دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

تاجران اور ٹیکس گزاروں کو الیکٹرانک طریقہ سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کی ترغیب

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایف بی آر نے تاجران اور ٹیکس گزاروں کو الیکٹرانک طریقہ سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کی ترغیب دی ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق نئے سسٹم کی بدولت تاجر ملک

بھر میں قائم بارڈر سٹیشنز اور بندر گاہوں پر کسٹمز کی ادائیگی کر سکتے ہیں تاجر وی بوک کے ذریعے درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی الیکٹرانک طریقہ سے ادائیگی کر سکتے ہیں ٹیکس گزار گھر بیٹھے قابل ادا انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کر سکتے ہیں الیکٹرانک پمنٹ نظام کے ذریعے تاجر آن لائن طریقہ سے کسٹمز ڈیوٹیز صوبائی ٹیکسز اور سٹیمپ ڈیوٹی ادا کرسکتے ہیں یہ سہولت انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ کے ذریعے

دستیاب ہے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی ملک بھر میں 16000 کمرشل بینکوں کی 15000 اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے ، ٹیکس گزاروں کی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی الیکٹرانک ادائیگی کے رحجان اور

اعتماد میں بہتری آئی ہے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی الیکٹرانک طریقہ سے ادائیگی میں بہتری آئی ہے الیکٹرانک ٹیکس ادائیگی کا تناسب پچھلے سال جولائی تا دسمبر 2019 کے 6.26 فیصد سے

بڑھ کر اس سال اسی عرصہ میں 40.5 فیصد ہو گیا ہے الیکٹرانک طریقہ سے حاصل کردہ ٹیکسز کا تناسب 13.55 فیصد سے بڑھ کر 76.5 فیصد ہو گیا ہے پاکستان کسٹمز نے کل درآمدی ڈیوٹیز کا 18.6 فیصد

الیکٹرانک ادائیگی کی صورت میں حاصل کیا ہے پچھلے چھ ماہ میں وی بوک سیکلیئر شدہ 80 ہزار کنسائینمنٹس جو کہ کل درآمدات کا 22 فیصد ہے،
٭٭٭
یخ بستہ ہوا، دھنداور سردی کی لہر میں شدت ،شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ و گردونواح میںیخ بستہ ہوا، دھنداور سردی کی لہر میں شدت ،شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگیا ،نظام زندگی متاثر ، شہریوں نے اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لئے مچھلی ،

سوپ ، خشک میوہ جات اور ہیٹر وغیرہ کا استعمال بڑھا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دنوں میں سردی کی جاری لہر کے دوران ڈیرہ و گردونواح میں بھی یخ بستہ ہواﺅں ،بادل چھائے رہنے کے ساتھ

سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہونے سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اور سردی سے بچاﺅ کیلئے شہریوں میں گرم ملبوسات

سمیت مچھلی ،ڈرائی فروٹ ،سوپ اور گرم پکوان کی مانگ بھر گئی ہے ،حرارت کے حصول کے حوالے سے ہیٹروں اور کوئلہ انگیٹھی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے،
٭٭٭
لائینوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہر ی بدبو دار پانی پینے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر میں بچھائی گئی پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، لائینوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہر ی بدبو دار پانی پینے پر مجبور، شہر کے بعض علاقوں کے باشندے پانی کی بوند بوند کو ترسنے

لگے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے بیشتر علاقوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے کئی برس پہلے پینے کے پانی کے لئے بچھا ئی گئی لائینیں بوسیدہ ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے شہر کے

متعدد علاقوں کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تو دوسری جانب شہری صاف شفاف پانی پینے کے بجائے بدبو دار پانی پینے پر مجور ہوگئے ہیں لائینوں کی مرمت کے حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے

بھی علاقے میں خاطر خواہ کام ہوتا نظر نہیں آتا علاوہ ازیں ڈیرہ شہر کے بعض علاقوں کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگی ہے شہر مجبورا مہنگے داموں پانی خریدنے لگے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر

،اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بوسیدہ والی پائپ لائینوں کو تبدیل کیا جائے اور نئی لائنیں ڈالی جائیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ

شہر کے تمام علاقوں میں عوام پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
٭٭٭
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا ،گیس کی بندش سے بھی شہری بلبلا اٹھے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا ،گیس کی بندش سے بھی شہری بلبلا اٹھے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور اس کے گردونواح میں بارہ سے

چودہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔ دوسری جانب گیس کا پریشر کم ہونے اور کئی علاقوں میں گیس کی بندش سے خواتین کو گھریلو امور کی انجا م دہی میں شدید مشکلات کا

سامنا ہے،شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
پاکستان نے واٹس ایپ کو مقابلے مین اپنی سوشل ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا کی مشہور و معروف سوشل ایپ واٹس کی طرف سے حال ہی میں اپنی پرائیویسی پالیسی میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے واٹس ایپ انٹطامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے

جب کہ صارفین میں بھی اپنے ڈیٹا کو لے کر خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اسی ضمن میں پاکستان نے واٹس ایپ کو مقابلے مین اپنی سوشل ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ سوشل ایپ

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ماہرین تیار کریں گے جو کہ ایک جدید سماجی رابطہ ایپ ہوگی جس مکمل تحفظ پر مبنی بنانے کیلئے خاص طور پر اقدامات کیے جائیں گے ، پاکستان کی اپنی نئی سوشل ایپ میں

مسیجز ، وائس کال ، ویڈیو کال سمیت دیگر تمام خصوصیات کو بھی شامل کیا جائے گا ، اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس سماجی رابطہ ایپ پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے

گا۔میڈیا رپورٹ میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے ملکی سطح پر عوام کی سہولت کے لیے سماجی رابطہ ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، اس ایپ میں ممکنہ

طور پر موبائل نمبر اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن ہوگی ، اس میں لوگوں کے ڈیٹا اور پیغامات کا مکمل تحفظ ہوگا اور صارف کی ذاتی معلومات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا جب کہ اس رابطہ ایپ میں غیر اخلاقی مواد کو شیئر نہیں

کیا جاسکے گا ، یہ سماجی رابطہ ایپ تجرباتی بنیادوں پر تیار کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کردیا جائے گا ، اس مرحلے کے بعد

عالمی سطح پر بھی اس سماجی رابطہ ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔
٭٭٭
شہریوں کو آئل وناقص گھی میں تیار کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں شہریوں کو آئل وناقص گھی میں تیار کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری ،شہریوں کو ناقص کوکنگ آئل وناقص گھی میں تیار کردہ چٹ پٹے سموسے

،پکوڑے ،چپس ،برگر ،بریانی کی تیاری سے شہریوں میں مہلک امراض پھیلنے کا اندیشہ ،تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں جگہ جگہ غیر معیاری اور ناقص گھی وکوکنگ آئل میں پکوڑے ،سموسے ،چپس ،برگر اور

بریانی کی تیاری وفروخت دھڑلے سے جاری ہے جس سے شہریوں میں مختلف اقسام کے مہلک امراض جنم لے رہے ہیں ،شہریوں کو غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والے دکنداروں نے ضلع بھر

میں جنگل کا قانون نافذ کررکھاہے ،جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اور بزرگ مختلف مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں ،شہری وسماجی حلقوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر کے گلی محلوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ،بازاروں اور سڑکوں کے گر د غیر معمولی تجاوزات کے سامنے بلدیہ ڈیرہ نے آنکھیں بند کرلیں ،شہری اذیت

میں مبتلا ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ڈیرہ کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مہم بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،بلدیہ ڈیرہ کے انکروچمنٹ عملہ کی مکمل چشم پوشی کی وجہ سے شہر کے بازاروں اور

گلی محلوں سمیت شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف بااثر قبضہ مافیا نے ریڑھیا ں کھڑی کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں،سڑکوں کے ارد گرد قائم تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا

ہے ،تجاوزات مافیا اور شہریوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ،ایسا محسوس ہوتاہے کہ جیسے شہر تجاوزات مافیا نے کنٹرول سنبھال کرجنگل قانون نافذ کررکھاہے۔
٭٭٭
28 سالہ شخص کی خود سوزی کے ذریعے خودکشی کرنے کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ٹانک روڈ پردامان گھی ملز کے قریب ذہنی مریض 28 سالہ شخص کی خود سوزی کے ذریعے خودکشی کرنے کوشش، مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بروقت آگ

بجھا دی، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے آگ بھجانے کے بعد زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 سالہ ذہنی مریض ظاہر اللہ ولداختر خان قوم محسود سکنہ

عارف آباد ٹانک روڈ ڈیرہ ٹانک روڈ دامان گھی ملز کے قریب خودکشی کرنے کی نیت سے خود کو آگ لگادی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ،واقع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد سمیت

ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پاکر نوجوان کی جان بچائی ،نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان

ذہنی مریض ہے اور طویل عرصہ سے مختلف ذہنی امراض کے ڈاکٹرز سے علاج کروا رہاہے۔
٭٭٭
دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی ابھایا پل پر کاروائی،دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات جاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر

واصف خان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ فبیحہ زہرہ اور سیدہ انیلہ مختار نے کاروائی کے دوران مختلف دکانوں میں ایکسپائری چیک کی۔دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی

پابندی کرنے کی ہدایات دیں۔کاروائی کے دوران جنرل سٹورز ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کی گئی۔علاوہ ازیں دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز جاری کئے گئے۔
٭٭٭
قوم کے معماروں کی بہترین تخلیق ہماری اولین ترجیح ہے’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) قوم کے معماروں کی بہترین تخلیق ہماری اولین ترجیح ہے’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت

172ویں ایڈوانسڈ سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا’ جس میں تمام شعبہ جات کے ڈین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابر نے

پیش کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ریسرچ ڈگری کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ گومل یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرکے جانیوالے پوری

دنیا میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے معماروں کی بہترین تخلیق ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریسرچ کو الٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بورڈ آف

ایڈوانسڈ سٹڈیز کی میٹنگ میں پہلی دفعہ پی ایچ ڈی سکالرزنے اپنے سائناپسز کا دفاع کیا۔ واضح رہے میٹنگ میں عالمی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے

طلباءکے تعلیمی سال میں ایک سا ل کی توسیع بھی دی گئی۔
٭٭٭
ٹریفک حادثے میں پروآ کے گاﺅں ببر پکہ کی رہائشی خاتون جاں بحق،10سے زائد خواتین اور بچے زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ بھکر روڈ پر داجل کے قریب مسافر کوچ کا ویل نکل جانے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے سے نیچے جاگری، پروآ کے گاﺅں ببر پکہ کی رہائشی خاتون جاں

بحق،10سے زائد خواتین اور بچے زخمی، بدقسمت افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے گاﺅں ببر پکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی 15سے زائد خواتین ، بچے اور

مردمسافر کوچ میں پروآ سے بھکر جارہے تھے کہ ڈیرہ بھکر روڈ پر داجل کے قریب کوچ کا ویل نکل جانے کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہو کر سڑک کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق

جبکہ10سے زائد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ جنہیںمقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
٭٭٭
سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کا کسٹم

حکام ، انسپکٹر ویٹس اینڈ میرزاور مقامی پولیس کے ہمراہ چشمہ روڈ اور دیگر مقامات پر پیٹرول پمپوں کا معائنہ،ضروری دستاویزات کی موقع پر جانچ پڑتال، چشمہ روڈ پر ایرانی پیٹرول کی فروخت پر5پیٹرول پمپ

سیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی

سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات

پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے کسٹم حکام ، انسپکٹر ویٹس اینڈ میرزاور مقامی پولیس کے ہمراہ چشمہ روڈ اور دیگر مقامات پر پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تمام ضروری دستاویزات کی موقع

پر جانچ پڑتال کی گئی اور مطلوبہ دستاویزات کی عدم فراہمی اور سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پر چشمہ روڈ پر واقع 5نجی پیٹرول پمپس کو سیل کردیئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سمگل شدہ پیٹرولیم

مصنوعات کی فروخت سے قومی خزانے کو سالانہ 200ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔
٭٭٭
ماموں کا سگے بھانجوں پر تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ٹکواڑہ کے علاقہ میںزرعی اراضی میں نالہ کی تعمیر کے تنازعہ پر ماموں کا سگے بھانجوں پر تشدد، لاتوں، مکوں اور پستول کے بٹ سے بھانجے کو لہولہان کردیا، کلاچی پولیس نے زخمی

بھانجے کی رپورٹ پر اس کے ماموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود گاﺅں ٹکواڑہ میں زرعی اراضی میں نالہ کی تعمیر کے تنازعہ پر ٹکواڑہ اڈا پر واقع اختر فلنگ سٹیشن پر خان زمان

ولد امام بخش سکنہ ہتھالہ نے اپنے بھانجوں ملک داد سگو ولد حقنواز سکنہ ہتھالہ اور خلیل الرحمن کو دیکھتے ہی ان سے گالم گلوچ کی اور لاتوں ، مکوں اور پستول کے بٹ سے زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ کلاچی پولیس نے

زخمی بھانجے کی رپورٹ پر اس کے سگے ماموں کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیس نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author