نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگانوں کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ء
ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ہے کہ عوام کے اجتماعی مسائل کو فوری حل کیا جائے.

ڈسپوزل اوردیگر کام کیلئے ضرور ت کے مطابق کھدائی کر کے کام کی تکمیل پر خندقیں فوری پر کی جائیں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش نہ ہوں.

کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مکمل مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کریں.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں کے معائنہ کے دوران کہی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے کہاکہ دیکھنے میں آیاہے کہ ٹھیکیدار ضرورت سے زیادہ کھدائی کر کے چھوڑ دیتا ہے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آتی ہیں

اس لیے اتنی ہی کھدائی کی جائے جتنی اسی روز کام آ سکے. انہوں نے کہاکہ منصوبہ کی تکمیل کے بعد راستوں سے تعمیراتی مٹیریل فوری ہٹا دیاجائے.

کمشنر نے کہاکہ وہ شہر کے مختلف مقامات کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی خصوصی سکواڈ بنائے جو تجاوزات اور تعمیراتی مٹیریل ہٹانے کے ساتھ عوام کی سہولت کیلئے کام کرے.


ڈیرہ غازیخان  :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے عوامی خدمت ویژن کے تحت کام کیاجائے گا.

صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

شہری عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز نے کہاکہ

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں وقت کے ساتھ افرادی قوت اور مشینری میں اضافہ ہو گا جس سے صفائی کے مسائل زیادہ بہترطریقے سے حل ہوں گے.

انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ سے کہاکہ وہ فرائض دیانتداری سے انجام دیں کوتاہی اور عدمدلچسپیبرداشت نہیں کی جائے گی.ء


ڈیرہ غازیخان (:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے

جرمانہ بھی عائد کر دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی. انہوں نے چوٹی زیریں سہولت بازار کا بھی دورہ کیا.

سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا. انہوں نے چوٹی زیریں میں واٹر سپلائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے پبلک ہیلتھ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کی. اسسٹنٹ کمشنر نے چوٹی میں یوٹیلٹی سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کی دستیابی چیک کی.

انہوں نے چوٹی میں سکول کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے آپریشن کی نگرانی بھی کی.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بزدار کالونی میں بھانہ کی نشاندہی پر مویشی ضبط کر لیے اور مالک کی طرف سے ایک ہفتے کے اندر بھانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کابیان حلفی بھی لے لیاگیا. ء


ڈیرہ غازیخان :

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کر دیاگیا.

لاہور میں استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمرا سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شاہد حمید لغاری کو انسانیت کی بے لوث خدمت، اعلی کارکردگی،

فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی پر گولڈ میڈیا پہنایا گیا. شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ استحکام پاکستان سماجی ادارہ ہے جو کئی سالوں سے پاکستان کو عظیم تر بنانے،

انسانیت کی خدمت اور اعلی کارکردگی کی حامل شخصیات کو قومی ہیروز کے نام پر ایوارڈ دیتا ہے.

انہوں نے بتایاکہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کیلئے بلکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے بھی اعزاز ہے. انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی مزید محنت اور دلجمعی سے فرائض انجام دینے کی کوشش کریں


ڈیرہ غازیخان

میٹرک سالانہ امتحان 2020میں سو فیصد رزلٹ دینے والے 16تعلیمی اداروں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں.

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نو مرد اور چھ خواتین سربراہوں میں اسناد تقسیم کیں.

اس موقع پر سی ای او تعلیم محمد مسعود ندیم، ڈی ای او سکینڈری مہر سراج الدین بھی موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی ساکھ بہترکرنے

کیلئے سربراہان اور اساتذہ کو ذاتی دلچسپی لینا ہو گی. 16سکولو ں سمیت ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو سو فیصد نتائج دینے ہو ں گے. انہوں نے کہاکہ

خراب نتائج دینے والے اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے. سزا اور جزا کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھوک اترا، علیانی، احمدانی، دائرہ شاہ، بارتھی اور سخی سرور کی سربراہان بالترتیب خالدپروین، عفت ظہور،

ام عمارہ، کنیز فاطمہ، فوزیہ اشرف، حافظہ امیر اور گورنمنٹ سکول ناڑی، کوٹ مہوئی، میاں پھیرو، کھاکھی، گجوجی، چوٹی بالا،جھوک بودو،

فاضلہ کچھ اور کوتانی کے سربراہان بالترتیب امان اللہ، محمد ناصر، محمد حسین، شہزاد رسول، مظہر حسین، عبدالداؤد کھوسہ،محمد کامران قیصرانی،

امیر تیمور خان اور حفیظ اللہ کو تعریفی اسناد دیں.


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے.

پاکستان بیت المال کا اس سلسلے میں اہم کردارہے. امداد کی تقسیم کے دوران درخواستوں اور مستحقین کی ضروری جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقدار محروم نہ رہیں.

انہوں نے یہ بات پاکستان بیت المال آفس کے دورہ کے موقع پر انچارج نویدعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ایم پی اے نے کہاکہ پاکستان بیت المال کے زیرانتظام سکول، دستکاری سنٹر، احساس سنٹر سمیت دیگر قابل ستائش شعبے کام کررہے ہیں جہاں یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ غریب اورنادار افراد کی مالی معاونت کی جاتی ہے. انہوں نے کہاکہ

پاکستان بیت المال کی بہتری کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان نوید عباس نے بتایاکہ

مستحقین کی تعلیم و تربیت اور قیام کے ساتھ دیگرامداد کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کی جاتی ہے سیاسی قیادت کے تعاون سے بیت المال کو مزید فعال بنایاجائیگا1ء


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ہے کہ عوام کے اجتماعی مسائل کو فوری حل کیا جائے.

ڈسپوزل اوردیگر کام کیلئے ضرور ت کے مطابق کھدائی کر کے کام کی تکمیل پر خندقیں فوری پر کی جائیں تاکہ

عوام کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش نہ ہوں. کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مکمل مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کریں. انہوں نے یہ بات گزشتہ

روزشہر کے مختلف علاقوں کے معائنہ کے دوران کہی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے کہاکہ دیکھنے میں آیاہے کہ ٹھیکیدار ضرورت سے زیادہ کھدائی کر کے چھوڑ دیتا ہے

جس سے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آتی ہیں اس لیے اتنی ہی کھدائی کی جائے جتنی اسی روز کام آ سکے. انہوں نے کہاکہ

منصوبہ کی تکمیل کے بعد راستوں سے تعمیراتی مٹیریل فوری ہٹا دیاجائے. کمشنر نے کہاکہ وہ شہر کے مختلف مقامات کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی خصوصی سکواڈ بنائے جو تجاوزات اور تعمیراتی مٹیریل ہٹانے کے ساتھ عوام کی سہولت کیلئے کام کرے.ء


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے عوامی خدمت ویژن کے تحت کام کیاجائے گا.

صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

شہری عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز نے کہاکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں

وقت کے ساتھ افرادی قوت اور مشینری میں اضافہ ہو گا جس سے صفائی کے مسائل زیادہ بہترطریقے سے حل ہوں گے. انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ سے کہاکہ وہ فرائض دیانتداری سے انجام دیں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.ء


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے

دوران کارروائی کی. انہوں نے چوٹی زیریں سہولت بازار کا بھی دورہ کیا. سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا.

انہوں نے چوٹی زیریں میں واٹر سپلائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے پبلک ہیلتھ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا

بھی جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کی. اسسٹنٹ کمشنر نے چوٹی میں یوٹیلٹی سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کی دستیابی چیک کی. انہوں نے چوٹی میں سکول کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے آپریشن کی نگرانی بھی کی.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بزدار کالونی میں بھانہ کی نشاندہی پر مویشی ضبط کر لیے اور مالک کی طرف سے ایک ہفتے کے اندر بھانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کابیان حلفی بھی لے لیاگیا.ء


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کر دیاگیا.

لاہور میں استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمرا سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شاہد حمید لغاری کو انسانیت کی بے لوث خدمت،

اعلی کارکردگی، فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی پر گولڈ میڈیا پہنایا گیا. شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ استحکام پاکستان سماجی ادارہ ہے جو کئی سالوں سے

پاکستان کو عظیم تر بنانے، انسانیت کی خدمت اور اعلی کارکردگی کی حامل شخصیات کو قومی ہیروز کے نام پر ایوارڈ دیتا ہے.

انہوں نے بتایاکہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کیلئے بلکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے بھی اعزاز ہے. انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی مزید محنت اور دلجمعی سے فرائض انجام دینے کی کوشش کریں گے. ء


ڈیرہ غازیخان

میٹرک سالانہ امتحان 2020میں سو فیصد رزلٹ دینے والے 16تعلیمی اداروں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں.

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نو مرد اور چھ خواتین سربراہوں میں اسناد تقسیم کیں.

اس موقع پر سی ای او تعلیم محمد مسعود ندیم، ڈی ای او سکینڈری مہر سراج الدین بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی ساکھ بہترکرنے کیلئے

سربراہان اور اساتذہ کو ذاتی دلچسپی لینا ہو گی. 16سکولو ں سمیت ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو سو فیصد نتائج دینے ہو ں گے.

انہوں نے کہاکہ خراب نتائج دینے والے اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے. سزا اور جزا کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھوک اترا، علیانی، احمدانی، دائرہ شاہ، بارتھی اور سخی سرور کی سربراہان بالترتیب خالدپروین،

عفت ظہور، ام عمارہ، کنیز فاطمہ، فوزیہ اشرف، حافظہ امیر اور گورنمنٹ سکول ناڑی، کوٹ مہوئی، میاں پھیرو، کھاکھی، گجوجی، چوٹی بالا،

جھوک بودو، فاضلہ کچھ اور کوتانی کے سربراہان بالترتیب امان اللہ، محمد ناصر، محمد حسین، شہزاد رسول، مظہر حسین، عبدالداؤد کھوسہ،محمد کامران قیصرانی، امیر تیمور خان اور حفیظ اللہ کو تعریفی اسناد دیں.ء


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے.

پاکستان بیت المال کا اس سلسلے میں اہم کردارہے. امداد کی تقسیم کے دوران درخواستوں اور مستحقین کی ضروری جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقدار محروم نہ رہیں.

انہوں نے یہ بات پاکستان بیت المال آفس کے دورہ کے موقع پر انچارج نویدعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ایم پی اے نے کہاکہ پاکستان بیت المال کے زیرانتظام سکول، دستکاری سنٹر، احساس سنٹر سمیت دیگر قابل ستائش شعبے کام کررہے ہیں

جہاں یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ غریب اورنادار افراد کی مالی معاونت کی جاتی ہے. انہوں نے کہاکہ

پاکستان بیت المال کی بہتری کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان نوید عباس نے بتایاکہ

مستحقین کی تعلیم و تربیت اور قیام کے ساتھ دیگرامداد کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کی جاتی ہے سیاسی قیادت کے تعاون سے بیت المال کو مزید فعال بنایاجائیگاں


ڈیرہ غازیخان۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس فورس کی ورکنگ اور تھانوں کے امور میں مزید بہتری کے پیش نظر سپروائزری افسران کیلئے جدید مانیٹرنگ سسٹم کا آغازکردیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے سپیشل ٹیم PITB نے پولیس لائن شہداء ہال میں تمام مانیٹریننگ آفیسران کو ایک روزہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی ٹریننگ دی۔

مانیٹرنگ ڈیش بورڈ میں نفری، جرائم، تفتیش، سیکیورٹی، پٹرولنگ، انسپکشن، ڈسپلن اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ کو جدید سسٹم کے تحت انٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

ڈی پی او اور ایس ڈی پی اوز مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سے اپنے متعلقہ تھانوں کے درج بالا امور کی مانیٹرنگ کرسکیں گے۔

انہوں بتایا کہ ایف آئی آرکا اندراج ہوتے ہی سپروائزری افسران کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر الرٹ ظاہر ہوجائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کو پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ انٹی گریڈ کیا گیاہے۔

مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی بدولت سپروائزری افسران اپنے دفاتر میں بیٹھ کر تھانوں کے امور کی نگرانی بھی کر سکیں گے۔

ترجمان پولیس

About The Author