دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کرپٹ افسران وملازمین کی کرپشن کا ریکارڈ مکمل کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کرپٹ سرکاری ملازمین کے لئے شکنجہ تیار ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مختلف سرکاری اداروں کے گریڈ بائیس سے لے کر آٹھ گریڈ کے ملازمین تک ایک لاکھ سے زائد

کرپٹ افسران وملازمین کی کرپشن کا ریکارڈ مکمل کرلیاگیاہے،پہلے مرحلے میں پانچ ہزار کرپٹ ترین قومی خزانے کو نوچ نوچ کر کھانے والے ملازمین کو گرفتارکیا جائے گا ،تمام گرفتاریاں رواں سال مکمل کرنے

کا فیصلہ کرلیاگیاہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی مقصد کے لئے سپریم کورٹ نے ایک سو بیس احتساب عدالتیں فوری بنانے کا حکم دیاہے ،جس میں بیوروکریسی اس کام میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے پوری طرح

متحرک ہوچکی ہے ،باوثوق ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے کرپٹ ترین پانچ ہزار ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ کیاگیاہے ،ان میں انکم ٹیکس ،کسٹم ،ریونیو ٹیکسیشن ،ریلوے ،واسا ،ایل

ڈبلیو ،ایم سی ،پولیس ،ایف آئی اے ،تعلیم ،صحت ،انفارمیشن ،ہاﺅسنگ سوسائٹی ،رجسٹرارز ،واپڈا ،سوئی گیس ،پی اینڈ ڈی ،ورکس ڈیپارٹمنٹ ،ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بشمول سی ڈی اے سمیت درجنوں محکموں

کے ملازمین شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی لیبر یونینز کے عہدیداران کے ناموں کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے جو آئے روز ہڑتال کی دھمکیاں دے کر نہ صرف سالہا سال سے ناجائز بھرتیاں

کرواتے چلے آرہے ہیں اور ساتھی ملازمین کے ذریعے کرپشن میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،اس طرح کرپشن کی تلوار سے قومی خزانے کا سر قلم کرنے والے سرکاری افسران سمیت ملازمین جو قومی خزانے کو گھر

کی لونڈی سمجھ کر نوچ نوچ کر دیمک کی طرح کھارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ایس پی افسران اور انجینئر ز کی بڑی تعداد پر ہاتھ ڈالنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ ترقیاتی

کاموں میں ہر سال کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو منظر عام پر لاکر لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کروایا جاسکے ،تمام ملازمین کی بھرتی کے وقت کی حیثیت کے مطابق ثبوت بھی

اکٹھے کیے گئے ہیں جس کے مطابق سرکاری نوکری حاصل کرنے سے قبل سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے افراد جو پہلے انتہائی غریب تھے ،نوکریاں حاصل کرنے کے چند سالوں بعد قومی خزانے

کو نقصان پہنچانے کے بعد راتوں رات لاکھ اور کروڑ پتی بن گئے ،باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اس حد تک کرپٹ غلیظ اور بدکردار ہیں کہ ان کا جہاں بھی ہاتھ پہنچتا ہے وہاں لازمی مبینہ کرپشن اور

چوری کرتے ہیں جس کی تازہ مثال کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والے خوفناک حقائق تھے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے فنڈز سرکاری افسران نے غریب افراد کے نام لوٹ مار کی اور اس طرح کروڑوں روپے ہضم

کرلیے ۔
٭٭٭
عبدالقدوس خان سنیئر پبلک پراسیکیوٹر انٹی کرپشن ساﺅتھ ریجن تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید امتیاز الدین منصور بنوں تبدیل ،عطاءاللہ شاہ کو بنوں سے ڈیرہ تبدیل کردیاگیا ،ڈپٹی پراسیکوٹر ایڈیشنل سیشن جج 6 عبدالقدوس خان سنیئر پبلک

پراسیکیوٹر انٹی کرپشن ساﺅتھ ریجن تعینات ،تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرسید امتیاز الدین منصور کو بنوں جبکہ ان کے ہم منسب عطاءاللہ شاہ کو بنوں سے ڈسٹرکٹ

پبلک پراسیکیوٹر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے ،اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج 6 عدالت میں تعینات گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عبدالقدوس کو اون پے سکیل پر گریڈ انیس کے عہدے پر سنیئر

پبلک پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن ساﺅتھ ریجن تعینات کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ،بنوں اور کوہاٹ کے اضلاع شامل ہیں جبکہ ان کے پیش رو سنیئر پبلک پراسیکیوٹر کامران وزیر کو اینٹی کرپشن ساﺅتھ ریجن

سے انسداد دہشت گردی عدالت تبدیل کردیاگیاہے۔
٭٭٭
فارمی مچھلی کو دریائے سندھ کی مچھلی ظاہر کرکے من مرضی کے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر دریائے سندھ کی مچھلی کے نام پر سادہ لوح عوام سے نوسر بازی جاری ،فارمی مچھلی کو دریائے سندھ کی مچھلی ظاہر کرکے من مرضی کے نرخوں پر

فارمی مچھلی کی فروخت دھڑلے سے جاری ،ضلعی انتظامیہ خاموشی تماشائی ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر سمتی مختلف مقامات اور گردونواح میں دریائے سندھ کی مچھلی کے نام

پر سادہ لوح عوام سے دھوکہ کیا جارہاہے۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں قائم مچھلی کے فارمز سے انتہائی سستے داموں مچھلی خرید کر دریائے سندھ کی مچھلی ظاہر کرکے مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے جبکہ سادہ

لوح عوام سے دریائے سندھ کی مچھلی کے نام پر ہزاروں روپے وصول کیے جارہے ہیں ، ڈمبرا،سنگھاڑا ،رہو ،گلفام ،ملی ،چڑا وغیرہ کے ناموں سے منسوب فارمی مچھلیوںکی مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کی

کھال ادھیڑی جارہی ہے ،دریائے سندھ کی مچھلی کے نام پر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ

ابھی تک انتظامیہ نے مچھلی فروخت کرنے والے دکانداروں اور یڑھی بانوں کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام متعارف نہیں کروایا اور مچھلی فروخت کرنے والوں کے لئے کوئی نرخ مقرر نہیں کیے جس کی وجہ

سے مچھلی فروخت کرنے والے ریڑھی بان اور دکاندار جنگل کا قانون نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو مہنگے داموں فارمی مچھلی فروخت کر رہے ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،شہریوں نے ڈپٹی

کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
خواتین سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصہ سے جاری سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور حکومتی نمائندوں کی مبینہ بے حسی کیخلاف ڈیرہ شہر کی خواتین اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے سڑکوں پر

نکل آئیں۔ سابقہ ضلع ممبر ناہید بخاری، سابق ضلع و تحصیل ممبر دلشاد بیگم، سابق یوسی ممبر فرحت صدیق، سابق ضلع ممبر گلشن بی بی، مسرت نذیر اور دیگر کی قیادت میں چوگلیہ کے مقام پر خواتین نے محکمہ سوئی ناردرن

گیس کمپنی کیخلاف علامتی دھرنا دیا۔ خواتین نے اس موقع پر بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف نعرے درج تھے۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ

24گھنٹوں میں محض چند گھنٹوں کیلئے رات 9بجے کے بعد گیس فراہم کی جاتی اور اس دوران بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔ احتجاجی خواتین نے الٹی میٹم دیا کہ اگر تین روز میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہواتو توپانوالہ چوک پر دھرنا دینگے اورہمارا آخری پڑاﺅ بنی گالہ ہوگا۔
٭٭٭
چائے کیفے مالکان نوجوان نسل کی صحت سے کھیلنے لگے ‘ چائے میں نشہ آور اشیاءکے استعمال کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر میں جگہ جگہ کھلنے والے چائے کیفے مالکان نوجوان نسل کی صحت سے کھیلنے لگے ‘ چائے میں نشہ آور اشیاءاستعمال کرنے گاہک پکے کئے جاتے ہیں ‘ سنسنی خیز انکشاف ‘ ڈیرہ شہر

میں جگہ جگہ چائے کیفے کھلے ہوئے ہیں جہاں رات گئے تک نوجوان گروپوں کی صورت میں بیٹھے نظر آتے ہیں ‘ اکثراوقات نوجوان ایک ہی کیفے کی چائے پسند کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی اسی کیفے پر چلنے

پر مجبور کرتے ہیں ‘ لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ ایسا اس کیفے کی چائے یا کسی اور وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ زیادہ تر کیفے مالکان چائے میں ”افیون “ و دیگر نشہ آور اشیاءاستعمال کرتے ہیں جس سے گاہک جب تک وہی

چائے پی نہ لے اسے سکون نہیں ملتا کیونکہ مسلسل افیون والی چائے پینے سے وہ اس نشے کا عادی بن چکا ہوتا ہے ‘ افیون اور دیگر اشیاءکے استعمال سے بننے والی چائے پینے سے نوجوان نسل کی صحت داﺅ پر لگ چکی

ہے ‘ مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں جلد مذکورہ کیفے مالکان کیخلاف کارروائی کی جائیگی تاکہ چائے کیفے کے نام پرنوجوان نسل کو افیون کے نشے پر لگانے والے افراد کو قانون کے دائرہ میں لایا جاسکے۔
٭٭٭
بارودی مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے تلف کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ کی موجودگی میںدریائے سندھ کنارے میکن بند سے برآمد ہونیوالا بارودی مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے تلف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ

دریائے سندھ کنارے میکن بند سے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹIIخلیل خان کی نگرانی میں بم ڈسپوزل سکواڈ انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے میکن بند پر حفاظتی اقدامات کے تحت

تلف کردیا۔ تلف کیا گیابارودی مواد 10سے12کلو وزنی تھا۔
٭٭٭
برائلر گوشت کی قیمت مزید کمی سے260 روپے فی کلو گرام ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید کمی سے260 روپے فی کلو گرام،زندہ برائلر مرغی کی قیمت170روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت

200روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے ۔
٭٭٭
سٹائلوشوز سٹور میں آتشزدگی میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سٹائلوشوز سٹورمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،شوز سٹور میں آتشزدگی میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو1122کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی سرکلر روڈ پر امامیہ گیٹ کے قریب گورنمنٹ کامرس کالج کے بالمقابل سٹائلو شوز سٹور میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی ہدایت پر ریسکیو1122کی فائر بریگیڈ گاڑیا ںاور فائر فائٹر سٹاف فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پاکر اسے دیگر

دوکانوں تک پھیلنے سے روکا۔ آتشزدگی میں دکان کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کے جوتے، لیڈیز پرس، میک اپ کا سامان اور دیگر اشیاءجل کر خاکستر ہوگئیں۔
٭٭٭
موٹر سائیکل اور نقد رقوم پر سود کا دھندا عروج پر ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر محلہ جوگیانوالہ، محلہ پھلہ جت سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل اور نقد رقوم پر سود کا دھندا عروج پر ہے جبکہ شہر کے وسط چوگلیہ کے آس پاس ان سود خوروں نے اپنی

مارکیٹیں اور پلازے بنالئے ہیں اور ان پر سیاسی وابستگی کے جھنڈے اور نام بھی رکھ لئے ہیں تاکہ ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے ۔ ان مارکیٹوں اور پلازوں میں قائم اس مافیا کے خوبصورت دفاتر میں ان کے

نیٹ ورک کو چلانے ، وصولیوں اور سادہ لوح مجبور افراد کو پھانسنے کیلئے کم عمر ملازمین بھی رکھے ہوئے ہیں۔ مذکورہ مافیا کے سرکردہ افراد نے اپنے نیٹ ورک کو محفوظ اور خفیہ رکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر پراپرٹی کی

خریدو فروخت کی بھی آڑ لے رکھی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس سود خور مافیا کے بڑوں کا تعلق ڈیرہ کے مضافاتی علاقوں شور کوٹ، سگو، مندھراں کلاں اور ہمت سے ہے اور بیشتر افراد افغانستان اور

وزیرستان کے قبائل سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی آئی جی کی جانب سے ان کی سرکوبی کیلئے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کے بعد اب پھر یہ مافیا سرگرم ہوگیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی محمد

یاسین فاروق اور ڈی پی او عارف شہباز وزیر سے ان مافیاز کیخلاف تادیبی کاروائیوں اور سادہ لوح افراد کو ان کے خونی پنجوں سے محفوظ بنانے کی اپیل کی ہے۔
٭٭٭
عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے احکامات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے احکامات کی روشنی میںڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر

واصف خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند کی شہر کے مختلف بازاروں میں دودھ ، بیکریز،ہوٹلز اور جنرل سٹورز کی چیکنگ کی گئی۔کاروائی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ اور سیدہ انیلہ مختار نے

حصہ لیا۔حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے دکانداروں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئیں اور کاروائیوں کے دوران زائد المعیاداشیائے خوردونوش برآمد ہونے پر سخت کاروائی کی

تنبیہ کی گئی ۔اس موقع پردکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔
٭٭٭
محدود وسائل مشکلات کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)واسا کے سی ای او چوہدری عطا اللہ نے کہا ہے کہ محدود وسائل مشکلات کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں جبکہ کارکردگی کو عوامی اعتماد سے ہم آہنگ کرنے پر

بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کی نئی کابینہ کے چناو¿کو پریس کلب، ڈیرہ کی صحافی برادری اور علاقہ کے لیئے

خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور سی ای او واسا میڈیا کی مثبت تنقید کا میں نہ صرف خیرمقدم کرتا ہوں بلکہ اس سے ہمیں سمت کی درستگی میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور، ایم

پی اے فیصل امین خان گنڈہ پور اور صوبائی حکومت محکمہ بلدیات کے تعاون سے واسا کو بتیس کروڑ روپے ریلیز ہوئے ہیں جن میں سے ہم نے سولہ کروڑ ٹی ایم او کودیئے ہیں اس گرانٹ کی فراہمی پر ہم انکے مشکور

ہیں انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے بورڈ کی منظوری کے بعد ہمارے متعدد بنیادی مسائل حل ہونگے جس سے ہماری کارکردگی میں مذید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی کابینہ اس

شہر کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس موقع پر پریس کلب کے نائب صدر محمد اقبال بھٹی اور جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان نے کہا کہ پریس کلب کے دروازے سب کے لیئے کھلے ہیں پریس

کلب کاوقار صحافی برادری کے حقوق اور اس شہر کی بہتری کے لیئے ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی روش پر گامزن ہیں۔
٭٭٭
کالے شیشوں والی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) حکومت نے پورے ملک میں کالے شیشوں والی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کا استعمال زیادہ تر مختلف سنگین وارداتوں میں

ہو تا ہے اور حکومت نے ان وارداتوں پر قابو پانے کے لئے کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلہ کی روشنی میں کوئی بھی کالے شیشے والی گاڑی کسی بھی سڑک پر نہ چلے گی اور اگر

کو کوئی کالے شیشے والی گاڑی سڑک پر چلے گی تو گاڑی کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی چلانے والے اور گاڑی کے مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں موٹر وے اور

ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ مذکورہ پولیس کو واضح کیا گیا ہے کہ کسی کے دباﺅ میں آیا جائے اور نہ کسی کے ساتھ رعایت برتی جائے۔
٭٭٭
ورچول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ورچول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایک بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 36 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے

میں 57 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے بٹ کوائن کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد 17 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے.قبل ازیں بٹ کوائن کی تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ہزار ڈالر تھی جس پر یہ کرپٹو

کرنسی 3 جنوری کو پہنچی تھی بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو25 ہزار ڈالر تک پہنچی اور 3 جنوری کو اس کی قیمت 33 ہزار ڈالر تک جا پہنچی بٹ کوائن کی قیمت میں دسمبر کے آخری 16

روز کے دوران50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ہوا تھا.دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ

لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں‘بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ”مائنگ“کا استعمال ہوتا ہے اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90

بٹ کوائن بن رہے ہیں بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں

ہو سکتا ہے.گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل

اضافہ ہورہا ہے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے. صوبائی وزیرآئی ٹی ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر

پختونخوا نے ریسرچ اسٹڈی مکمل کرلی ہے سوات اور شانگلہ میں کریپٹو مائننگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے لئے بٹ کوائن خود بنائیں گے اور اس کیلئے ریسرچ فنڈ مختص کردیا

گیا۔
٭٭٭٭٭٭

اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیس نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author