ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم اتاریں گے
ہیڈ کوچ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے عزم کا اظہار کر دیا، اعجاز احمد نے ماضی کے ٹاپ کرکٹرز کو کوچز لگانے کے اقدام کو بھی سراہا ہے
لاہور میں جاری انڈر نائنٹین سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ سیشنز ہو رہے ہیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، محمد یوسف اور ہیڈ کوچ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم اعجاز احمد
کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو گیم اوئیرنس بارے مفید مشورے دیے جارہے ہیں
اعجاز احمد، ہیڈکوچ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم، ورلڈ کپ میں ایک سال ہے، ایک کمپ اور لگے گا اس میں سے بھی لڑکے دیکھیں گے،،،، ورلڈکپ میں جانے سے پہلے مضبوط ٹیم بنائے گے
اعجاز احمد کا کہنا ہے ماضی کے نامور کھلاڑیوں کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپنا خوش آئند ہے
اعجاز احمد، ہیڈکوچ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم، پی سی بی نے ایسے پلئیرز کو کوچ لگایا ہے
جنہوں نے ٹاپ کرکٹ کھیلی ہوئی ہے، ہم سب ملکر کھلاڑیوں کی سکلز پر کام کررہے ہیں”
ہیڈ کوچ یوتھ کرکٹ ٹیم کے مطابق دو ہزار بائیس میں ہونیوالے ورلڈکپ میں بھی قاسم اکرم، طاہر حسین، فہد منیر، عرفان نیازی اور منگل زئی سیلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی