اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف کردار چارلی چپلن کو زندہ کرنے والا پشاوری نوجوان

جو خود تو مشکلوں کا ستایا ہوا ہےمگر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہاہے

کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں

معروف چارلی چپلن کے کردار کوایک بار پھر زندہ کیا پشاور کے نوجوان محمد عثمان نے جو خود تو مشکلوں کا ستایا ہوا ہےمگر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہاہے۔۔۔

اس پشاوری چاری چپلن سے ملاقات

بچپن سے ہی چارلی کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاوں اور لوگوں ہنساوں۔۔

جب شروعات کی تو اس وقت کورونا تھا سب لوگ گھروں میں قید تھے۔۔میں چاہتا تھا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ لاوں۔۔

اگر میری زندگی کے بارے میں لوگ پوچھے تو میری زندگی بہت عجیب ہے لوگ اگر سنے تو رونے لگیں گے۔۔

پر جب گھر سے نکلتا ہوں نہ تو اپنی اس زندگی کو میں دروازہ بند کر کے نکل جاتا ہوں۔۔اور لوگوں کو ہنسانے میں لگ جاتا ہوں۔

ٓآگے میں چاہتا ہوں کہ اب حکومت بھی میرے ساتھ تعاون کریں کیوں کے کردار تو اٹھا لیا

مگر اب سپورٹ کی ضرورت ہے۔۔اور آج جو میں ہوں میرے ساتھ ٹیم وررک کا ھی نتیجہ ہے میرے دوست میرے ساتھ بڑی محنت کرتے ہیں،

اس صوبے کے لوگوں نے بڑے دکھ درد دیکھے ہیں اب اگر انہیں میری وجہ سے خوشیاں مل رہی ہے تو میں کرنا چاہتا ہوں۔

%d bloggers like this: