دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار،

بھاری مقدار میں چرس برآمد،

مقدمہ درج،تفتیش جاری۔
تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں خلیل احمد کی سربراہی میں سب انسپکٹر فضل عباس نے مخبر کی اطلاع پرپولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے

پل مائنر 46فتح سے عادی منشیات فروش سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1880گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کو پابند سلاسل کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیااور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔

ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کی غرض سے منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مصروف ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ ایسے افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

About The Author