نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ء
ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مانکاکینال کے ڈسپوزل

اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں، صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. کمشنر نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں. رکاوٹوں کو قریبی رابطہ کے ذریعے

جلد دور کیاجاسکتاہے متعلقہ محکمے مل کر کام کریں. انہوں نے کہاکہ دل ہسپتال نہ صرف ڈیرہ غازیخان بلکہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے لوگوں کیلئے بھی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خ ان کا تحفہ ہے. منصوبہ کی تکمیل سے دل کے مریضوں کو ملتان اوردیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی.

گھر کی دہلیز پر دل کے امراض کا جدید علاج معالجہ ممکن ہو سکے گا. کمشنر نے تعمیراتی کمپنی، انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے افسران سے بریفنگ لی.

علاوہ ازیں کمشنر نے کارڈیالوجی نزدیک مانکا کینال پر زیر تعمیر مین ہولز اور ڈسپوزل ورکس کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کینال کی صفائی، شجرکاری اوردیگر معاملات پر بریفنگ لیتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں.

کمشنر نے کہاکہ شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے متعلقہ محکمے سنجیدگی سے کام کریں فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی


ڈیرہ غازیخان ( ):

ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو مناسب نرخ پر پھل اور سبزیو ں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سبزی منڈیوں میں نیلامی کو موثر طریقے سے مانیٹر کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے

جس کیلئے گزیٹڈ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو روزانہ منڈیوں کا دورہ کر کے معاملات کو مانیٹر کرنے کے ساتھ
مارکیٹ کمیٹی کے افسران، زمینداروں اور آڑھتیوں سے ملاقات کر کے پھل اور سبزیوں کے نرخ کم کرنے کیلئے ترغیب بھی دیں گے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر پیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ
2
سبزی منڈی سرور والی میں نیلامی کو مانیٹر کریں گے. اسی طرح ہر منگل کو اسسٹنٹ کمشنر صدر، بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ، جمعرات کو ای اے ڈی اے، جمعہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ہفتہ کو

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور اتوار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دورہ کریں گے.

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اور ایس ڈی پی او سبزی منڈی تونسہ میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے اور وہ دیگر ایام کیلئے گزیٹڈ افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں گے.

ء


ڈیرہ غازیخان ( ):

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان مہدی ملوف نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئ

ے شکور آباد میں بھانہ سے دو مویشی برآمد کر کے ضبط کر لیے او ربھانہ کو سیل کرنے کے ساتھ دیگرقانونی کارروائی کا آغاز کر دیا. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ

شہر میں مویشیوں کی موجودگی پر بلاامتیاز کارروائیکاسلسلہ جاری رکھا جائے گا. ں)


ڈیرہ غازیخان ):

ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان نے تعلیمی سیشن 2020-22کے تحت گیارہویں جماعت میں ریگولر داخلہ کیلئے ترمیم شدہ آن لائن داخلہ اورانرولمنٹ ریٹرن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے.

اسسٹنٹ سیکرٹری رجسٹریشن کے مراسلہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری، فیس چالان اور ہارڈ کاپی انرولمنٹ ریٹرن 29جنوری تک جبکہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 30جنوری سے چار فروری تک

جمع کرائے جاسکیں گے تاہم میٹرک نتائج کااعلان تاخیر سے ہونے کی صورت میں داخلہ فارم رزلٹ کے

دس یوم کے اندر جمع کرایاجاسکے گا. مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجاسکتا ہے.

3
ھریء


ڈیرہ غازیخان ):

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹو ں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی

خلاف ورز ی پر مزید چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر تحصیل بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے گا تاجر برداری انتظامیہ کےساتھ تعاون کرے.  ں)


ڈیرہ غازیخان۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں کرونا ایس او پی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

جنرل پریڈ کے دوران ڈی ایس پی سٹی کو سلامی پیش کی گئی۔

جنہوں نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور اپنے خطاب میں پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ اور فٹنس مزید بہتر بنانے اور فرائض کی ادائیگی نیک نیتی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔م


ر
مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔
پولٹری شاپ پر چھاپہ،26کلو مضر صحت گوشت تلف، خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر

متعدد فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ 8ہزار500 روپے کے جرمانے عائد،122شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری
ڈی جی خان18جنوری

: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کے جنوبی پنجاب میں ملاوٹی،ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے

خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 154فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری گوشت کی فروخت پر پولٹری شاپ سیل جبکہ 122شاپس مالکان کو

بہتری نوٹسز جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں کمیٹی چوک کے قریب میٹ سیفٹی ٹیم کی عرفان چکن شاپ پر کاروائی کی۔پولٹری شاپ میں مردہ،کم وزن اور بیمار مرغیوں کو ایک ساتھ رکھا گیا۔

مزید سلاٹرنگ کونز اور ورکر کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پائی گئی۔پولٹری شاپ کو سیل کر کے 26کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں ڈسکاؤنٹ سپر سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے جبکہ رحیم یار خان میں بسم اللہ پاکستان ہوٹل کو خوراک ڈھانپ کر نہرکھنے

،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکٹس نہ ہونے اور مظفر گڑھ میں فہیم سویٹس شاپ کو خوراک میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر یکساں 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مجموعی طور پر کی گئی

کارروائیوں کے دوران 26کلو مضر صحت گوشت، 33کلو غیر معیاری خوراک اور 20لٹر سرکہ تلف کیا گیا۔

About The Author