دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ملاوٹ مافیا کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 پروڈکشن یونٹس سیل،

ناقص انتظامات پر 90 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 156 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری، 40 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 30 کلو غیر معیاری مٹھائی، 20 کلو گھی برآمد
ڈی جی خان 8 جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی

نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں جعلساز مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 195 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک کی تیاری پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 156 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں البدر سٹریٹ گارڈن روڈ پر واقع ریحان انٹر پرائزز گرائنڈنگ یونٹ کو ملاوٹی سرخ مرچوں کی فروخت پر سیل کردیا۔

دوران چیکنگ فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق نامناسب لیبلنگ اور پیکنگ کی جارہی تھی۔ مرچوں کی پیکنگ پر وزن اور ایکسپائری تاریخ کا اندراج نہیں کیا گیا تھا۔

پروڈکشن یونٹ میں موجود 40 کلو ملاوٹی مرچیں اور 1پیکنگ مشین برآمد کرلی گئی۔مزید لیہ میں ایم ایچ فوڈز کو خوراک میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر سربمہر کردیا۔

مزید برآں مظفر گڑھ میں دل پسند سویٹس کو فریزر میں نامناسب سٹوریج اور

حشرات کی بہتات پر 15 ہزار اور راجن پور میں پیزا ہٹ کو کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے پر 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


: ڈیرہ غازیخان۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل پر بروقت کاروائی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے روازنہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او عمر سعید ملک۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام الناس کے مساٸل براہ راست سننے اور ان کے حل کے لۓ ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف

سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل و شکایات سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کیے

انہوں نے سرکل آفیسران اور SHOs کو ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ ساٸلین کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اس دوران انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاۓ گا اور یہاں پر کھلی کچہری لگانے کا

مقصد عوامی مسائل سننا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریز کے ہمراہ تونسہ کا دورہ کیا

شاہ سلیمان کرکٹ سٹیڈیم میں ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز آفتاب احمد پیرزادہ،

کیپٹن ریٹائرڈ محمد احمد،احتشام انور،عثمان علی خان،نوشین ملک،لیاقت علی چھٹہ،ثاقب علی عطیل،محمد الطاف بلوچ،محمد اجمل بھٹی،کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،

آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز سمیت جنوبی پنجاب کے اعلی افسران شریک تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ضلع بالخصوص تونسہ اور وہوا ڈویلپمنٹ پیکج پر افسران سے بریفنگ لی۔کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے

منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا.ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے تونسہ میں اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ

تونسہ میں اعلی سطحی اجلاس کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنا ہے تمام محکموں کے سیکرٹریز منصوبوں کا موقع پر

از سر نو جائزہ لیکر خامیوں کو دور کریں۔ کوئی بھی میگا پراجیکٹ تھرڈ پارٹی کنسلنٹیز کے بغیر نہ کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔غیر جانبدار ذرائع سے بھی ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرایا جائیگا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ غیر معیاری کام پر تعمیراتی کمپنیوں سے ریکوری کرائی

جائے گی۔ تحصیل کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تونسہ پل اور عمارتوں کے نزدیک رود کوہی سنگھڑ سے مٹی ریت اٹھانے پر دفعہ 144 کے نفاذ اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کوپابندی پر

عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار رود کوہیوں کے رائٹ وے پر تعمیرات روکنے کیلئے پہل کرے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ایک ہفتہ کے اندر مکمل طور پر فنکشنل کردیا جائیگا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے منظوری دے دی ہے۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو انتظامی سمیت تمام اختیارات دئیے جائیں گے۔

سیکرٹریز لائحہ عمل مرتب کریں۔ آئندہ کسی بھی سیکرٹری اور افسر کا ایکسکیوز برداشت نہیں کیا جائیگا۔اساتذہ کی کمی پورے کرنے کیلئے ایڈہاک ازم کا طریقہ اپنایا جائیگا۔ایڈیشنل چیف
2
سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تیاریوں کا جائزہ لینا ہے اور وہ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں تحصیل سطح تک جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 39 ارب 38 کروڑ روپے سے مختلف مفاد عامہ کے 1641 منصوبوں پر کام جاری ہے

جن میں سے 395 منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات تونسہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کے اجلاس میں بریفنگ کے

دوران بتائی. انہوں نے بتایا کہ رواں سال کی اے ڈی پی کے تحت 33 ارب 22 کروڑ روپے کے 135 میں سے 54 منصوبے مکمل کرلئے گئے اور پانچ نئے

منصوبوں میں سے چار کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 43 کروڑ دس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون میں 70 کروڑ روپے سے 78 منصوبے مکمل کئے گئے اسی طرح71 کروڑ 30 لاکھ روپے کے سی ڈی پی فیز ٹو کے 62 میں سے چھ منصوبے بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ایس ڈی جی پروگرام کے پہلے مرحلے میں 85 کروڑ روپے سے 500 منصوبے شروع کئے گئے اور 188سکیموں کو مکمل کرلیا گیا دوسرے مرحلے میں 62 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 281 منصوبے شروع کئے گئے اور 8 مکمل کرلئے گئے ہیں

اور فیز تھری میں 44 ارب 80 کروڑ روپے سے 269 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں دیہی روڈز پروگرام فیز ون

میں 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تمام 9 روڈز مکمل کرلئے گئے اور فیز ٹو میں 67 کروڑ 30 لاکھ روپے سے آٹھ منصوبوں پر کام جاری ہے۔

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ضلع میں 67 کروڑ 26 لاکھ روپے سے123 منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے

وزیر اعلیٰ کے سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع کے چاروں اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 24 سکیموں کیلئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے گئے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے ڈی جی لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد کے ہمراہ تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے لائیو سٹاک آفس تونسہ میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کی

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید احمد بزدار کے علاوہ ڈاکٹر محمد طارق

اور دیگر موجود تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ اور

کوہ سلیمان تحصیلوں کو فوکس کیا جارہاہے۔ضلع کی پچاس ویٹرنری ڈسپنسریوں کواپ گریڈ اور بحال کیا جائیگا۔

عمارتوں کی بحالی اور تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان میں آٹھ نئی ویٹرنری ڈسپنسریز بن رہی ہیں

اور تحصیل کوہ سلیمان میں دس نئی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز بھی خریدی جارہی ہیں۔سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب احمد پیرزادہ نے افسران سے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا

مقصد مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا ہے محکمہ کے افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مستحق غریب افراد کی کفالت اور غریب پرور سکیم کے تحت کام کر رہی ہے

احساس کفالت پروگرام کے علاوہ بیت المال کے ذریعے بھی مستحقین کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے

آج سے پنجاب بیت المال کے ذریعے معذور اور مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک دینے کا سلسلہ جاری کردیا ہے مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی

انہوں نے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں پنجاب بیت المال کی طرف سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

موصول شدہ درخوستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مستحق افراد کو مالی امداد دی جائے گی. مستحق بچیوں کیلئے جہیز کے علاوہ تعلیمی وظائف، وہیل چیئر اور پاکستان بیت المال کی طرف سے
4
معذور افراد کو مصنوعی اعضاء دینے کیلئے کوشش کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق مستحق افراد کی کفالت کا سلسہ جاری رکھا جائے گا

ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال محمد حسین نیازی نے بتایا کہ کمیٹی کے پاس چار سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔جانچ پڑتال کے بعد تمام اہل افراد کو مالی امداد دی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل صدر ہسپتال اور پناہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے پناہ گاہ

میں مقیم مستحق افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور معیار چیک کیا۔کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے

تونسہ میں پناہ گاہ منصوبہ کے بارے میں بریفنگ لی اور متعلقہ محکمہ کو نو تعمیر شدہ عمارت قانونی تقاضے پوری کرتے ہوئے ٹیک اوور کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے مسافر اور بے سہارا افراد کیلئے تحفہ ہے موسم کی شدت کے دوران چھت اور گھر جیسا ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔تونسہ کی پناہ گاہ میں

ایک سو مرد،خواتین کے قیام کی گنجائش ہوگی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا

اور کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ

اوردیگر خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چینی کے زائد نرخ وصول کرنے پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائدکیا

اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کر دیں. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی
5
ملوف نے گرانفروشوں کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے سہولت بازارکا بھی دورہ کرتے ہوئے اشیاء کے معیار اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کو چیک کیا.

انہوں نے شمس آباد کالونی میں مویشیوں کے دو باڑے سیل کرنے کے ساتھ تین مویشی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے.

بھانہ کے مالکان نے تین روز کے اندر مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے بیان حلفی جمع کرادیا.


ڈیرہ غازیخان

ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی. انچارج یونٹ نے بتایا کہ

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید کی ہدایت پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کیلئے مہم چلائی گئی.

آگاہی واک کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.انہوں نے کہاکہ حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے سروں پر چوٹ لگنے سے ق

یمتی انسانی جان ضائع ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے ہیلمٹ کے استعمال سے سر کی چوٹ سے محفوظ رہا جاسکتاہے. ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے.


: ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی سی آئی اے سٹاف کے اہلکاروں سے خصوصی میٹنگ۔

ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا فری اور فوری انصاف کی فراہمی پر عمل کرتے ہوئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے لانا ہمارا فرض ہے۔

ضلع کے ہر سرکل میں الگ سے سرکل انچارج سی آئی اے تعینات کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد صرف عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

قانون سب کے لیے برابر ہے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کا جو مشن سونپا گیا ہے اسے پورا کرنا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں گے شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ڈیوٹی ہے اور فرض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

غریب اور مظلوم کو فری اور فوری انصاف کی فراہمی،کرپشن کا خاتمہ اور جان و مال کے ساتھ ساتھ سائلین کی عزت نفس کا تحفظ ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

آخر میں ڈی پی او عمر سعید نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس خصوصی مشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر اپنے اپنے سرکل ہائے سے کرائم کو ختم کرنا ہےمختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

ترجمان پولیس

About The Author