ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اوگلو آج ایک وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے
جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو کل ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
ترک اورآزری وزرائے خارجہ , وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ دوسرے سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
جس کا اختتام مشترکہ اعلامیہ کے اجراء پر ہو گا ترک اور آذری وزرائے خارجہ، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے
ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اوگلو آج ایک وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو کل ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے,
ترک اورآزری وزرائے خارجہ , وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ دوسرے سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا تینوں ممالک کے مابین پہلا سہہ فریقی اجلاس 30نومبر 2017 میں باکو میں منعقد ہوا تھا
جس میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور ایلمر محمدیارو نے آزربائیجان کی نمائندگی کی تھی دوسرا سہہ فریقی اجلاس 2018 میں منعقد ہونا تھا تاہم اس کا انعقاد کل ہو رہا ہے
پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ اور سہہ فریقی اجلاسوں میں باہمی تعاون کے فروغ, باہمی منسلکی اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جایے گی
, ذرائع کے مطابق ترک اور آذری وزرائے خارجہ، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے
آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو پاکستان میں آزربائیجان ٹریڈ ہاوس کھولنے کے حوالے سے معاملات کوحتمی شکل دیں گے
جبکہ ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوگلو شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں ساتویں پاکستان ترکی اعلی سطح تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے
ترک وزیر خارجہ کراچی بھی جائیں گے اور کراچی میں ترک قونصل خانے کے نئے کمپاونڈ کا افتتاح کریں گے
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی
ان ملاقاتوں میں نگورنو کاراباخ کی تاریخی فتح، مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئے گی
ترکی اور آذربائیجان مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت,
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ