دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ شہر وگردونواح میںسبزی اور پھلوں کی فروخت مہنگے داموں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میںسبزی اور پھلوں کی فروخت مہنگے داموں جاری ، مارکیٹ کمیٹی ہونے کے باوجود ڈیرہ میں مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ایک کرپٹ ہیں

سبزیاں اور پھل وہی مہنگے بک رہے ہیں شہریوں کی شکایت تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ کے موجود ہونے کے باوجود مہنگائی پر قابو نہ ہو سکا، ریٹ لسٹ کوئی ذمہ دار تیار نہیں کرتا شہریوں نے شکایت

کی کہ وہی ریٹ لسٹ دوسرے روز صرف تاریخ تبدیل کر کے فوٹو کاپی کرائی جاتی ہے کوئی ذمہ دار کے دستخط بھی اس پر نہیں اسی کو ہر ریڑھی بان کو دس روپے میں دیے جاتے ہیں وہ پیسہ ہزاروں روپے بنتے ہیں وہ

سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کا خرچہ ہوتا ہے لیکن مہنگائی جوں کا توں ہے اور اس لسٹ میں دو ریٹ ہیں درجہ اول اور درجہ دوئم لکھا ہوتا ہے لیکن یہ پتہ نہیں کہ درجہ اول یا دوئم کونسا ہے اس کے علاوہ اسیکریٹری بیوپاریوں

سے ملا ہوا ہے،پولی پر بھی کوئی نہیں جاتا وہ مرضی کی بولی دیتے ہیں ،ان کا حساب سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ملتا ہے اور کرپشن کا ماہر سیکریٹری اس جگہ پر مقرر کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر بڑھتی

ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کروائیں اور اس کرپٹ سیکریٹری کو فوری طور پر ہٹایا جائے شہریوں نے کہا کہ ورنہ ہم احتجاج کریں گے اور خو ساختہ مہنگائی ہے۔
٭٭٭
مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 62 سالہ قبائل شخص قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ذاتی دشمنی کے نتیجے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 62 سالہ قبائل شخص قتل ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس

ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ نواب میں مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے 62 سالہ ملندر خان ولد اکرم خان قوم محسود سکنہ مکین کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے

فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی رپورٹ پر مکین حال کرایہ دار شیخ یوسف کے رہائشی دو افراد سمیت چار ملزمان کے خلاف

قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق فریقین کی ذاتی دیرینہ دشمنی پائی جاتی ہے۔
٭٭٭
ایم اے /ایم ایس سی اور ایم فل/پی ایچ ڈی کے داخلوں میں توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم اے /ایم ایس سی اور ایم فل/پی ایچ ڈی کے داخلوں میں02فروری2021 بروزمنگل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر

ڈائریکٹر ایڈمیشن شفیع الرحمن نے بتایا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پر طلباءکے مفاد میںایم اے /ایم ایس سی اور ایم فل /پی ایچ ڈی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کی تاریخ

میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ طلباءکی بڑی تعداد تعلیم کی شمع سے مستفید ہو سکےں اور اپنے مستقبل کو روشن کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم اے /ایم ایس سی اورایم ف

ل/پی ایچ ڈی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ02فروری 2021بروز منگل تک کربڑھا دی گئی ہے ۔ طلباءاور ان کے والدین کی سہولت کےلئے گومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس، مین کیمپس اور سب کیمپس

ٹانک میں ایڈمیشن بوتھ قائم ہیں تاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور باہر سے آنےوالے طلباءاور ان کے والدین جو گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے وہ گومل

یونیورسٹی میں آن لائن اپنا ایڈمیشن فارم جمع کرانے کے پرنٹ شدہ کاپی یونیورسٹی کے مین ‘سٹی یا سب کیمپس ٹانک میں جمع کروا دیں۔ ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹ

www.gu.edu.pk یا ایڈمیشن آفس نمبر 0966-750404یا گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن آفس ‘سٹی کیمپس اور ٹانک کیمپس میں قائم کئے گئے ایڈمیشن بوتھ سے بھی لی جا سکتی ہے۔
٭٭٭
آئس کے نشے کے بڑھتے استعمال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں آئس کے نشے کے بڑھتے استعمال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ماہرین نفسیات نے کہاہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے حوالے سے نہایت چوکنا رہنے کی ضرورت

ہے۔اس ضمن میں ماہر نفسیات نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آئس کا نشہ آج کل بہت عام ہوگیا ہے اور کالجز اور جامعات کے باہر کھلے عام اسٹرابری کے نام سے بک رہا ہے۔انہوں نے بتایا کی صرف

آئس کا نشہ ہی نہیں ہر قسم کا نشہ ہلاکت خیز ہے اور گھر کا صرف ایک شخص بھی اس میں مبتلا ہوجائے تو پورا خاندان اس سے متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان پہلی بار آئس کے نشے کو تفریحاً استعمال کرتے

ہیں، اس کے بعد ان کے دماغ کی کیمسٹری تبدیل ہوتی ہے اور انہیں لطف محسوس ہوتا ہے۔اس لطف کی وجہ سے وہ دوسری اور تیسری بار آئس کا نشہ کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ انہیں اس کی لت پڑ جاتی ہے۔انہوں

نے بتایا کہ آج کل والدین کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے وہ بچوں پر نظر نہیں رکھ پاتے، یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ معلوم رکھا کریں کہ ان کے بچوں کی کس سے دوستی ہے اور اس کے

دوستوں کے گھر والے کون ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نشے کے عادی بچے کی نشانیاں بہت واضح ہوتی ہیں، سب سے پہلے وہ ارد گرد کے ماحول اور لوگوں سے کٹ کر تنہائی پسند ہوجاتا ہے۔یہ بھی ایک نشانی ہے کہ

اگر آپ کے والٹس اور جیبوں میں سے پیسے کم ہونے لگے ہیں تو آپ کو چوکنا ہونے کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں والدین فوری طور پر معلوم کریں کہ ان کا بچہ کس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

انہوںنے کہاکہ بعض افراد دماغی سرگرمی بڑھانے کے لیے بھی نشے کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ فائدہ وقتی ہوتا ہے، اس کے نقصانات نہایت طویل مدتی اور خطرناک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات

بالغ اور بچے بھی حالات سے فرار کے لیے نشے میں پناہ ڈھونڈتے ہیں، ایسے لوگوں کی کاﺅنسلنگ ہونی چاہیئے اور اس کے لیے ضروری ہے میڈیا آگاہی فراہم کرے،
٭٭٭
ماموں بھانجے پر فائرنگ ،ماموں جاں بحق ،بھانجا بال بال بچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عدالت میں پیشی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر وآپس جانے والے ماموں بھانجے پر فائرنگ ،ماموں جاں بحق ،بھانجا بال بال بچ گیا ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے

سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر دو ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ جھوک عمرے والی کے رہائشی محمداقبال ولد

غضنفر علی قوم جائی اپنے بھانجے محمد زاہد ولد شمشیر کے ساتھ موٹرسائیکل پر پہاڑپور عدالت میں پیشی گزارنے کے بعد وآپس گھر جارہے تھے کہ کوٹ جائی اڈہ شین وزیر ستان چھپری ہوٹل کے قریب پہنچنے پر

موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ بھانجا محمد زاہد بال بال بچ گیا تاہم وہ موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہوا ،پولیس نے

مقتول کے بھائی جہان گل کی رپورٹ پر دو ملزمان عامر ولد نور محمد سکنہ جھوک عمرے والی اور محمد طفیل ولد مشتاق اقوام جائی سکنہ میرن جائی کے خلاف قتل اور اقدام کا مقدمہ درج کرلیا ،وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی

دیرینہ دشمنی بیان کی گئی ہے۔
٭٭٭
زبردستی ساتھ لے جانے سے انکار پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)زبردستی ساتھ لے جانے سے انکار پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

کردیا ،یارک کے علاقہ گلوٹی چنڈہ کے رہائشی نوجوان محمد پرویز ولد باقی خان قوم میانخیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے چچا گل خان کی دکان سے گھر وآپس جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر ملزم اکرام ولد قیوم قوم

باہو خیل سکنہ چنڈہ مسلح بہ بارہ بور بندوق وہاں کھڑا تھا جس نے زبردستی مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا میرے انکار پر اس نے مجھے فائرنگ سے زخمی کیاہے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
سابق اہلکاروں نے مشروب کمپنی کے منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نوکری سے فارغ کرنے پر سابق اہلکاروں نے مشروب کمپنی کے منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ،تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، اسلام آباد کے رہائشی اور معروف

مشروب کمپنی کے منیجر نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزٹ کے دوران ڈیرہ دورے پر آیا اور ڈی ہلٹن ہوٹل میں مقیم تھا کہ اس دوران ان کی کمپنی کے سابق اہلکار جنہیں نوکری سے فارغ کیاگیا تھا وہاں ہوٹل کے کمرے

میں آئے اور کمرے کا دروازہ بند کرکے گالم گلوچ کرتے ہوئے مجھے تشدید کا نشانہ بنایا جبکہ پسٹل کے بٹ مار کر مجھے شدید زخمی کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں تھیں ،پولیس نے منیجر کی رپورٹ پر تین افراد

کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے
٭٭٭
ویوو کی جانب سے اپنی وائے سیریز میں ایک نیا سمارٹ فون vivo Y12s لانچ کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کی جانب سے اپنی وائے سیریز میں ایک نیا سمارٹ فون vivo Y12s لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فون میں ویوو کی جہت کو

آگے بڑھاتے ہوئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کم قیمت میں بھی جدت کا لطف اٹھا سکیں۔ Y12s میں ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری، منفرد سائیڈ فنگرپرنٹ سکینر اور اے آئی ڈول

کیمرہ نصب ہیں۔ویوو کا نیا Y12s اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین 6.51 انچ کے بڑے Halo FullView™️Display پر ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کا لطف اٹھا سکیں۔یہ نیا سمارٹ فون پاکستان

میں 20,999 روپے کی قیمت میں دو بہترین رنگوں فینٹم بلیک اور گلیشئیر بلیو میں دستیاب ہیں۔ویوو کی جانب سے Y12s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔کسی خرابی کی صورت میں 15 دن

تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے،ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی

اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
حکومت نے ملک میں چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت نے ملک میں چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوا ر نے ا س حوالے سے باضابطہ طورپر جائزہ لینا شرو ع کردیا ہے۔اور چھ لاکھ ٹن چینی منگوانے کا

سوچا جا رہا ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائیگی، رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے

اور چینی کی پیداواربھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے لیکن شوگرملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شوگرملزمالکان ممکنہ طور پرمنافع کے لیے چینی کی ریلیز کم

کررہے ہیں۔
٭٭٭
رواں انسداد پولیو مہم کے آخری روز ریفیوزل کوریج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ نے کہا ہے کہ رواں انسداد پولیو مہم کے آخری روز ریفیوزل کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے

سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں رواں انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم خٹک، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان عزیز، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، محکمہ

صحت، تعلیم، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے بتایا کہ مہم کے چوتھے روز تک

3لاکھ23ہزار854پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریفیوزل کیسز کی تعداد 1357ہے جبکہ این اے بچوں کی تعداد 9380ہے۔مہم کے

آخری روز ریفیوزل کیسز کی زیادہ سے زیادہ کوریج کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عارف اللہ نے کہا کہ مہم کے دوران تمام اہلکار اور متعلقہ محکمے اپنے فرائض تندہی

سے انجام دے رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مہم کے آخری روز بھی اسی جذبے اور لگن سے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریفیوزل کوریج کو یقینی بناتے ہوئے مہم کو کامیابی

سے ہمکنار کیا جا سکے۔انہوں نے تمام والدین سے بھی اپیل کی کہ رواں مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم بھی جلد ان ممالک کی صف میں

شامل ہو جائیں جو کہ پہلے ہی اس موذی اور عمر بھر کیلئے اپاہج بنا دینے والے وائرس سے ہمیشہ کا چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔
٭٭٭
لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کا استعمال یقینی بنائے گی ،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومتی وژن کے مطابق لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کا استعمال یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں عام غریب لوگوں کو ریونیو سے متعلق تمام مسائل

کے حل کیلئے ریونیو کچہری کے انعقادکا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ عاف اللہ نے عوامی ریونیومسائل کے حل کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کے

دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلق لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس لئے ریونیو کچہری سے ان مسائل میں کمی آئے گی۔ ریونیو کچہری میں تحصیل ریونیو افسران ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ

نواب سمیر حسین لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ریونیو کچہری میں لوگوں نے محکمہ مال سے متعلق درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرائ، انتقلات رجسٹری ڈومسائل

اجرائ، انکم سرٹیفیکیٹ و دیگر امور سے متعلق درپیش مسائل بیان کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے مسائل کے حل پر

فوکس ہے اور اگر کسی افسر نے لوگوں کو بے جا تنگ یا اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی سے کام لیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لوں گا ۔ لوگوںنے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کچہری کے مسلسل

انعقادسے لوگوں کے مسائل کے حل میںان کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔
٭٭٭
مختلف بنیادی مراکزِ صحت کے معائنے کئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے مختلف بنیادی مراکزِ صحت کے معائنے کئے تاکہ لوگوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنایا جا

سکے۔ معائنے کے دوران بی ایچ یوزرمیلانہ خان کوٹ میں سٹاف کی حاضری اور دستیاب دوائیوں کے سٹاک کوچیک کیا گیا اور دستیاب سہولیات اور دوائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم غیر حاضر سٹاف کے

خلاف ایکشن کیلئے ہدایات جاری کی گئی۔ اس موقع پر اے سی بشیر خان کا کہنا تھا کہ روز ِ اول سے حکومت لوگوں کی صحت سے متعلق تمام امور پر مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن کسی بھی قسم کی کوتاہی کی

گنجائش نہیں تاکہ مدینہ کی ریاست کی طرح ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔
٭٭٭
کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے سلسلے میںبازاروں کے دورے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین ملک نے ہمراہ ریونیو سٹاف مختلف بازاروں،

ریسٹورنٹس اور میڈیکل سٹوروں کے معائنے کئے تاکہ کویڈ19- کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ

اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے لئے گئے اقدامات پر من وعن عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال اور سماجی دوری اس خطرناک وائرس کے پھیلاﺅ کے روکنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں

اس لئے ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پہلے کی طرح انشا ءاللہ اس بار بھی سرخرو ہوگی اگر حکومتی احتیاطی تدابیر کو اختیارکیا گیا ۔ انہوں نے کہ حکومتی اقدامات پر عمل نہ

کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
٭٭٭
تمام اڈہ مالکان کو ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کو اپنانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ نے مختلف بازاروں دکانوں اور پٹرول پمپس کے معائنے کئے تاکہ کویڈ 19کے پھیلاﺅ کے خلاف حکومتی

اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر تمام اڈہ مالکان کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کو اپنائیں تاکہ پہلے کی طرح اس بار بھی اس خطرناک وائرس کو شکست دی جا سکے۔ اے سی

کلاچی نے کورونا وائرس کے خلاف لئے گئے تمام اقدامات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور غفلت کے مرتکب دکانداروں اور اڈہ مالکان کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ اگر آئندہ کسی بھی قسم کی کوتاہی سامنے آئی تو

سخت ترین ایکشن لونگا۔ بعدازاں اے سی نے لوگوں میںشعورو آگہی کی خاطر مفت ماسک بھی تقسیم کیے تاکہ اس سلسلے میں لوگ متوجہ ہوکر ماسک کے استعمال کو اپنی عادت بنا لیں۔
۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author