تحریرو تحقیق: رمیض حبیب
1905میں ڈیرہ شہر میں موٹر کار , موٹر سائیکل اور سائیکل تک نا تھا. اور عام لوگ انمشینریوں کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے تھے.
شروع شروع میں انگریز فوجی ایک سُرخ رنگ کی سائیکل لائے تھے. گورے سپاہی اس سائیکل پر سواری کرتے تھے.
ڈاک خانہ سے ڈاک لے کر باہر والی سڑک پر قلعہ کی طرف جاتے ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ فوجی کو سائیکل چلاتے دیکھ کر سخت حیران رہ جاتے. اسے دیکھنے کے لیے جمعہو جاتے.
اور لوگوں نے سائیکل کو کلدار گھواڑ کہنا شروع کردیا. کلدار کا گھوڑے کے معنی مشینوالے گھوڑے کے ہیں.
پہلا سائیکل..
ڈیرہ والوں میں احمد خان سدوزئ جس نے سب سے پہلے سائیکل لی اور چلائی بھی. آپ ریٹائرڈ فوجی تھے.احمد خان سدوزئ نہ صرف خود سائیکل چلاتے, بلکہ اوروں کو بھی سکھاتے.
پہلا موٹر سائیکل..
،پہلا موٹر سائیکل بھی سدوزئ خاندان کے ایک فرد نواب زادہ نواز خان لاہور سے خودخرید کر لائے تھے.موٹر سائیکل میگنٹ سے چلتا تھا. اور اس کا پسٹن بہت موٹا تھا یہ چلتے وقت بہت شورکرتا اسکی آواز سارے محلے والے سنتے.جب موٹر سائیکل باہر سڑک پر چلتا تو اس کی ٹا…… ٹا سُن کر ڈر کے مارے سڑک چھوڑ جاتے.
پہلی موٹر کار…
موٹر کار بھی ڈیرہ کے علیزئ نواب یحییٰ خان ملتان سے خرید کر لائے تھے.جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر کار لائے تو دوسرے دن نواب آف اللہ داد خان کو
دیکھانے ان کے بنگلے پر گئےکار کو مستری غلام قادر اور ان کے والد بھی چلاتے تھے.ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ موٹر کار دیکھنے علیزئ نواب یحییٰ خان کے گئے اور کار کودیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے.
بحوالہ.. سر زمین گُل
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب
سوات میں سیلاب متاثرین کے مسائل کی درست عکاسی ہو رہی ہے؟||اکمل خان