دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسدا د پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔5 روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو سے

بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

اس مہم میں 1299ٹیمیں کام کریں گی۔ٹرائی بارڈر ایریا،قبائلی علاقہ جات،دربار خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ اورداخلی اور خارجی راستوں کو

مکمل فوکس کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور ڈاکٹر دلاور خان ،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اورپولیو کنٹرول روم انچارج کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھے۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ

پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 0604920020اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے

دوران ضلع ہذا کی ریوینو حدود میں از سر نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کر دیا ۔

جس کے مطابق چاول کچی وپکی باسمتی 118روپے کلو،چاول کرنل ٹوٹا 88روپے،چاول دیسی 60روپے،دال چنا موٹی 115روپے،دال چنا باریک105روپے،

دال مسور باریک 145روپے،دال مسور موٹی118روپے،دال مونگ دھلی210روپے،دال ماش چمن240روپے،دال ماش برما220روپے،بیسن106روپے،میدہ68روپے،سوجی68روپے،چنا سفید کابلی118روپے،

چنا سفید باریک96روپے،دہی 90روپے کلو،دودھ80روپے لٹر،گوشت بڑا 320روپے کلو،گوشت چھوٹا 600روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تندوری روٹی 100گرام 6روپے ،آٹے کا 20کلو کا تھیلہ 860روپے میں فروخت کیا جائے گا۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

”وزیراعظم شکایت سیل “کے ذریعے لوگوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں

۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے” وزیراعظم شکایت سیل “پرموصول ہونے والی شکایات کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں

۔اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد الرحمان ،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات،چیف آفیسر تحصیل راجن پور و روجھان اور دیگر

متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس کے دوران سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد الرحمان نے بتایا کہ اب تک 8976درخواستیں موصول ہوئی ہیں

جن میں سے 8747درخواستوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔102نئی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ 128کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ لوگوں کے مسائل فوری حل کریں ۔تمام کام شفاف اور میرٹ پر کیا جائے ۔دفتر آنے والے سائلین کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ کی دھرتی حاجی پور شریف کے پاک آرمی میں بریگیڈیئر ملک یونس جہانگیر اور انکے خاندان کے دیگر نوجوانوں اور

دوستوں کے ساتھ حمزہ ہاؤس کوٹ مٹھن شریف میں خانوادہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ خواجہ کلیم الدین کوریجہ کی خصوصی دعوت پرشرکت کی.

جہاں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدرسردار یوسف خان گبول ،

سوجھل دھرتی واس کےشاہ نواز خان مشوری و دیگر لوگ موجود تھے اس موقع پر شرکاء کیساتھ ساتھ بریگیڈیئر ملک یونس جہانگیر کو فریدی رومال بھی پہنایا گیا.


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کا جرات و بہادری دکھانے والے پولیس جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

تفصیل کیمطابق کانسٹیبل الطاف اور حبیب اللہ نے گزشتہ روز تھانہ محمد پور کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتوں کا بہادری اور جواں مردی سے تعاقب کیا

اور فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈکیت مدثر بوسن کو جہنم واصل کر دیا

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار نے جرات و بہادری دکھانے والے پولیس جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیئے.

About The Author