نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاوَن،گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنےوالے7اہلکارمعطل

ذرائع کا کہناہے کہ این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کاجائزہ لینےکےبعدکمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے،نیپرااین ٹی ڈی سی کی بنائی گئی کمیٹی پربھی غورکرسکتاہے،

ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاوَن کے بعد سنٹرل پاورجنریشن کمپنی کی کارروائی سامنے آئی ہے

 گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنےوالے7اہلکارمعطل کردیے گئے ہیں۔ معطل ہونےوالوں میں ایڈیشنل پلانٹ منیجراور جونئیر اہلکار شامل ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کارروائی میں جونیئرانجینئر،2آپریٹراور2اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

مذکورہ اہلکاروں کوابتدائی انکوائری کےبعدمعطل کیاگیا ہے۔

دوسری طرف بجلی بریک ڈاوَن پراین ٹی ڈی سی نےابتدائی رپورٹ نیپرامیں جمع کرادی  ہے۔ نیپراکل این ٹی ڈی سی رپورٹ کاجائزہ لےگا،

ذرائع کا کہناہے کہ این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کاجائزہ لینےکےبعدکمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے،نیپرااین ٹی ڈی سی کی بنائی گئی کمیٹی پربھی غورکرسکتاہے،

About The Author