دورہ پاکستان کے لیے 21 رکنی جنوبی افریقی ٹیسٹ ا سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
پروٹیز ٹیم کراچی اور راولپنڈی میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی
جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان کادورہ کریگی
جنوبی افریقی ٹیم 26 جنوری سے کراچی اور اس کے بعد راولپنڈی میں ٹیسٹ کھیلے گی
فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا اور آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریئس کے علاوہ اسپنر تبریز شمسی اور جارج لنڈے بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس ٹیم کی قیادت کپتان کوئٹن ڈی کوک کریں گے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اسکواڈ 15 جنوری کو پاکستان کے لئے روانہ ہوگا ،جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی اسی لیے کیا ہے کہ
کوویڈ 19 انفیکشن یا زخمی ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی