دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کی گزشتہ سال 2020 کے دوران شاندار کاروائی،2729مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل19481ملزمان گرفتار کیے، جن سے 13,68,48,339کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولنگر قدوس بیگ کی سربراہی میں ضلع پولیس نے سال 2020 میں 2729اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں

ملوث کل19,481ملزمان گرفتار کیے، جن سے 13,68,48,339روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف وارداتوں میں ملوث 45گینگز کو ٹریس کر کے 159ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 35190220روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 1197ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے 827 ریوالور/ پسٹل،277بندوقیں،58رائفل،5کلاشنکوف، 21کاربین اور4890گولیاں برآمد کیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1737ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے527 کلو166 گرام منشیات،54273لیٹر شراب اور254چالو بھٹیاں قبضہ پولیس

میں لی گئی۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے1314 مقدمات کا اندراج کیاہے۔مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے Aکیٹگری کے315،Bکیٹگری کے 2414مجرمان اشتہاریوں اور1320عدالتی مفروران کوگرفتارکیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،

جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے پاک نہیں ہوگا، معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

یہ مناظر35سال سے تحصیل منچن آبادپر مسلط بر سراقتدار کالوکا وٹو فیملی کے آبائی شہر میکلوڈگنج کے بازار ہیں جوعرصہ دراز سےجوہڑبنے ہوئے ہیں

جنمیں ایک مین بازار میکلوڈگنج ہےکے ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں،ہزارو افراد کی گزرگاہ ہے

روزانہ کی بنیاد پر مقامی شہری اور دور دراز سے خریداری کی غرض سے ہزاروں لوگ بازار میں آتے ہیں

جنہیں گندے پانی کی وجہ سے شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
شہریوں کا سی او میونسپل کمیٹی منچن آباد،

اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ڈی سی بہاولنگر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

About The Author