لالی وڈ کے سلطان ، سلطان راہی نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر لمبے عرصے تک راج کیا
آٹھ سو سے زائد فلموں میں کام کرنے کے باعث لیجنڈ اداکار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے
ورسٹائل اداکار کی پچیسویں برسی
پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی جہت بخشنے والے، لافانی اداکار
سلطان راہی نے فلمی سفر کا آغاز پچاس کی دہائی میں کیا
انہیں بطور ہیرو پہلی کامیابی انیس سو بہتر میں فلم بشیرا میں ملی
انیس سو اناسی میں فلم مولا جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا
اور پھر ایک کے بعد ایک فلم میں ان کا گنڈاسا کامیابی کی علامت بن گیا
مولاجٹ فلم
انیس سو اکاسی میں ان کی تین سپر ہٹ فلمیں شیر خان، سالا صاحب اور چن وریام نمائش پزیر ہوئیں توسینما گھروں میں دھوم مچ گئی
پنجابی فلموں کی شان، عظیم فن کار کے صاحبزادے حیدر سلطان والد کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہتے ہیں
کہ سلطان راہی فلموں کے ذریعے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے تھے
حیدر سلطان، بیٹا سلطان راہی، فلم انڈسٹری کا سرمایہ تھے میرے والد، ساتھ ایک شفیق انسان بھی تھے
سلطان راہی فارمولا پر اب بھی فلمیں بنتی ہیں، اور لاگت پوری کر لیتی ہیں، لیکن لیجنڈ اداکار کی کمی فلم بین ہمیشہ محسوس کریں گے
حیدر سلطان بیٹا سلطان راہی
آٹھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے سلطان راہی کی اٹھائیس فلمیں ڈائمنڈ جوبلی، چون پلاٹینئم اور ایک سو چھپن سلور جوبلی قرار پائیں
لاجواب اداکاری پر ان کو بےشمار اعزازت اور ایوارڈز سے نوازا گیا
سلطان راہی کو انیس سو چھیانوے میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے مداحوں سے ہمیشہ کیلئے جدا کر دیا تھا
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے