نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر،

ہارون آباد میں پولیس خدمت سنٹروسیف سٹی کا افتتاح، عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں 13 نئی گاڑیاں تقسیم، 2 کروڑ 80 لاکھ سےزائدکامال مسروقہ مالکان کےحوالے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کوہارون آباد پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آر پی او بہاولپور نے اپنے دست مبارک سے تحصیل ہارون آباد میں پولیس خدمت سنٹر و سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے پولیس خدمت سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پولیس خدمت سنٹر پر پولیس کا کوالیفائیڈ عملہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرے گا۔

جہاں ڈرائیونگ لرنر، لائسنس کی تجدید اور ڈوپلیکیٹ لائسنس اور بیرون ملک جانے کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا ہے۔

جبکہ پورے پنجاب کامکمل ڈیٹا بھی یہاں دستیاب ہوگا۔اس کے بعد آر پی او بہاولپور عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر پہنچے جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی 13نئی جدید گاڑیوں کی

چابیاں مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز میں تقسیم کیں، پولیس افسران و ملازمان میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں

اور ضلع پولیس کی جانب سے برآمدہ 28173000/-روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور کا کہنا تھاکہ

نئی جدید گاڑیوں سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر

کا سدباب،شہریوں کے جان ومال کاتحفظ اور معاشرے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ آ رپی او بہاولپور نے ڈی پی او بہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا احسن اقدامات پر مبارکباد دی

اور حوصلہ افزائی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔

About The Author