نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مصباح الحق نے خود پر ہونیوالی تنقید کو درست قرار دے دیا

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کہتے ہیں تنقید وہی کرتے ہیں جن کو امیدیں ہوتی ہیں

مصباح الحق نے خود پر ہونیوالی تنقید کو درست قرار دے دیا

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کہتے ہیں تنقید وہی کرتے ہیں جن کو امیدیں ہوتی ہیں، تینوں ڈیپارٹمنٹ میں نیچے تھے اس لئے تنقید

جائز ہے
نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف، ہیڈ کوچ نے بدترین شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں فائٹ کرتے ہوئے ایسے لگ رہا تھا میچ ڈرا ہو جائے گا، ٹیم برے طریقے سے ہارے تو فینز کو مایوسی ہوتی ہے
مصباح الحق،، ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم ،،، "ہم تینوں ڈیپارٹمنٹ میں نیچے تھے اس لئے تنقید جائز ہے ،،،، پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے”

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ سب سے زیادہ مایوسی کیچز چھوڑنے پر ہوئی
مصباح الحق ،، ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم  ” نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے پاس موقع آئے لیکن بہتر کرسکتے تھے نہیں کر سکے اس ٹور سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے”

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی غلطیوں کو دور کرنے کا موقع ملے گا، ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں تو وہ بھی کریں گے

About The Author