دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کر کے قطرے پلانے کا ٹاسک مکمل کیا جائے۔

انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی تصدیق کریں اور ڈورمارکنگ کو بھی چیک کیا جائے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے

اور کوتاہی کے مرتکب محکمانہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم پر عملدرآمد اور اہداف سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے متحرک ہو کر کام کریں اور سوفیصد ٹارگٹ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

پولیس اسٹیشن حاجی پور شریف کے انچارج عمران خان گوپانگ نے شہر بھر میں امن وامان کے قیام اورجرائم کے خاتمے کے لئے شہر بھر کی کاروباری نمائندہ شخصیات

اور انجمن تاجران حاجی پورشریف کے عہدیداران سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا

پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہم سب ملکر ہی معاشرے سے جرائم ، اخلاقی ومعاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں

اس لیئے ضروری ہے کہ مل جل کر عوامی فلاح وبہبود کے لیئے کردار ادا کیا جائے، مشکوک اور ملک و قوم کے دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے

اورجرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور انکی گرفتاری کےلئے پولیس کی مددو معاونت کیجائے اور ایک پر امن معاشرے کے قیام میں حصہ ملائیں.

اس موقع پر شہر بھر کے عوامی،سماجی ،صحافتی حلقوں نےانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور سے بھر پور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ

تھانہ حاجی پور شریف کی آبادی اور حدود کیمطابق عصر حاضر اور دور جدید کے تقاضوں کیمطابق عوام کے جان و مال کے بہتر اور یقینی تحفظ کے لئے مکمل سٹاف اور سہولیات فراہم کیجائیں.

تاکہ جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر کاروائیاں اور کردار ادا کیا جاسکے،اور جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے

About The Author