دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ سٹی کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ ڈی ایس پی سرکل سٹی سعادت علی، ایس ایچ او تھانہ سٹی، تفتیشی افسران، محرر تھانہ اور PSA سے میٹنگ کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے زیر تفتیش مقدمات اور چالان نامکمل امثلہ جات کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کریں خاص طور پر سنگین نوعیت کے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

ترجمان پولیس۔


ڈیرہ غازیخان۔
*ایس پی انوسٹی گیشن کی تمام تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے میٹنگ جس میں سائلین کو عزت کیساتھ احساس تحفظ دینے کی تاکید اور تھانے کے ریکارڈ پربریفنگ۔*

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے پولیس لاٸن شہدا ہال میں میٹنگ کی۔

میٹنگ میں انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور احساس تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ سائل کا وقت ضائع کیئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے تھانوں کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریں اور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز ڈسکس کیے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے محرران کو ہدایت کی کہ تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔ترجمان پولیسا


ڈیرہ غازیخان ( ):

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ماڈل بازار کا دورہ کیا انہوں نے منیجر کو نام کی طرح بازار کو ماڈل بنانے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل بازار کے خالی رقبہ پر گھاس اور زیادہ پودے لگاکر سرسبز و شاداب بنایا جائے۔ٹف ٹائلز بہتر کرنے کے ساتھ صفائی یقینی بنائی جائے۔

ماڈل بازار میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے ماڈل بازار بنایا ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ ماڈل بازار میں مقررہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ بہتر ماحول دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کو منیجر نے ماڈل بازار کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان):

ڈی جی خان کے آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بنانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی اعجاز کی ذاتی دلچسپی سے آفیسر زکلب کی رجسٹریشن،کلب کی کمیٹی اور دیگر کارروائی کے لئے آفیسرز کلب میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی

اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ ڈی جی خان کے آفیسر کلب کو ترقی

یافتہ شہر کے کلب کے مساوی سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کلب کے قیام، مانیٹرنگ، انتظامی امور اور دیگر معاملات کے لئے کمیٹی میں فعال اور مخیر حضرات کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلب میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک معیاری کلب میں ہوتی ہیں۔ڈی سی نے کہا کہ کلب

میں قانون کے مطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے کھیل،تفریح اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ قابل عمل تجاوی1ء


ڈیرہ غازیخان ( ):

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز5421 خانہ بدوش سمیت 228051 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 98 فیصد ٹارگٹ پورا کرلیا گیا رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ڈیز
2
میں کورکیا جائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیو کے پہلے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ٹیمیں مائیکروپلان کے تحت کام کریں۔ فنگر اور ڈور مارکنگ کے ساتھ کوریج رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،مہم میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع میں موجود پانچ سال تک کے تقریبا سات لاکھ بچوں کو

پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے پہلے روز 232526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے روز 255540 او پی وی ڈوز بھی دی گئی۔
(


ڈیرہ غازیخان ( ):

سول ڈیفنس ڈیرہ غازی خان کے بم سکواڈ نے اطلاع ملنے پر عالیوالا میں تین ہینڈ گرنیڈ برآمد اور ڈی فیوز کرکے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردئیے۔

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان کے مراسلہ کے مطابق انہیں گیارہ جنوری کو اطلاع ملی

جس پر بم سکواڈ نے بمبینو جوس فیکٹری کے نزدیک انڈس ہائی وے عالیوالا تھانہ کوٹ چھٹہ میں کارروائی مکمل کی۔


ڈیرہ غازیخان ( ):

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ ٹائیگر فورس انتظامیہ کی معاونت کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہے

ٹائیگر فورس میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خواتین ٹائیگر فورس کی وجہ سے اہم ٹاسک کے حصول میں مدد ملے گی

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں خواتین ٹائیگر فورس کو شناختی کارڈ دینے کے موقع پر کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کے ٹائیگر فورس کے نوجوان کورونا،احساس کفالت پروگرام،مستحقین کی نشاندہی،خشک راشن اور امدادی رقوم کی تقسیم،شجرکاری

اور دیگر معاملات میں انتظامیہ کا دست و بازو بنیں انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور مستقبل میں بھی ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا.
و


ڈیرہ غازیخان ( ):

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی بس ویگن

سٹینڈ، اڈوں اور سٹاپ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز بس اڈوں کی منظوری، لائسنس کی تجدید اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائزمسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ ٹریفک کی روانی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں.و

About The Author