پاکستان اور بھارت کے بعد اب دبئی میں بھی شدید دھند کا راج، ہر طرف سفیدی چھا گئی
سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے دھند کے حسین فضائی مناظر کی تصاویر جاری کردیں۔
بادل ہیں یا دھند،، فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا۔ دبئی میں دھند چھائی تو ہر طرف سفید بادلوں کا گمان ہونے لگا۔۔
اتنی شدید دھند چھائی کہ دیو قامت عمارتوں کے صرف اوپر والے حصے نظر آئے۔ دبئی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ فضائی مناظر میں ہرطرف دھند کا راج دیکھا جاسکتا ہے۔
شدید دھند کے باعث دبئی میں حد نگاہ کم ہوکر رہ گیا، جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا تو سڑکوں پر گاڑیں دوڑانا بھی ناممکن ہوگیا۔
دھند کے باعث سردی کی شدت تو بڑھی لیکن مناظر اور بھی حسین ہوگئے جو سبھی کو لبھانے لگے۔
دبئی اور شارجہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اب عرب ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس