دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا تحصیل جام پور کا تفصیلی دورہ۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور ،ماڈل بازار ،

احساس نشو ونما پروگرام سنٹر اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور میں مریضوں کی طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے وارڈ،ایمرجنسی،لیبارٹری ،میڈیسن اسٹور

احساس نشو ونما پروگرام سنٹر ،اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وارڈ میں موجود مریضوں کی خریت دریافت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال نے مکمل بریفنگ دی اور مسائل کی نشاندہی کی۔جس کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی۔

تنزیل الرحمان علوی نے ڈپٹی کمشنر کو انڈس کنٹینر ہسپتال کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر نے اس سے متعلق تمام پچیدگیوں کو تیزی سے حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

بعد ازاں انہوں نے ماڈل بازار کا معائنہ کیا۔انہوں نے ماڈل بازار کی توسیع اور نئی بنائی جائے والی دکانوں کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے جام پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔

لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جام پور ملک فاروق احمد،تنزیل الرحمان


روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے امروز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی

روجھان رائے ظفراقبال انجمن تاجران کے صدر موسی خان مزاری کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کے

لیے آپریشن دوسرے روز میں داخل جس میں لاری اڈا روڈ، کلمہ چوک میراں پور روڈ، ہسپتال روڈ، کمیٹی

چوک روڈ، نیشنل تحصیل پریس کلب چوک روڈ، تھانہ روڈ، صدر بازار روجھان، مین بازار روجھان، آٹو

مارکیٹ، بند روڈ، بنوں مارکیٹ، معظم مارکیٹ، گہلانی مارکیٹ، لکھ پال مارکیٹ سے تجاوزات ہٹانے کا

کام جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی روجھان سرکل چوہدری فیاض الحق کے ہدایت، و تعاون سے

ایس ایچ او روجھان اختر خان ہجبانی کی تاکید پر اے ایس آئی محمد یسین چن کی زیر نگرانی پولیس

سیکورٹی کے ہمراہ تجاوزات آپریشن میں حصہ لیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رائے ظفراقبال ایکروچمنٹ

آفیسر شفیق احسن مزاری اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس،

موقع پر چیف آفیسر

روجھان نے کہا ہے کہ بازار یا مارکیٹ کی دوکانوں کے تجاوزات سے عوام کی آمدورفت میں دشواری

ہوتی ہے جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک جام رہتی اور حادثات کا خدشہ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ مین

بازار، صدر بازار میں موٹر سائیکلیں دوکانوں کے آگے کھڑی کرنے سے بازار کلوز ہو جاتی ہے جس

سے بازار میں اشیاء خورد و نوش کی خریداری کرنے والوں کو بازار سے گزرنے میں شدید و سخت

دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اس سلسلے میں

دوکانداروں تجاوزات ہٹانے اور قانونی احکامات پر عمل درآمد کرنے میں ہمارا ساتھ دیں حکم عدولی کرنے

والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران کے صدر

عرفان مزاری المعروف موسی خان مزاری نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ سڑکات اور بازار کشادہ ہونے پر

عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے اس احسن اقدام کو سراہا ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

علوی ڈسرکٹ کوارڈنیٹر ایم ایس این سی اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

About The Author