نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )

ایگل اسکواڈ کی گزشتہ06ماہ کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کامیابی، بھاری مقدار میں منشیات،

ناجائز اسلحہ بر آمد، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،ٹارگٹ افینڈرز سمیت متعدد خطرناک ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ 06ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں کیں۔

انچارج ایگل اسکواڈ سب انسپکٹرجواد حیدر کی قیادت میں ایگل اسکواڈ کی ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں

کرتے ہوئے 49.7 کلوگرام سے زائد چرس،1.7کلو گرام ہیروئن،35کلو گرام بھنگ،11212لیٹر شراب،359لیٹر لاہن اور42عدد چالوں بھٹیاں معہ آلات کشیدگی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کروایا،

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 88عدد پسٹل،27عددبندوق 12بور،09عدد رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرکے

ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت124مقدمات کا اندراج کروایا، اسی طرح ایگل اسکواڈ نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی جاری مہم میں بھی اہم کامیابی

حاصل کی، 03 اےکیٹیگری سمیت 43 مجرمان اشتہاری، 51 عدالتی مفروران،102 ٹارگٹ افینڈرز اور1003دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کروایا۔

اسی طرح ایگل اسکواڈ نے بلانمبری وہیکلزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 938 وہیکلز بند کروائیں۔ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ1023 ریسکیو 15 کالز پرفوری

اور موثر رسپانس دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،

جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا، معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی جانب سے جونیئر کلرک صابر علی, دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) بہاولنگر کو ناجائز شوکاز نوٹس انڈر پیڈا ایکٹ جاری کرنے پر

ایپکا ایجوکیشن بہاولنگر کے تینوں گروپوں کی طرف سے احتجاجی دھرنا ایجوکیشن کمپلیکس میں دیا گیا. کلرکوں نے ڈی سی بہاولنگر کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا

اور نعرے بازی بھی کی, مقررین نے مطالبہ کیا کہ پیڈا ایکٹ کے تحت دیا گیا شوکاز نوٹس فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ ڈپٹی کمشنر صاحب سکیل ایک تا سکیل سولہ تک ملازمین کو

شوکاز نوٹس جاری کرنے کے مجاز آفیسر نہیں بلکہ ایپلانٹ اتھارٹی ہیں جب ایپلانٹ اتھارٹی ہی مجاز اتھارٹی بن جائے تو انصاف کے دروازے بند ہوجاتے ہیں

سزا کے خلاف کوئی انصاف کرنے والا نہیں ماسوائے عدالت اس لئے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا کسی دوسرے محکمہ کے اہلکار کو نوٹس دینا خلاف قانون و اپنے اختیارات سے تجاوز ہے.

لہٰذا احتجاج کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی نوٹس واپس لیا جائے اور انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صابر علی جونیئر کلرک کی پریشانی ختم کی جائے ان خیالات کا اظہار

جناب شبیر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور جناب اختر حسین عادل, ضلعی صدر ایپکا آل ڈیپارٹمنٹ ضلع بہاولنگر نے کیا علاوہ ازیں دیگر قائدین ایپکا راہنماؤں نے بھی اس غیر قانونی عمل کی مذمت کی جن میں جناب ریاض احمد مہار صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (حاجی ارشاد چوہدری گروپ),

جناب محمد اقبال جوئیہ صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر (مجدی گروپ) جناب اشفاق احمد بھٹی آل ڈیپارٹمنٹ, جناب قمر مجید فاروقی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

ضلع بہاولنگر (ظفر علی خان گروپ) جنرل سیکرٹری جناب فرحان تبسم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (حاجی ارشاد چوہدری گروپ) جناب جمشید اقبال, ضلعی نشر و اشاعت ایپکا, آفتاب حسین شاہ, محمد زمان چودھری, عبدالرشید, راؤ خلیل الرحمن, محمد اکمل گل,

عمیر گیلانی, محمد اظہر خان و دیگر راہنماؤں نے شرکت کی اور ڈی سی بہاولنگر کے غلط اقدام کی پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ

نوٹس واپس لینے کا مطالبہ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوٹس واپس لینے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے. اس کے علاوہ ہمارے رپورٹر کے مطابق بہاولنگر کے علاوہ منچن آباد,

ہارون آباد, چشتیاں اور فورٹ عباس کی تحصیلوں بھی احتجاج کیا گیا کلریکل برادری نے صابر علی جونیئر کلرک کی بھر پور حمایت میں دفاتر میں

قلم چھوڑ ہڑتال کی اور پورے ضلع بہاولنگر میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں کوئی کام نہ ہوا, سائلین کو بہت پریشانی اٹھانا پڑی.

About The Author