ڈیرہ و گردونواح میں چینی آٹا کی سرکاری نرخوں پر دستیابی شہریوں کیلئے خواب
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ و گردونواح میں چینی آٹا کی سرکاری نرخوں پر دستیابی شہریوں کیلئے خواب ،سستا بازار میں چینی غائب،عام مارکیٹ میں 95تا 100روپے فروخت جبکہ سستا بازار میں
سرکاری نرخ860 روپے میں فروخت ہونے والا آٹا ناقص ترین ہونے پر شہری عام مارکیٹ سے 1450روپے تک خریدنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے
اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ڈیرہ و نواحی مضافات میں چینی اور آٹا کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت سر عام جاری ہے چینی جس کی سرکاری قیمت
84روپے کلو ہے سستا بازار ڈیرہ میں غائب ہونے کے باعث عام بازار میں 95تا 100روپے کلو میں فروخت کی جاری ہے جبکہ سستا بازار میں سرکاری نرخ 860 روپے میں فروخت ہونے والا آٹا انتہائی
ناقص و مضر صحت ہونے کے باعث شہری عام مارکیٹ سے 1300سے 1450روپے تک مہنگے داموں خرید کر کھانے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت جب بھی مہنگائی پر کنٹرول کرنے سمیت
گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کااعلان کرتی ہے مہنگائی پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے اور اشیائے خوردنوش کا معیار بھی ناقص ہو جاتا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے
والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کردار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
سال میں نجومیوں کا عروج بڑھنے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نجومیوں کی چاندی ہوئی ،نئے سال میں نجومیوں کا عروج بڑھنے لگا، شہری آنے والے سال کے حوالے سے حقائق جاننے کیلئے بے تاب ہونے لگے نئے سال کی آمد کے پیش نظر
مختلف فٹ پاتھوں اور دکانوں میں براجمان نجومیوں کے سٹالز پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے‘ بیروزگار افراد آئندہ سال بیروزگاری سے چھٹکارا پانے کے متلاشی‘ والدین اپنی بچیوں
کے نیک رشتوں اورنوجوان مستقبل کے سہانے خواب سجائے ان نجومیوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں جو باتوں باتوں میں ان سے ان کے دل کا حال اگلوا کر انہیں میٹھی گولیاں دے کر جیبیں جھاڑنے میں
مصروف ہو گئے ہیں‘ نجومیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ علم فلکیات سمیت دیگر علوم کے ماہر ہیں اور انہیں آنے والے وقت کا عام شخص سے پہلے علم ہو جاتاہے۔
٭٭٭
مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یوٹیلٹی اسٹورز نے مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 19 سے 27روپے فی لیٹر اورگھی کی قیمت میں 20سے 20 روپے فی کلو تک کااضافہ کردیاہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے
نوٹی فیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 19سے 27روپے فی لیٹر اور گھی 20سے 22روپے فی کلو مہنگا کردیا
گیا۔کوکنگ آئل اور گھی مہنگا کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہی-یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 323 روپے اور 223
روپے سے بڑھ کر 242 روپے جبکہ 320 روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی لیٹر ہوگئی ہی- اسی طرح گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 252 روپے فی کلو ہو گئی- ڈھائی ہفتے قبل بھی
مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت 8 سے 43 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 سے 17 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا-یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گھی مالکان
نے لاگت میں اضافے کو جواز بناکر کم ریٹ پر گھی اور کوکنگ آئل فراہم کرنے سے انکار کیا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-حکام کے مطابق
یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت گھی کے جن برانڈز کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
٭٭٭
عطائیوںنے پنجے گاڑھ لیے ۔نجی ہسپتالوں میں بھی عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں عطائیوںنے پنجے گاڑھ لیے ۔نجی ہسپتالوں میں بھی عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ،غیر تربیت یافتہ ڈسپنسر اور درجہ چہارم کے ملازمین آپریشن کرنے میں مصروف
،بلالائسنس میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریاں قائم ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں غیر تربیت یافتہ عطائی ڈاکٹرز نے کلینکس ،سرجیکل ہسپتال ،میٹرنٹی ہومز کھول کر کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی
موجودگی ظاہر کرکے سادہ لوح مریضوں کو موت بانٹنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے۔ڈاکٹرز یا سرجنز کی بجائے غیر تربیت یافتہ ڈسپنسرز ،نرسیز اور ایل ایچ ویز چند ہزار روپے فیس لے کر آپریشن ،ڈلیوری اور دیگر
چھوٹے موٹے آپریشن کرکے محکمہ صحت کے افسران کو ماموں بنارہے ہیں بلکہ ان کی نااہلی ایڈمنسٹریشن کا بھانڈا بھی پھوڑ رہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام ڈاکٹرز کے کلینکس پر بھی عطائی ڈاکٹرز دن
رات مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔اصل عطائیوں کے گھر پرائیویٹ کلینکس ہیں جو پیسے بچانے کے لئے نہ تجربہ کار مڈل اور میڑک پاس ،ان ٹرینڈ لڑکوں کو بھرتی کرکے انہیں تربیت دیکر عطائی ڈاکٹرز
بنارہے ہیں ۔شہریوںنے وزیر اعلی خیبرپختونخوا ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے خلاف بھر پور
ایکشن لیا جائے جہاں پر نہ صرف عطائی ڈاکٹرز کام کرتے ہیں بلکہ ان کے کلینکس سے ہی عطائی تربیت لے کر جگہ جگہ عطائی اڈے کھول رہے ہیں ۔
٭٭٭
دکانداروں کی مبینہ لوٹ مار کے آگے انتظامیہ بھی بے بس
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اشیاءضروریات زندگی کی قیمتیں بدستور ساتوں آسمان پر ،دکانداروں کی مبینہ لوٹ مار کے آگے انتظامیہ بھی بے بس ،شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اشیاءضروریات زندگی فروخت
کرنے والے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرلیے ،پھلوں ،سبزیوں سمیت کریانہ کے سامان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے
خریداری کوسوں میل دور ہوکر رہی گئی ہے۔شہر او رمضافاتی علاقے کو کوئی دکاندار بھی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاءخوردونوش فروخت نہیں کررہے ،اگر کوئی صارف
زائد نرخ کی وصولی پر احتجاج کرتاہے تو دکاندار اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،دکانداروں کی جانب سے اضافی نرخوں کی وصولی پر ضلع افسران نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے
لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کو اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلعی انتظامیہ نے مقرر کررکھے ہیں جس کی کارکردگی صفر ہے ۔بااثر دکانداروں نے پرائس کنٹرول
مجسٹریٹس اور سرکاری مقرر کردہ نرخ ناموں کو ماننے سے انکار کردیاہے اور من مرضی کے نرخ وصول کیے جارہے ہیں ۔صارفین نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر
رپورٹس پیش کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
٭٭٭
سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں گیس کا کم پریشر ،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ،شہری محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج ،وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سے
نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطا بق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو ایک بار پھر ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ۔ڈیرہ شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں ترین آباد
،نادعلی شاہ ،ڈیوالہ سمیت دیگر مقامات پر گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔صبح چار سے دن دس بجے تک جبکہ شام چار سے رات گیارہ
بجے تک گیس کا انتہائی کم پریشر ہوتا ہے جبکہ اندروں شہر کے بعض علاقوں میں گیس بالکل بھی نہیں آتی ،شہریوں کا کہناتھا کہ جب بھی کھانا بنانے کو وقت ہوتا ہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے جس کی وجہ
سے نہ تو چولہے جلتے ہیں اور نہ ہی ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خرید کر بچوں کو مہیا کر سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت گیس کے پریشر میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے یامہنگائی کو کنٹرول کرنے میں
کردار ادا کرے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو دو وقت روٹی مہیا کرسکیں ۔
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کافیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت میں 25روپے اضافے کافیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کے لئے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے سمری
وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔ا وپن مارکیٹ میں ایک کلو گھی کی قیمت 262روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ عوام کو سبسڈائزڈ ایک کلو گھی 170روپے میں فراہم کیا جارہا ہے جس پر حکومت 40روپے فی کلو کے حساب سے
سبسڈی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سبسڈائزڈ گھی فراہم کرنے والی کمپنی نے موجودہ قیمت پر گھی کی سپلائی بند کر دی ہے اور کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے جس پر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن گھی کی
قیمت میں 25روپے اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد سبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 195روپے ہو جائے
گی۔
٭٭٭
26 نومبر سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت ملک بھر میں 26 نومبر سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے ہیں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اساتذہ اور سٹاف کو سکولوں میں حاضر
ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 18 جنوری سے میٹرک اور انٹر کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے اور 25 جنوری سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح یکم فروری سے
جامعات کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اساتذہ اور عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سکول کھلنے پر کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے بچاو¿کیلئے حکمت عملی تیار کریں تاکہ بچوں کو مہلک وباءسے بچایا جاسکے۔
٭٭٭
دوسرے روز بھی دھند کا راج شہر بھر میں حد نظر ایک میٹر تک رہ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اور گردونواح میں دوسرے روز بھی دھند کا راج شہر بھر میں حد نظر ایک میٹر تک رہ گئی جبکہ شہر کے دیگر بیرونی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر اور قریب سے بھی کوئی
چیز نظر نہیں آرہی تھی دھند کی وجہ سے دفاتر جانیوالے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، شہر بھر میں دھند کی وجہ سے 11 بجے تک دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں، ہوا چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور
لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے رہی سہی کسر گیس کی بندش نے پوری کردی سردی کے موسم میں گیس کی بندش شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے لوگ سلنڈر اور دیگر ذرائع سے کھانا وغیرہ پکانے میں مصروف
ہیں جبکہ گیس کے بھاری بل عوام کیلئے دوہرا عذاب لئے ہوئے ہیں۔
٭٭٭
لائسنس نہ این او سی، شہر میں ایل پی جی کا کاروبار غیر قانونی طور پر جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)لائسنس نہ این او سی، شہر میں ایل پی جی کا کاروبار غیر قانونی طور پر جاری ہے، شہر میں ایل پی جی کے سلنڈرز پھٹنے کے واقعات میں اضافے باوجود ایل پی جی کی خریدوفروخت کی
جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مرکزی شاہراہیں ہوں یا گنجان آباد علاقے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز اور غیر قانونی طور پرخریدوفروخت کے مناظر عام ہیں۔سول ڈیفنس نے چیکنگ کے بجائے
ایل پی جی کی دکانوں کو صرف رسمی کارروائی تک محدود کردیا سڑکوں اور مختلف مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرکے ایل پی جی فروخت کرنے پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت
کاروبار کو ریگولرائز کرے۔ لائسنس کے اجراءسے حکومت کو خطیر ریونیو ملے گا۔اوگرا کی رجسٹرڈ کمپنیوں سے سلنڈرز خریدتے ہیں۔تاہم پورٹ پر ایل پی جی کی خریدوفروخت پر پابندی نہیں تو دکانوں میں کیسے ہو
سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں بھاری بل آ جاتے ہیں, گیس نہیں آئے گی تو مہنگی ایل پی جی ہو یا غیرقانونی خریدنا تو پڑتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے وابستہ روزگار اپنی جگہ پر لیکن ایل
پی جی کے کاروبار کے لیے نہ تو عمارت دیکھی جاتی ہے اور نہ مالی وجانی نقصان ہی کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ایل پی جی کا کاروبار تو جاری ہے تاہم لائسنس اور مناسب جگہ پر اجازت دے کر نہ صرف ریونیو اکٹھا
کیا جا سکتا ہے بلکہ جانی نقصان سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
٭٭٭
طبی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ادویات کے بعد طبی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، تھرما میٹرکی قیمتیں اڑھائی سے 3 گنا تک بڑھ دی گئیں، 50 روپے میں ملنے والا تھرما میٹر 150 اور 100 روپے
میں ملنے والے تھرما میٹر کی قیمت 250 روپے ہوگئی۔مینوفیکچررز اور امپورٹرز نے تھرما میٹر کی قیمتیں از خود اڑھائی سے تین گنا بڑھا دی ہیں، ہول سیل میں 600 روپے فی درجن ملنے والے تھرمامیٹر کی نئی قیمت
1800 روپے فی درجن کر دی گئی ہے اور 1000 روپے فی درجن میں ملنے والے تھرما میٹر کی نئی قیمت 2500 روپے کردی گئی ہے۔ہول سیل قیمتیں بڑھنے سے مریضوں کو 50 روپے میں فروخت ہونے والا
تھرمامیٹر اب 150 روپے میں دستیاب ہوگا اور 100 روپے میں بکنے والا تھرمامیٹر اب 250 روپے میں فروخت ہوگا۔ تھرما میٹر کی قیمتوں میں از خود اڑھائی سے تین گنا اضافے پرحکومت اور ڈریپ کی
جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
٭٭٭
گھیا کدو کی پہلی فصل کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)میدانی علاقوں کے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فیصل آباد گول اور لوکی اقسام کی کاشت کیلئے اچھی روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کرنے اور پہلی فصل کی کاشت
فروری میں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشتہ فصل کے باعث اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ میدانی علاقوں میں عام طور پرگھیا کدو کی تین فصلیں کاشت
کی جاتی ہیں جن میں پہلی فصل فروری ومارچ، دوسری جولا ئی و اگست جبکہ تیسری فصل اکتوبر کے آ خر یا نومبر کے شروع میں کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ گھیا کدو کی دو اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں
ایک قسم گول اور دوسری لمبی ہوتی ہے جسے لوکی بھی کہتے ہیں جو زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول زیادہ پیداوار دینے والی قسم ہے۔انہوں نے
کہاکہ زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو اور پانی دیر تک جذب رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو موزوں ہے تاہم تھور اور سیم زدہ زمینو ں میں اسے کاشت نہیں کرنا چا ہئے۔انہوں نے بتایا کہ
بوائی سے ایک ماہ پہلے 10سے15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملا دیں اور بعد میں کچی راو¿نی کے بعد وتر آنے پر زمین میں ہل اور سہاگہ چلائیں اس طرح کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں
کے بیج اگ آئیں گے جو کاشت کے وقت زمین کی تیاری کے دوران آسانی سے تلف کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بوائی کے وقت تین سے چاربار ہل اور سہاگہ چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھربھری ہو
جائے نیز زمین کا ہموار ہونا بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3 سے4میٹر کے فاصلے پر ڈوری سے نشان لگائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف چار بوری
سنگل سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاش یا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ملا کر ڈال دیں، بعد ازاں نشانوں سے مٹی اٹھا کر پٹڑیاں بنائیں لیکن اس بات کا
خاص طور پر خیال کریں کہ پٹڑیوں کے درمیان والی نالی 40 سے50 سینٹی میٹر چوڑی اور 20 سے 25 سینٹی میٹر گہری ہو اس طرح زمین کاشت کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹڑی کے دونوں
کناروں پر40سے 50سینٹی میٹر کے فاصلہ پر دو دو بیج مناسب گہرائی پر بذریعہ چوکا لگائے جائیں اور اگر کاشت سے 8سے10 گھنٹے قبل بیج کو پانی میں بھگو دیں تو اسکا اگاو¿ بہت اچھا ہو جاتا ہے۔
٭٭٭
اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخناموں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخناموں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں
لائی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول ، سرکاری نرخناموں پر اشیاءبالخصوص گندم، آٹا، چینی کی دستیابی، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور غیر قانونی پٹرول پمپس سے
متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد خلیل، سیکرٹری ٹو کمشنر صداقت اﷲ، اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریوینیو،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے
احکامات کے مطابق پرائس کنٹرول ، اشیاءخوردونوش بالخصوص گندم، آٹا، چینی کی سرکاری نرخناموں کے مطابق دستیابی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس
موقع پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد جاری ہے اب تک چودہ غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کو نوٹسز جاری کیے جا چکے
ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ آٹے کے کوٹے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کا عمل جاری ہے جبکہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سستا بازار و دیگر مختص مقامات پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر
کمشنر ڈیرہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیزن، گنے کے نرخناموں اور ملز کی صورتحال سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ مڈل مین کے
کردار پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسانوں کی ڈائریکٹ منڈیوں تک رسائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے تسلسل سے مارکیٹس کے معائنے بھی کیے جائیں تاکہ ذخیرہ اندوزی کا
قلع قمع یقینی بنایا جا سکے۔
٭٭٭
انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این سٹاپ آفیسر، ای پی آئی کوارڈینیٹر، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونکیشن سپورٹ آفیسر، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے
افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ نے بتایا کہ مہم کے دوسرے روز ایک لاکھ ایک ہزار678پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو
کے قطرے پلائے گئے ۔مہم کے دوسرے روز 1084ریفیوزل کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 315کور کر لیے گئے جبکہ 769باقی ہیںجن کو مہم کے آخری دو روز کے دوران کوریج پر خصوصی توجہ دی
جائیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ انہیں اپنے فرائض کی بجا آوری میں کسی رکاوٹ یا دشواری
کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ رواں انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ جہاں ایک طرف ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی
معذوری کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں وہیں پولیو فری پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو پائے گا۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن محمدیٰسین فاروق کی زیر صدارت ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ
محمد اسلم خٹک،انچارج ٹریفک وارڈن،انچارج ہائیوے ٹریفک وارڈن اور ٹریفک کلرک نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یٰسین فاروق نے ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ و انچارج ٹریفک وارڈنز کو سختی سے
احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔شہر کے مین بازاروں،سرکلر روڈ اور مین چوکوں پر ٹریفک کی موثر
روانی کو ممکن بنایا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آئے،اس کے ساتھ ساتھ یو ٹرن،لائن ڈسپلن اور سنٹرل لائن کے حوالے سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ریجنل پولیس چیف ڈیرہ نے ایڈیشنل
ایس پی ڈیرہ اور انچارج ٹریفک وارڈن کو حکم جاری کیا کہ سرکلر روڈ،شہر کے مین بازاراور دیگر اہم شہراں پر غیر قانونی پارکنگ اور نا جائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل لائی جائے اور اس حوالے سے
مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ بلا نمبر اورکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پورقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے
والے افراد کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ،ایسے افراد کے خلا ف بھر پور قانونی ایکشن لیا جائے۔ ریجنل پولیس چیف ڈیرہ نے چشمہ روڈ پر ہونے والے افسوسناک حادثہ جس میں دو معصوم بچیوں کی جانوں کا
نقصان ہوا اس حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہائیویز پر ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور قانونی
کاروائی عمل میں لائی جائے۔ہائی وے ٹریفک وارڈن انچارج کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیزن کے حوالے سے گنے کی ٹرالیوں پر بیک لائٹ کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں بصورت
دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔مویشی منڈیوں،میلوں،موڑ سائیکل بارگینز،و دیگر رش والے مقاما ت پر ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔اجلاس کے آخر میں ریجنل پولیس
آفیسر ڈیرہ ریجن محمدیٰسین فاروق نے جملہ ٹریفک انچارج صاحبان کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھر پو ر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
مثلا،کالے شیشے والی گاڑیوں،فلش لائٹس،غیر قانونی پارکنگ،تیز رفتاری،بلا نمبر گاڑیوں،ہائیوے پر روٹ پرمٹ،ڈرائیونگ لائسنس یا ٹریفک قوانین کے حوالے سے کسی بھی نوعیت کا کوئی غیر قانونی عمل کا
مرتکب ہونے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برتنے سے مکمل گریز کیا جائے۔ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت
سے سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر متعلقہ ٹریفک وارڈن یا انچارج کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کاریونیو فیلڈ اسٹاف ڈیرہ کے ہمراہ کورونا وائرس وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ایس او پیز
کے نفاذ سے متعلق مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے سلسلے میں مختلف کریانہ ، بیکریوں ، پھلوں و سبزیوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ ، ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے
متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات، سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے
ریونیو فیلڈ اسٹاف ڈیرہ کے ہمراہ کورونا وائرس وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا جہاں متعلقہ افراد کو ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے
ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔دریں اثنائ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے سلسلے میں مختلف کریانہ ، بیکریوں ، پھلوں و سبزیوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ
کیا جہاں خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا اور دکانداروں کو ایس او پیز کے نفاذ کی کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔
٭٭٭
گیس کمپریسر کے استعمال کی آڑ میںمحکمہ گیس کے گھر گھر پولیس بھیجنے کی شدیدالفاظ میں مذمت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی ستائی عوام کیخلاف گیس کمپریسر کے استعمال کی آڑ میںمحکمہ گیس کے گھر گھر پولیس بھیجنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور ہرگز
اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے سوئی ناردرن گیس ڈیرہ کے حکام کی جانب سے گیس کمپریسر کے استعمال کی آڑ میںلیڈیز پولیس کے
ہمراہ گھر گھر چیکنگ کے اعلان کے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی سپلائی، اس کا پریشر اپنے معیار اور رینج پر رہے تو کوئی بھی کمپریسر لگاتا اور نہ ہی غریب لوگ فضول کے پیسے
ضائع کرتے۔ محکمہ گیس اور حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کمپریسر کا بہانہ کرتی ہے ،اگر گیس کا پریشر ٹھیک رہتا ہے تو کوئی ہزاروں روپے ضائع نہ کرتا۔ گھر کا چولہا جلانے کیلئے مجبوراً عوام کمپریسر لگائیں گے اور
کوئی راستہ نہیں بچتا۔ علاوہ ازیں کمپریسر کا مین پائپ پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ گیس کا پریشر ہے نہیں۔ ہم محکمہ گیس کے گھر گھر پولیس بھیجنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورہرگز اس کی اجازت نہیں دی
جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گیس حکام اور حکومت ناہلی چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے،ہم ڈپٹی کمشنر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں گیس حکام کا قبلہ درست کیا جائے، سوئی گیس کی سپلائی ، پریشر بحال کیا جائے
اورہرگز پولیس کوگھروں میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے اس سے حالات خراب ہوں گے۔
٭٭٭
شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحصیل
پہاڑ پور میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور را و¿عظیم ہاشم کی نگرانی میں متعلقہ اداروں کا بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن، محکمہ آبپاشی کی اراضی پر تعمیر 50سے زیادہ دکانیں مسمار،مکانات اور زرعی قبضے چھڑا کے اربوں
روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تجاوزات
کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور را و¿عظیم ہاشم کی نگرانی میںتحصیل پہاڑپور کے علاقہ
سیدو والی ،تیرگڑھ اور کوٹلہ لودھیاں میں محکمہ آبپاشی کی اراضی پر قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کیلئے ٹی ایم اے پہاڑ پور اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کلین اپ
آپریشن کیا گیا جس میں انتظامیہ نے50سے زائد دکانیں ،مکانات اور زرعی قبضے چھڑا کے اربوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔
٭٭٭
دوہرے قتل کی واردات میں نامزد اشتہاری ملزم جہانگیر ڈولکہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یونیورسٹی پولیس نے تین ماہ قبل مستورات کے تنازعہ پر دوہرے قتل کی واردات میں نامزد اشتہاری ملزم جہانگیر ڈولکہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول30بور اور6کارتوس برآمد
کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودڈیرہ پروآ روڈ پر روم فلنگ سٹیشن کے قریب یکم اکتوبر2020ءکودوہرے قتل کی واردات میںنوشیر اور نجیب اللہ سکنائے تلوکر نامی باپ بیٹے کو
فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے غلام اکبر ولدحاجی شیر کی مدعیت میں نامزد ملزم جہانگیر ولد یاسین ڈھولکہ سکنہ کلاچی والا کیخلاف دوہرے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی اور ملزم
واردات کے بعد سے روپوش تھا جسے تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل پستول30بور اور6کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔
٭٭٭
کینٹ پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں میں ظفر آباد کالونی کے رہائشی 2 افراد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کینٹ پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں میں ظفر آباد کالونی کے رہائشی 2 افراد سے2 پستول اور26کارتوس برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات
کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ عبدالغفار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں کے دوران دریائے سندھ کنارے مذبحہ خانہ کے قریب عمر دارز سکنہ ظفر آباد کالونی سے 1پستول اور
13کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ اسی طرح نیشنل کلب کے قریب ملزم ندیم سکنہ ظفر آباد کالونی سے بھی 1پستول اور 13کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔کینٹ پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کیخلاف الگ
الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
کھادوں کے مناسب استعمال کے بغیرزرعی پیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) موجودہ دورمیں کھادوں کے مناسب استعمال کے بغیرزرعی پیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں جبکہ پودوں کی بڑھوتری کے لئےثانوی غذائی جزووالی کھادیں خاص اہمیت کی حامل ہیں اور
معاشی نقطہ نظر سے بھی کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ کاشتکار ایک روپے کی کھادکے بدلے 9روپے تک کی اضافی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)نےبتایا کہ کھادوں
کی اقسام کو تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اجزائے کبیرہ والی کھادیں جن میں نائٹروجن‘ فاسفورس‘ پوٹاش وغیرہ شامل ہیں کی فصل کو اشدضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر اجزائے ثانوی
کا استعمال بھی سودمندہے اور کیلشیم‘ میگنیشیم ‘ سلفرفصلات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجزائے صغیرہ کا استعمال کاشتکاروں کو مالی منفعت فراہم کرنے کا پیش خیمہ ثابت
ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ جو کاشتکار اجزائے ثانوی پرمشتمل کیلشیم‘سنگل سپرفاسفیٹ ‘کیلشیم امونیم نائٹریٹ ‘ سلفر‘امونیم سلفیٹ‘ زنک سلفیٹ‘پوٹاش سلفیٹ وغیرہ کا ماہرین زراعت کے مشوروں سے
استعمال کرتے ہیں انہیں بہترین فصل کے حصول میں کسی دشواری کا سامنانہیں کرناپڑتا۔
٭٭٭
گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی تین سے
چار سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی
دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا
بیج تیارکرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گاجر کا استعمال انسانی صحت
کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیس نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون