نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:
*پولیس تھانہ سول لائن کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی۔ دوران کاروائی 5 کلو 260 گرام چرس اور پسٹل 32 بور معہ گولیاں برآمد*

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف کاروائیوں میں ملزم طالب حسین ولد شیر محمد قوم کلر سکنہ بھٹہ کالونی کو ناجائز اسلحہ پستول 32 بور بمع 2 عدد روند سمیت 2400 گرام چرس

فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم ظفر اقبال ولد عبدالرحیم قوم

پتافی سکنہ بھٹہ کالونی سے 2200 گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی طرح ایک اور کاروائی میں ملزم یاسر ولد عبدالغفور قوم پتافی سے 650 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس تھانہ سول لائن میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن غزال حیدر کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے


ڈیرہ غازیخان:

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا دارالامان،

صنعت زار اور دیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے احساس کفالت پروگرام کے تحت بزرگوں میں امدادی رقوم کے کارڈز بھی تقسیم کئے. کمشنر نے صنعت زار میں ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی۔

انہوں نے دارالامان کے باہر سولنگ کو بہتر کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بزرگ افراد کی کفالت کا پروگرام شروع کیا ہے

احساس پنجاب کے تحت 65 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ دو ہزار روپے امداد دی جا رہی ہے کمشنر نے وظیفہ کا طریقہ کار شفاف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ

احساس پنجاب پروگرام سمیت مستحقین کی مالی امداد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔کمشنر نے مستحق مرد و خواتین سے بھی ملاقات کی اور وظیفہ کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے دارالامان کے معائنہ کے دوران مقیم خواتین اور بچوں کی خوراک،علاج معالجہ اور دیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے صنعت زار کے سلائی کڑھائی،بیوٹیشن اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔صنعت زار کمپلیکس میں قائم جیمنزیم کی مشینری اور آلات کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر نے کہا کے

سوشل ویلفیئرکمپلیکس کے افسران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لیے فعال کردار ادا کریں معذور افراد کی بحالی اہم ٹاسک ہے،غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جائے۔

محکمانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،منیجر صنعت زار چوہدری اظہر یوسف،سپرنٹندنٹ دارلامان زرینہ بی بی اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر مانہ احمدانی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی۔انہوں نے مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر اشیا ئے خوردونوش کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے شہر کے سہولت بازاروں کا دورہ کیا انہوں نے اشیاء کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا.ف


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

انہوں نے معذور بزرگ خاتون کی درخواست پر داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پرڈیرہ غازی خان شہر میں تین بھانوں کو سیل اورچھ مویشی ضبط کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر کے دورہ کے موقع پر

بھانوں کی موجودگی رپورٹ ہوئی جس پر متعلقہ سکواڈ کے ہمراہ کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مویشیوں کی موجودگی پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا.


ڈیرہ غازیخان ( ):

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سبزی منڈی کا دورہ کیا

انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ زمینداروں اور آڑھتیوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام آدمی کو معاشی ریلیف دینے کے لئے آڑھتیوں اور زمینداروں کو رضاکارانہ طور پر

اپنا منافع کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں قیمتوں کو کم کرکے مارکیٹ میں نرخ اعتدال لائے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ منڈیوں میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور شکایت سیل کو فعال کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان ( ).

پہلا سید راشد بخاری میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ ڈی جی خان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا.

مطرف الیون اور ڈی جی جم خانہ کے مابین میچ میں جمخانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

اور 19اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 131رنز کا ہدف دیا. مطرف الیون کی طرف سے غلام فرید نے پانچ وکٹس جبکہ وسیم عباس اور جاوید قیصرانی نے دو،

دو وکٹیں لیں. جواب میں مطرف الیون نے ہدف بآسانی

چاروکٹوں کے نقصان پر سترہویں اوور میں حاصل کر لیا. عبداللہ مستوئی نے 43اور عثمان میر نے 27رنز بنائے.

میچ کے مہمان خصوصی احمد علی خان بابر نے مین آف دی میچ غلام فرید کو ٹرافی اور نقد انعام دیا.)

About The Author