نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

 ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ ہم نیوز نے حاصل کر لی

 کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا کورونا ٹیسٹ 14 روز پہلے پازیٹو آیا تھا

 ایڈیشنل آئی جی نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا


: ملتان،

بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا نوسربازگینگ سر گرم،ذرائع

ملتان، نوسر باز گینگ نےجعلی سمنٹ کمپنیاں بنا کر عوام کے مبینہ کروڑوں روپے انویسٹ کروائے،ذرائع

ملتان، نوسربازگینگ کے سرغنہ یاسین سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،ذرائع

ملتان، نو سر باز گینگ نے9سے 10کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ کیا،ذرائع

ملتان، نوسر باز گینگ چوری شُدہ گاڑیوں کی مبینہ خرید وفروخت میں بھی ملوث ہیں،ذرائع

ملتان، نوسر باز گینگ کے خلاف مقدمات پنجاب کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،ذرائع


سابق گورنر پنجاب اور رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ

عمران خان اڑھائی سال ضائع کرکے کہتے ہیں کہ

اب پتہ چلا ہے حکومت ہوتی کیا ہے جسے اپنا چپڑاسی لگانے کو پسند نہیں کرتے تھے اس کو وزیر داخلہ بنا دیا

ملتان ہائی کورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ

اسد عمر تو کہتے تھے میں اپنی تیار ٹیم کے ساتھ حکومت میں آؤں گا لیکن اب کیا ہوگیا حکومت نے تمام اعلانات پر یوٹرن لے لیا ہے آئی ۔ ایم ۔ ایف سے چھٹکارا حاصل کرتے کرتے

اس کی ڈکٹیشن لینی شروع کردی جنوبی پنجاب زراعت کے لحاظ سے اہم ترین تھا لیکن ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سب تباہ ہوگیا

شوگر کمیشن ، گیس کمیشن سب کی رپورٹ دفن ہوگئی کوئی سزا کیوں نہیں دی گئی ، ہم سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں ،

فارن فنڈنگ کیس ہم نے نہیں ان کے اپنے لوگوں نے کیا

ان کو بھارت کی جانب سے بھی فنڈنگ کی گئی انہوں نے کہا اس حکومت نے نیب کو اپنی باندھی بنا رکھا ہے


: ملتان،

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سی بی اے کا میپکو آفس کے سامنے احتجاج

 مظاہرین نے میپکو ہیڈ کوارٹرز کے دروازے بند کر دیئے

 ملازمین کی میپکو دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

 مظاہرین نے خانیوال روڈ پر دھرنا دے دیا

 خانیوال روڈ پر دھرنے کے باعث بدترین ٹریفک جام

 ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا


ملتان

میپکو ورکرز کی نجکاری کے خلاف نعرہ بازی
:  ٹیپو سلطان کالونی ، 32 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

 32 سالہ قاسم بھٹی ،گھریلو اور معاشی حالات کے باعث زہنی دباؤ کا شکار تھا ، اہلخانہ

 پولیس تھانہ بوہر گیٹ اور تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی

قاسم بھٹی کے سوگواران میں بیوہ ، تین بیٹے، اور ایک بیٹی شامل ہے

ملتان پوسٹ مارٹم رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کی جائے گی ، پولیس


ہسپتال میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق

 جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ رمضان اور 45 سالہ کوثر پروین شامل

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھنگ اور ملتان سے ہے

 نشتر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 121 ہوگئی

 45 مریضوں میں کورونا وائرس پازیٹو ، 35 مریض شبہ میں زیر علاج ہیں

About The Author