دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سنٹرز کے ذریعے بے روز گار نوجوانوں کو معاشی طور پر

مضبوط اور معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لئے مختلف شعبہ جات میں ہنر سکھایا جا رہا ہے ۔کورس کے ساتھ ساتھ 5سو روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صبا زہرا، صدر ڈسٹرکٹ بورڈووکیشنل اینڈٹرینگ کونسل جمشید فرید سومرو،ممبران کونسل امان اللہ قریشی ،شہناز اجمل ، سعید احمد،طارق امان اللہ ،

پرنسل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کوٹ مٹھن ،فاضل پور ،جام پور اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں چار سنٹرز کام کر رہے ہیں جن میں 750طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

ان طالب علموں کو مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ دی جاتی ہے ۔جس میں کمپیوٹر ،بیوٹیشن ،سلائی کڑھائی اورموٹر سائیکل مکینک شامل ہیں ۔

ان سنٹرز میں یونیفارم اور داخلے بالکل مفت ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بارے مکمل بریفنگ دی گئی اور مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت تحصیل روجھان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میونسپل کمیٹی روجھان کے چیف آفیسر رائے ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

یہ آپریشن لاری اڈا روڈ، کلمہ چوک روڈ، ہسپتال روڈ، کمیٹی چوک روڈ، نیشنل پریس کلب روڈ ،تھانہ روڈ ،مین بازار، صدر بازار میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کیا گیا

اور تجاوزات فوری طور پر ہٹا دی گئیں ۔اس موقع چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان نے اعلان کیا کہ

آئندہ کوئی بھی ریڑی والا اور دوکانوں کے آگے سامان رکھا ہوا پایا گیاتو ان کے خلاف جرمانے کئے جائیں گے

اور حکم عدولی کرنے والے دوکان داروں کو جیل بھی جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ قانون کی پاسداری و احترام کرتے ہوئے ایک اچھے پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

غربت و بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے پنجاب بھر خاص طور پر ضلع راجن پور کےدور افتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقوں میں فنی تربیت کے مفت مراکز کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے،

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کاقیام وقت کی اشد ضرورت فوری قیام عمل میں لایا جائے (اہلیان حاجی پورشریف)

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے عوامی،سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی حلقوں کی مقتدر شخصیات نے "سویل” سے خصوصی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ غربت وبے روزگاری پورے ملک کا ایک اہم ترین مسئلہ ہے

جس پر قابو پانا حکومت وقت کی اہم ترین ذمہ داری ہےکیونکہ غربت وبے روزگاری کے سبب معاشرتی برائیاں پروان چڑھتی ہیں اور معاشرےمیں بگاڑ کا بھی سبب ہیں فنی تربیت کے مراکز اگر ٹائون کمیٹی کیساتھ ساتھ

ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر سرکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے قائم کر دیئے جائیں تو غربت وبے روزگاری میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

اور وہاں کے درجنوں خاندان بغیر کسی پر بوجھ بنے با عزت طریقے سے روزگار کما سکتے ہیں

اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کیبجائے دوسروں کی خدمت کرنے کیساتھ ساتھ ٹیکس دینے والے بھی بن سکتے ہیں جس سے حکومت کو بھی فاعدہ ہوگا

کیونکہ آجکل ٹیکنالوجی کادور ہے اور عصر حاضر کے جدید تقاضوں اور سہولیات کیساتھ اس سے فاعدہ حاصل کرکے ایسے کئی بے

روزگاراور غربت کی چکی میں پسنے والے غریب خاندان کے جوانوں کو معاشرےکا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کیاجاسکتا ہے اور بحثیت مسلمان سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر عمل کر کے اپنے

ہاتھوں سےکماکر اپنے خاندان اور معاشرے کی ترقی کیساتھ ساتھ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیاجاسکتاہے،

اسموقع پر خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ صالح محمد،صاحبزادہ یوسف فرید،صاحبزادہ غلام معین الدین ،صاحبزادہ خباب فرید،صاحبزادہ مونس فرید،ملک مرید حسین منہاس(سابق وائس چیئرمین)،

جام محمد اکمل برڑہ(سابق نائب ناظم) جام محمد نسیم برڑہ،جام محمد عاشق،جام وزیراحمد برڑہ،جام عبدالرشید برڑہ،ملک محمد ارشد سولنگی،

عرفان کریم،ماسٹر سراج احمد سدوزئی،محمد اسلم آزاد، غلام یاسین ہمشیرہ،کریم نواز افغان،محمد نصیر کھوسہ،شاہد حسین بٹ ،محسن عباس جندانی، حافظ محمد عیسی مکول ،فیض رسول سدوزئی، عطا رسول سدوزئی،حافظ نعمت اللہ سومرو، ملک صابر حسین واسنی ،

ملک ربنواز واسنی،حفیظ اللہ ارشد،،ملک حنیف بٹ،شاہد عدیل مٹھا،نوازشریف بلانی،ملک فہیم من،عامر ابراہیم مکول،محمد اسلم ٹوکہ،ملک محمد سلیم گوری،

ملک محمد وسیم مکول، ملک طالب حسین مکول ،زاہد حسین کھوسہ ، فرید نواز سہو ،و دیگر نے( TEVTA) کے اعلی حکام چیئرمین TEVTA ،کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور،

اسسٹنٹ کمشنر جام پوراور ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف و متعلقہ حکام و افسران سے فوری طور پر حاجی پورشریف میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ

یہاں کے بے روزگار مردوخواتین گھر کی دہلیز پرفنی تربیت حاصل کرسکیں اور ملک و قوم کے لیئے مفید شہری بن سکیں.

ملک خلیل الرحمن واسنی (نمائندہ سویل حاجی پورشریف 03316014788، wasnikhalil@gmail.com)

About The Author