دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ضلع ڈیرہ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ،جھلسنے والے اکثر مریض ملتان یا پشاور لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ،شہریوںنے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جدید برن یونٹ نہ ہونے کے باعث آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو مناسب علاج معالجہ کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کی شرح اموات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں جدید برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ملتان یا پشاور کے ہسپتالوں میں ریفر کردیا جاتاہے جس کے نتیجہ میں اکثر اوقات مریض فوری طبی امداد کی عدم فراہمی کی فرہمی کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ،سالانہ اربوں کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود ڈیرہ شہر میں آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات سے محرومی باعث تشویش ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں برن یونٹ قائم کیا ہے۔
٭٭٭
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھی ہی بس اسٹینڈ ڈیرہ سمیت دیگر اڈوں سے دوسرے روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ،مسافروں کی چیخیں نکلنے لگیں ،ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی خاموش تماشائی ،مسافر سراپا احتجاج ،روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بنا کربس اسٹینڈ ڈیرہ سے دوسرے اضلاع اور شہروں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کرایو ں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافروں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ،مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ سرکاری کرائے نامہ پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے ،ٹرانسپورٹر نے من مرضی کے کرائے مقرر کرکے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی ٹرانسپورٹرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے من مانے کرائے مقرر کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،مسافروں نے خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل کے قانون کا خاتمہ کیا جائے ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایہ ناموں پر عمل درآمد کروانے کا پابندبنایا جائے تاکہ مسافروں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے ۔
٭٭٭
محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دفاتر میں کم اور فیکٹری مالکان کو وزٹ کی آڑ میں منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں مزدور طبقہ کے استحصال جاری ،محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دفاتر میں کم اور فیکٹری مالکان کو وزٹ کی آڑ میں منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ،مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی سروکار نہیں ،محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ڈیرہ شہر میں واقع فیکٹریوں ،ملوں ،شہر میں واقع تجارتی مراکز میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدووں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہاہے جس کی وجہ سے مزدور مہنگائی کے اس پر فتن دور میں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ،مختلف فیکٹریوں اور تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لیبر کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے مزدوروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت سے مزدور تاحال محروم ہیں ، دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مزدوروں کو بیٹیوں کے لئے شادی گرانٹ اور وفات پانے والے مزدوروں کے لواحقین کو ڈیتھ گرانٹ ادا کرنے کی بجائے چکر لگوائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وفات پانے والے مزدوروں کی بیوائیں مالی مشکلات کا شکار ہوچکی ہیں ،انہوںنے محکمہ لیبر کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں فرض شناس اور ایماندار افسران وعملے کو تعینات کیا جائے تاکہ محنت کشوں کے مسائل میں کمی واقع ہوسکے ۔
٭٭٭
،مضر صحت مرچ ،مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری ،شہری بیمار پڑنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملاوٹ سے پاک شہر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ،مضر صحت مرچ ،مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری ،شہری بیمار پڑنے لگے ،عرصہ دراز سے ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ کھلے مرچ مصالحوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے شہری پیٹ اور معدے کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ،تمام تر حالا وواقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہاہے ،دکانوں میں موجود کھلے برتنوں میں پسی ہوئی سرخ مرچیں ،ہلدی اور مصالحہ جات کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں جس پر گاڑیوں کے گزرنے سے اڑنے والی دھول مٹی وزہریلی گردوغبار پڑتی رہتی ہے ،بااثر دکاندار خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی سرپرستی کی وجہ سے بلا خوف وخطر انسانی زندگیوں کو موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں ،بعض مقامات پر مذکورہ اشیاءفروخت کرنے والے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ اپنی مشینوں پر مصالحہ جات پیش کر کھلے عام فروخت کررہے ہیں ،شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی سے کھلے مصالحے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
پاکستان نے وٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان نے وٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بتایا کہ وٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن اسمارٹ آفس تیار کرلی ہے ،نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری افسران وملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے ،توقع ہے کہ جون 2021 تک اسمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن ملک بھر میں لانچ کردی جائے گی تاہم آزمائشی بنیادوں پر یہ ایپلی کیشن دستیاب ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لئے بھی لانچ کی جائے گی ،نئی ایپ کا ڈیٹا ،کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭
بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس،عوام میں شدید اشتعال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس،عوام میں شدید اشتعال FPA سرچارج کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے،تفصیلات کیمطابق بجلی کی بلوں میں FPA کے نام پر غریب لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا۔جن غریب لوگوں نے سب سے کم یونٹ استعمال کئے ہیں ان پر سب سے زیادہ FPA کے نام پر نا معلوم ٹیکس لگا کر بل کو ایک ہزار روپے سے زیادہ کردیا گیا،مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کی نمائندوں کو اپنے بجلی کی تازہ بل دکھاتے ہوئے کہا کہ تمام صارفین کی بلوں میں اضافی رقم چارج کرلیا گیا ہیں۔ایک صارف کا موجودہ بل 671 روپے رعایت 2263 مقررہ تاریخ تک واجب الادا رقم 2933 روپے اضافی ٹیکس خاصکران صارفین پر لگایا گیا ہیے،جنکی استعمال شدہ یونٹ 100 سے کم ہے۔بجلی کا بل اصلی بل کئی گنا زیادہ آتاہے۔جسکی وجہ سے عوام حیران اور پریشان ہے جبکہ واپڈا کے اہلکار بھی FPA ٹیکس سے لا علمی کا اظہار کررہے ہیں۔عوام نے دھمکی دی ہے اگر غریب عوام کے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج پر نکل آئینگے۔
٭٭٭
عطائیوں کی بھرمار ،پرائمری اورمڈل پاس عطائی ڈاکٹر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے شہرومضافاتی علاقوں میں عطائیوں کی بھرمار ،پرائمری اورمڈل پاس عطائی ڈاکٹر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ،لوکل ادویات کے استعمال سے شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور مضافات میں ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر مڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹرز کی بھر مار سے شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن رہے ہیں ،ڈرگ انسپکٹر پچھلے کئی سالوں سے تعینات ہیں جو چیک اینڈ بیلنس کرنے کی بجائے میڈیکل سٹور ز مالکان وعطائی ڈاکٹرز کو اپنے دفتر طلب کرکے معاملات طے کرلیتے ہیں اور سب اچھا ہے کی رپوٹس افسران کو بھجوا دی جاتی ہے ۔اگر کوئی شہری کسی میڈیکل سٹور یا عطائی کے خلاف شکایت کرے تو دفتری عملہ نمک حلال کرنے کے لئے عطائی ڈاکٹرومیڈیکل سٹورز مالکان کو کاروائی سے قبل اطلاع کردیتاہے ۔اس طرح عطائی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹورز مالکان علاقہ کے سفید پوشوں کو ساتھ لے کر کاروائی سے قبل ہی معاملے کو رفع دفع کردیتے ہیں ۔ڈیرہ کے شہریوں کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،سیکرٹری ہیلتھ سمیت ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں کسی فرض شناس ،ایماندار ڈرگ انسپکٹر کو تعینات کیا جائے تاکہ عطائیت کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
٭٭٭
سوئی گیس صارفین کا کمپریسر کا استعمال ،دیگر صارفین کی حق تلفی ،گیس پریشر نہ ہونے کے برابر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس صارفین کا کمپریسر کا استعمال ،دیگر صارفین کی حق تلفی ،گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ،کھانا بناناانتہائی مشکل ہوگیا ،گیس کا پریشر برائے نام ہونے کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے شہری مجبوراًمہنگے ایندھن لکڑی کوئلہ کا استعمال کرکے بچوں کو کھانا تیار کرکے دے رہے ہیں ،محکمہ سوئی نادرن گیس کے عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس کی وجہ سے کمپریسر کا استعمال رواج بنتا جارہاہے ۔شہریوں نے کمپریسر کے استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
گھی اور آئل کیساتھ ساتھ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آٹے قیمتوں میں فلور اور چکی مالکان کی جانب سے اضافے کے بعد گھی اور آئل کیساتھ ساتھ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں گھی اور آئل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران 15 روپے سے 25 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے 215 روپے میں فروخت ہونیوالے آئل کا پیکٹ 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے اسی طرح گھی کے پیکٹ میں بھی 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی رواں ماہ کے دوران 45 روپے سے 55 روپے کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اشیا صرف کی قیمتوں میں کسی قسم کا توازن نہ ہونے کی وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیائے صرف خریدنے پر مجبور ہے۔مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی۔
٭٭٭
گندم کی فصل میں فاسفورس کھاد کے استعمال کے لئے سفارشات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے گندم کی فصل میں فاسفورس کھاد کے استعمال کے لئے سفارشات جاری کردی ہیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کے کاشتکار سفارش کردہ کھادوں کا استعمال اپنی زمین کی تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں کریں۔ کھادوں کی مقدار کا صیحح تعین کرنے میں زمین کی بنیادی زرخیزی، زمین کا کلراٹھا پن دستیاب نہری یا ٹیوب ویل کے پانی کی مقدار وغیرہ اہم ہیں۔ایسے کاشتکار جو گندم کی کاشت کے وقت فاسفورس کھاد کا سفارش کردہ مقدار میں استعمال نہیں کر سکے انہیں چاہیے کہ اگر بوقت کاشت انہوں نے اپنی زمین میں ڈیڑھ تا دو بوری یوریا فی ایکڑ کھاد ڈالی ہے تو ایک بوری مونو امونیم فاسفیٹ (MAP) یا ڈیرھ بوری نائٹروفاس یا ڈیڑھ بوری این پی کھاد (20-20) استعمال کریں۔ اگر بوقت بوائی ایک بوری یوریا فی ایکڑ یا اس سے کم استعمال کی گئی ہو تو ڈیڑھ بوری مونو امونیم فاسفیٹ (MAP) اور آدھی بوری یوریا استعمال کریں یا دو بوری نائٹروفاس یا دو بوری این پی کھاد استعمال کریں۔
٭٭٭
پولیو قطرے پلانے کے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی رحمت اللہ مروت نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے پولیو قطرے پلانے کے موثر اقدامات کر رہی ہے اور اس انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنراور ڈپٹی کمشنر کی وقتاً فوقتاً ہدایات کو محکمہ صحت ، پولیس اور محکمہ بلدیات ذمہ داری کے جذبے سے عہدہ برآ ہورہے ہیں۔ مہم کے دوران تما م سٹاف، وورکرز اہلکاروں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو ضلع بھر میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو نتیجہ خیز بنائیں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران محکمہ بلدیات کی جانب سے شہری و دیہی کونلسز کے سیکرٹریز کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں سیکرٹریز نے پولیو ٹیموں کے ساتھ معاونت کی کارگزاری بتائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللہ مروت نے کہا کہ بعض مقامات میں والدین صرف فرضی مفروضوں کی بنیاد پر اپنے معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں، انہیں سمجھانے اور قائل کرنے کیلئے حکمت اور بصیرت کا سہارا لیں تاکہ ان کے بچے پولیو مرض سے محفوظ ہوسکیں۔
٭٭٭
زائدالمیعاد مشروبات موقع پر تلف ، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی دودھ اور اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی چیکنگ،200لیٹر کے قریب زائدالمیعاد مشروبات کو موقع پر تلف کر دیا، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد، دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمندحلال فوڈاتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بنوں اڈا ڈیرہ کی مختلف اشیائے خوردونوش سے متعلق دکانوں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران دکانداروں کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی ۔اس موقع پرفوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ اور فبیحہ زہرہ نے 200لیٹر کے قریب زائدالمیعاد مشروبات برآمد کئے جنہیں موقع پرہی تلف کر دیاگیا ۔مذکورہ کاروائیوں میں دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے اور متعدد دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔
٭٭٭
دھوپ نکلنے کے باجود سرد ہواوں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں دھوپ نکلنے کے باجود سرد ہواوں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافہ ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی ،شہر کے فٹ پاتھوں سمیت شاہراو ¿ں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال،شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازار پہنچ گئی،لکڑی اور کوئلہ کی مانگ اور نرخوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں بھی سرد ہوائیں چلنے کے بعد ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے،تاہم دھند کم ہونے سے سورج نے اپنی شکل دیکھانا شروع کردی ہے، ٹھنڈ میں اضافے کیساتھ ہی ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں سرکلر روڈ ،پوندہ بازار و دیگر علاقوں اور شہر کی فٹ پاتھوں سمیت شاہراو ¿ں پر لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہونے کیساتھ ہی گرم کپڑوں اور جوتوں سمیت گرم کھانے پینے کی اشیاءکی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے شہر کے فٹ پاتھوں اور بازاروں میں لگائے جانے والے لنڈا بازار پہنچنا شروع ہوگئی ہے دوسری جانب سردی میں اضافے کیساتھ ہی سوئی گیس انتظامیہ کی جانب روایتی انداز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث شہر سمیت اسکے گرد نواح کے شہری و دیہی علاقوں میں لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافے کیساتھ انکے ریٹ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے ،محکمہ موسمیات نے تین روز تک دھوپ رہنے کے بعد جمعہ سے بادل اور بارش ہونے کی نوید سنائی ہے۔
٭٭٭
ڈریپ نے این آئی ایچ کو چائنہ کی سائنوفارم کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈریپ نے این آئی ایچ کو چائنہ کی سائنوفارم کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔سائینوفارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا ،اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی،سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے،سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے،سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79فیصد ہے۔

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author