دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور میں اسپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت 24مختلف سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔جن کی لاگت 300 ملین روپے ہے ۔یہ اسکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ ،ہائی وے اور محکمہ صحت کی ہیں۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ کے علاوہ ہائی وے،پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت این اے 193،194اور195میں 300ملین روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کی فلاح اور بہبود اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔

ان منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ان اسکیموں کی متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کریں اور میٹیریل کی کوالٹی کا خاص

خیال رکھا جائے۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈائریکٹر ایکوا کلچر پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تینوں ڈوثرن میں فش ڈایا گناسٹک لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں۔

ان لیبارٹریز کی تکمیل سے فش فارمنگ کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔ فارمرز حضرات کو مٹی اور پانی کے تجزیے اور کسی بھی ایمرجنسی مدد کی صورت میں معاونت ملے گی۔

یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب کے تفصیلی دورہ کے دوران فاضل پور فش ہیچری ، جام پور فش ہیچری اور دیگر ہیچریز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز ان لیبارٹریز کے ساتھ ساتھ مفت ایمبولینس سروس کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ ان اقدامات کی وجہ سے فارمرز حضرات کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

انہوں نے محکمہ فشریز کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فش فارمرز کو ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے فارمرز کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی سربراہی میں روجھان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔پولیس تھانہ روجھان کا علاقہ کا سرچ آپریشن ،

مختلف کاروائیوں میں متعدد مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری ملزمان دھر لیئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 12 بور اور 20 لیٹر شراب برآمد۔

ترجمان پولیس راجن پور کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کی ہدایات پر ایس ڈی پی او روجھان چوہدری فیاض الحق کی سربراہی میں روجھان پولیس کا علاقہ میں

سرچ آپریشن اور کامیاب کاروائیاں۔ پولیس کی کاوشوں سے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب 5 خطرناک اشتہاری ملزمان ثناء اللہ، میر حاجی ،

مہراللہ وسندی کو مختلف کاروائیوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان ڈکیتی رابری اور متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو کئی عرصہ سے مطلوب تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور نے روجھان پولیس کی کامیاب کاروائیوں اور انتھک محنت کو سہراتے ہوئے کہا کہ روجھان پولیس علاقہ میں جرائم پیشہ عنصر کا قلع قمع کرنے

اور ان علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ روجھان تھانہ کو ایسے جرائم پیشہ عناصر کے لیئے دارلحساب بنایا جائے گا۔

ایسی کامیاب کاروائیاں راجن پور پولیس کی پیشہ ورانہ قابلیت کا نتیجہ ہیں۔

About The Author