دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

نعیم میرتاجران کاچہرہ ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے ذیشان علی ہاشمی
ہم قانونی اور سیاسی محاذ پر آئی جی پنجاب،

آر پی او فیصل آباد اورسی پی او فیصل آباد کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کریں گے چیئرمین
لاہور(پ ر)

ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پارک لین ہوٹل گلبرگ لاہورمیں آل پاکستان انجمن تاجران کے عشایہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ

ہرتاجرنعیم میرہے اورنعیم میرکوگرفتارکرناہرتاجرکوگرفتاکرنے کے برابرہے نعیم میرنے ایک ایک تاجرکواکٹھاکرکے تسبی کی طرح ایک ایک دانے کوپرواکے ایک مالابنادی ہے

ہرایک تاجرنعیم میرکی آواز پرلبیک کہتاہے ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم نہ کسی اپوزیشن کاحصہ ہیں اورنہ ہی کسی سیاسی جماعت کاحصہ ہیں

اسی لیے ہم ہرادارے کوباور کرا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی کوشش کی گئی توانجام کاخودذمہ دارہوگا۔

پولیس کے غیر قانونی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گالاھور اور فیصل آباد پولیس نے مل کرنعیم میرکے خلاف ڈرامہ کیااور مقدمے میں اشتہاری بنا دیا

جس کاخودمیرصاحب مدعی تھاجب یہ خبروائرل ہوئی توپاکستان کاہرتاجرنعیم میرکے حق میں کھڑاہوا

توپولیس بوکھلاہٹ میں آئی اورکہاکہ کمپیوٹرمیں غلطی ہوئی ہم قانونی اور سیاسی محاذ پر پنجاب پولیس کو جواب دیں گے

آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اورسی پی او فیصل آباد کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کریں گے۔ اندھیر نگری، چوپٹ راج نہیں چلے گا

لاقانونیت کی سیاہ رات کو ختم ھونا ھوگاپنجاب پولیس کو قانون کے دائرے میں لاکر دم لیں گے۔ چیئرمین ذیشان علی نے مزیدکہاکہ

پہلے ہی غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین ہوتا جارہا ہے

تو دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی رہتی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

About The Author