نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں تاجروں کی مشاورت سے تیس سے زائد اشیائے خورد و نوش کے نرخ از سر نو متعین کردیئے گئے اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے نئے نرخ کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے

نئے نرخ فوری طور پر ضلع بھر میں نافذالعمل ہوں گے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات جاری کردی گئیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے ساتھ قصبات میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد نوش کی فروخت یقینی بنائیں

اشیاء میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ نشان عبرت بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے کہا کہ تاجر نئے نرخ پر عملدرآمد کرائیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار نے کی۔

اجلاس میں جن اشیاء کے نرخ از سر متعین کئے گئے ان میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے، دس کلو 430روپے میں فروخت ہو گا دال چنا موٹی 115روپے فی کلو،

باریک 104روپے، دال مسور باریک 144روپے اور موٹی117روپے، دال ماش دھلی چمن 240روپے اور برما 219روپے،

دال مونگ دھلی 210روپے اور بغیر دھلی 180روپے، چنا سفید موٹا 116روپے، باریک 95روپے، بیسن 105روپے، چاول کرنل کچی اور پکی 118روپے، کرنل چھوٹی 85روپے، چاول اری چھ 60روپے، سوجی اور میدہ 66روپے، دہی 90روپے،

چھوٹا گوشت 650روپے، بڑا گوشت 400روپے، کوئلہ لکڑی 50روپے فی کلو فروخت ہو گا سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے اور خمیری سات روپے میں فروخت ہو گی.

چینی سفید ایکس مل کے ساتھ دو روپے اضافہ کے ساتھ فروخت ہو گی. دودھ 85روپے فی لٹر میں فروخت ہو گا. مارکیٹ کمیٹی پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر متعین کرے گی.

لائیو سٹاک مرغی او رانڈے جبکہ فشریز مچھلی کے روزانہ کی بنیاد پر نرخ متعین کریں گے.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتا ب احمد پیرزادہ نے کہا ہے کہ محنتی او رٹاسک مکمل کرنے والے افسران محکمے کااثاثہ ہیں عزت و تکریم کے ساتھ حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا.

انہوں نے یہ بات افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر کو بہترین کارکردگی پر شیلڈدی.

ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد اور دیگر موجود تھے. سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے.

دودھ، گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی. انہوں نے کہاکہ

افسران بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں.
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہرنے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک اور اعلی حکام کی طرف سے حوصلہ افزائی اچھا اقدام ہے

کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر فشریز پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں مچھلی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں. ڈویژنل سطح پر ڈائیگناسٹک لیبارٹریز سے مچھلیوں کی بیماری، پانی کے نمونہ کے ٹیسٹ سے پیداوار میں اضافہ ہو گا.

دریاؤں اور فارموں میں اعلی نسل کی مچھلیوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کیے جار ہے ہیں. محکمہ کے افسران فیلڈ میں نکلیں اور ماہی پروری کیلئے ترغیب دی جائے.

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران کہی. اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شاہین اور دیگر موجود تھے.

ڈائریکٹر فشریز نے جنوبی پنجاب کے دفاتر، یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان سے بھی ملاقات کی گئی.

انہوں نے فشریز کمپلیکس ڈیرہ غازیخان،د راہمہ نرسری سمیت ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا او ر
3
ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ ڈائیگناسٹک لیبارٹریز کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سے فش فارمنگ میں انقلاب پیدا ہو گا.

انہوں نے کہاکہ فش فارمر حضرات کی معاونت اور رہنمائی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. افسران اپنے دفاتر کے دروازے فش فارمرز کیلئے کھلے رکھیں. انہوں نے بتایاکہ

انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران ظاہر پیر نرسری، فتح پور کمال فاضل پو رہیچری، جام پو رنرسری، فشریز کمپلیکس ملتان، بہاولپور، بستی جھیل لال سوہانرا سمیت جنوبی پنجاب کے دفاتر اور نرسریوں کا تفصیلی معائنہ کیاہے.


ڈیرہ غازیخان

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان رحیم طلب اور شاعر کمپیئر ماہر تعلیم محبوب حسین نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا.

انہوں نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے.


ڈیرہ غازیخان

فصل میں موجود جڑی بوٹیوں سے چالیس فیصد پیداوار کم ہو جاتی ہے فی ایکڑ زیادہ زرعی پیداوار کے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی ضروری ہے

اس اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ زراعت نے آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے بستی سوجھلی موضع خانپور شمالی

میں پیسٹی سائیڈ کمپنی کے تعاون سے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ زرعی پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے

جڑی بوٹیاں تلف نہ ہونے سیفصل اگنے سے پہلے سے اس کا۔نقصان شروع ہوجاتا ہے۔

جڑی بوٹیاں فصل کو دی جانے والی خوراک کھاد،پانی کازیادہ حصہ کھانے کے ساتھ بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بننے والی کیڑوں کی پرورش
4
کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کاسفارش کردہ زہر کا درست طریقے سے استعمال کیا جائے۔اس موقع پر کاشتکاروں کو سپرے کرنے کا عملی طریقہ بھی بتایا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈی جی خان آفیسرز کلب کیلئے رکنیت سازی شروع کر دی گئی ہے. آفیسرز سمیت سول سوسائٹی کو خوش آمدید کہا جائے گا.

آفیسرز کلب میں ٹینس، سکواش، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس کے علاوہ جمنیزیم کی سہولیات میسر ہوں گی. ٹک، کافی شاپ کے علاوہ فیملی گالا اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

خواتین کیلئے الگ انتظامات کرائے جائیں گے. انہوں نے یہ بات آفیسرز کلب میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اوردیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آفیسرز کلب میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کیا جائیگا. مخیر و فعال حضرات آگے آئیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے یکم فروری سے مہم کاآغاز کیا جارہاہے

جس کے تحت سیمینار اور واک کے ساتھ ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن اور بیماری سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی جائے گی. اس حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ٹائیفائیڈ بخار کی روک تھام ضروری ہے.

انہوں نے کہاکہ ٹائیفائیڈ کیسز کا بڑھتا ہوا رحجان باعث تشویش ہے حکومت کی ہدایت پر ہیلتھ اتھارٹی مہم چلانے کیلئے تیار ہے.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن کردارادا کیاجائے گا.

مہم عالمی ادارہ صحت، یونیسف، جی اے وی آئی اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے کام کرے گی. نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے
5
قطرے پلائے جائیں گے. انہوں نے بتایاکہ ویکسی نیشن کے بے شمار فوائد ہیں جس کے موثر استعمال سے بچوں میں وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے.

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد اوردیگر نے کہاکہ ٹی وی سی مہم کی کامیابی کیلئے کردارادا کیا جائے گا.

ویکسی نیشن سے ٹائیفائیڈ کیسز میں نمایاں کمی ہو گی اور انٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بھی کم ہو جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز کا 96 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا۔1936 خانہ بدوش،10367این اے اور تین ریفیوزل بچوں کو بھی پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کی

خوراک دی گئی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے لیے ہر بچہ اہم ہے ہر ٹارگٹ بچہ کو حفاظتی خوراک اور قطرے پلاکر ملک کے مستقبل کو صحت مند بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتائی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہوئے اس کی صحت پر توجہ دی جائے۔

بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے سول سوسائٹی،علماء و مشائخ اور ہر شہری کا تعاون حاصل کیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ کہ

مہم کے دوسرے روز 232526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا ٹیمیں مائیکرو پلان کے تحت کام کررہی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اب تحصیل کوہ سلیمان کے پہاڑوں اور خالی رقبہ پر باغات نظر آئیں گے

زیتون کھجور اور سترس کے باغات کے لیے کاشتکاروں کو ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ 90 فیصد بھاری سبسڈی پر پودے فراہم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے
6
جس کے لیے زمین داروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں باغات سے متعلق سکیم کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی
کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین اور دیگر افسران نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

محکمہ زراعت اس حوالے سے فعال کردار ادا کرے کاشتکاروں تک رسائی حاصل کرکے سکیم کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ

تحصیل کوہ سلیمان میں باغات لگا کر قبائلیوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے کے ساتھ پہاڑوں کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔ کسی بھی افسر کی ذاتی پسند ناپسند برداشت نہیں کی جائے گی

اہلیت پر اترنے والے ہر کاشتکار کو معیاری پودے فراہم کیے جائیں باغات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ ریکارڈ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں باغات بھی چیک کرائے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے مینول اسلحہ لائسنس معطل کر د یئے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ

وہ دسمبر تک اپنے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرالیں۔ مہلت میں توسیع بھی گئی تھی اب یکم جنوری سے تمام مینول اسلحہ لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

حکومت کی ہدایت پر ضلع کونسل کے اثاثوں کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران ٹاسک مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کہ نظام کی تبدیلی سے ضلع کونسل کے اثاثوں کی منتقلی اور تقسیم

7
کا فیصلہ کیا جائیگا اثاثوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہونا چاہیے۔اجلاس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے مراکز صحت کی کارکردگی بہتر کرنے او رمانیٹرنگ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ کو ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ مقرر کر دیاگیاہے

او راس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو،

آر ایچ سی او ربی ایچ یوز میں صحت کی سہولیات سمیت دیگر معاملات پر نظر رکھیں گے اور سفارشاتی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوائی سفر کو محفوظ بنانے اور آلودگی سے پاک ماحول کے حوالے سے ڈی جی خان ایئرپورٹ پر انوائرمنٹ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ

حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔فضائی آلودگی کم کرنے اور ہوائی سفر محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

ایئر پورٹ کے نزدیک پرندوں کی اڑان محدود کرنے، پرندوں کی پرورش گاہ کے خاتمے اور مقررہ حدود کے اندر کھانے پینے کی اشیاء کی باقیات ڈالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے

اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو اقدامات کو یقینی بنائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بنیادی مرکز صحت معموری کا اچانک دورہ کیا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر افسران موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر نے
8
صحت مرکز میں فراہم سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری روسٹر کے مطابق چیک کی.

انہوں نے پولیو کاونٹر اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وسائل سے محروم علاقوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ سٹاف کو کردارادا کرنا ہو گا.

حکومت کی ہدایت پر بی ایچ یوز سطح پر بھی مقررہ ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے. مریض اور لواحقین کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کیا جائے.

نامناسب رویہ کی شکایت پر باز پرس کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہسپتال میں ادویات، مریضوں، زچگی اور دیگر سہولیات کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیاجائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے غازی کالونی کا بھی دورہ کیا. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کو سرکاری کالونی میں صفائی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا صفائی، سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا.کمشنرنے نماز فجر کی ادائیگی کے

بعد کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ شہر کے گلی محلوں کا تفصیلی جائزہ لیا

اہل علاقہ سے ملاقات کے ساتھ میونسپل سروسز سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے سیوریج لائن کی صفائی، سولنگ ٹف ٹائلز کی بہتری کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے تین مرلہ سکیم،غازی پارک چوک،پتھر بازار اور شہر کے اندورنی بلاکس کا پیدل چل کر تفصیلی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کم آمدنی اور متوسط طبقہ کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیرہ غازی خان میں عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

حکو مت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت شہریوں کو گھروں کی تعمیر اور گھر خریدنے کیلئے ہاوس بلڈنگ فننانس کمپنی لمیٹڈ نے ڈیرہ غازی خان میں برانچ قائم کردی ہے

جس کا باقاعدہ افتتاح ایچ بی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ رضا نے کیا۔ اس موقع پر ایچ بی ایف سی
9
کے گروپ ھیڈ بزنس اینڈ آپریشنز فیصل مراد، ریجنل ھیڈ سینٹرل اقبال شاد،

برانچ سٹاف اور دیگر موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر شاہ رضا نے بتایا کہ برانچ کے افتتاح سے ڈی جی خان اور اسکے گرد و نواح میں رہائش پذیر پاکستانی استفادہ کرسکیں گے۔

آسان شرائط پر ھاؤسنگ فنانس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ

یچ بی ای ایف سی کا بنیادی مقصد کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو آسان میں شرائط ھاؤسنگ فنانس فراہم کرنا ھے۔

پورے پاکستان میں 51 برانچز کام کررہی ہیں۔ حکو مت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں لیڈنگ رول ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

شاہ رضا نے کہا کہ ایچ بی ایف سی خاص طور پر محروم علاقوں میں برانچز کھول رہا ہے تاکہ ان


ڈیرہ غازیخان۔

ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی طرف سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگاٸی گٸ

دوران کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے جس میں ضلع کی مختلف جگہوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے فردا ً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پولیس کے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے ۔

ترجمان پولیس

علاقوں کے لوگ بھی سبسڈی سکیموں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

About The Author