دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے، شہباز شریف

احتساب عدالت لاہورمیں  منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز  احتساب عدالت میں  پیش ہوئے،

احتساب عدالت لاہورمیں  منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز  احتساب عدالت میں  پیش ہوئے، جج جواد الحسن نے شہباز شریف سے پوچھا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے جواب دیا کہ  ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا، میرے خلاف قیامت تک  ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے، یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔۔

احتساب عدالت لاہو رمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کا احوال

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے

مجھ سے بے شک 25 سال کی تاریخ لے لیں بھار آپ پر ہی پڑے گا،جج جواد الحسن

آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟جج جواد الحسن کا شہبازشریف سے استفسار

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں جو کچھ کہا اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ،شہبازشریف

ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا،شہبازشریف کا جج سے مکالمہ

آج آپکی درخواست پر فیصلہ کردوں گا ،جج جواد الحسن کا شہبازشریف سے مکالمہ

میرے خلاف قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ،شہبازشریف

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے،شہباز شریف

میرے خلاف لندن سے خبر چھپائی گئی،جس نے چھپوائی اس کا نام نہیں لوں گا ،شہباز شریف

پنجاب میں برطانوی حکومت کے ساتھ ملکر 5 ارب روپے کے مختلف پروگرام شروع کیے ،شہباز شریف

برطانوی اخبار میں جب خبر شائع کی تو وہاں کی حکومت نے تحقیقات کی،شہباز شریف

برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے مگر آفسز کھولے اور تحقیقات کی گئیں،شہباز شریف

مگر میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،شہباز شریف

ڈیلی میل میں خبر شائع کرکے پاکستان کو بدنام کیا گیا ،شہباز شریف

ادھر بھی نیب کو کرپشن نہیں ملے گی ہر ایک منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گئی ،شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے:شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

About The Author