دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مصباح الحق کا نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز کو شکست کی وجہ قرار

ہیڈ کوچ نے پہلے شکست کا ذمہ دار نا تجربہ کاری کو قرار دیا

مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز کو شکست کی وجہ قرار دے دیا

ہیڈ کوچ نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی تلقین کی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید بھی کر ڈالی

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کے چاروں شانے چت ہونے کے بعد وطن واپسی پر مصباح الحق پریس کانفرنس میں دباو کا شکار دکھائی دیئے

ہیڈ کوچ نے پہلے شکست کا ذمہ دار نا تجربہ کاری کو قرار دیا، پھر مس چانسز، بابر اعظم کی انجری اور

آخر میں کورونا کے سخت پروٹوکولز پر ملبہ ڈال دیا
مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم ،،،، "قومی کھلاڑیوں کو نو روز ببل میں گزارنے پڑے جس سے کارکردگی متاثر ہوئی،،، صرف ہمیں نہیں بلکہ دیگر کوچز کو بھی مشکل ہورہی ہے، ،، مکی آرتھر، مارک باوچر شاشتری سب مشکل سے دوچار ہیں”

مصباح الحق نے دعوی کیا کہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کوئی دباو نہیں، امید ہے کہ یہ اجلاس کسی کو بھی گرل کرنے کے لئے نہیں ہو گا
مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم،،،، "کرکٹ کمیٹی کا نارمل اجلاس ہوتا ہے، میں بی او جی میں بھی پیش ہوا ہوں،،، وہاں کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ ہے ہیں امید اس میں کسی کو گرل نہیں کیا جائیگا”۔
مصباح الحق نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا
مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم،،،، "محمد عامر سے میرا کوئی ذاتی مسلہ نہیں، میں جب کپتان تھا اسے ٹیم میں لایا، بطور کوچ اسے بھر پور سپورٹ کیا،،، عامر پرفارم کرے میں اسے دوبارہ ٹیم میں لاوں گا”

ہیڈ کوچ کے مطابق اچھی پرفارمنس کیلئے ٹیم کو زیادہ مواقع دینے پڑتے ہیں، امید ہے کھلاڑیوں کا جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم کنڈیشنز میں کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہو گا

About The Author