دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر

: روجھان
شدید دھند کے باعث انڈس ہائی وے میانی پھاٹک کے قریب ٹرالر اور ہائی ایس نمبر 3155 میں تصادم ڈرائیور شدید زخمی ذرائع


: روجھان
پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبر شہزاد مزاری کی کار کو انڈس ہائی وے پر حادثہ مرغی والا ڈالا گڈاناڑ کے قریب ٹکرا گیا شہزاد مزاری زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے

ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر زخمی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں

زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے حادثہ دھند کے باعث پیش آیا
کار کراچی کی جانب جا رہی تھی کار میں دو افراد سوار تھے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان


: روجھان

1. جناب ڈسٹرکٹ آفیسر راجن پور فیصل گلزار صاحب کی ہدایت پر میری سرپرستی میں SHO روجھان محمد اختر ہجبانی اور انکی تفتیشی ٹیم غلام یٰسین چن Asi بمعہ
ملازمان نے ضلع راجن پور میں چرس سپلائی کرنے والا

بدنام زمانہ منشیات سمگلر لائف خان ولد خان نور قوم آفریدی پٹھان سکنہ کوہاٹ کو انتہائی

مہارت اور پروفیشنل انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 8 کلو چرس برآمد کر لی ہے. یہ چرس ضلع راجن پور خصوصاً روجھان کے

مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی. مذکورہ منشیات کے سمگلر سے دوران تفتیش انتہائی مفید انکشافات بھی ہوئے ہیں

جن کی مدد سے آئندہ ضلع بھر کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور معاشرے

کو اس لعنت سے پاک کرنے میں مدد ملے گی.
2. ایک دوسری کاروائی میں SHO روجھان اور انکی تفتیشی ٹیم نے اقدام قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم غلام مصطفی ولد علی باغ قوم علیانی سکنہ گڈا ناڑ

کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور کافی مقدار میں گولیاں برآمد کر لیں.
3. اسی طرح پچھلے ماہ کے دوران بھی تھانہ روجھان

نے A کیٹگری کے 6. اشتہاری اور B کیٹگری کے 15. اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا.

شراب کے 6. مقدمات درج رجسٹر ہوئے. ناجائز اسلحہ کے 2, مقدمات اور قماربازی کا 1.

مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا.
ان شاءاللہ آئندہ بھی

جناب فیصل گلزار صاحب DPO راجن پور کی ہدایت کے مطابق اور میری سرپرستی میں روجھان پولیس عوام الناس کی جان و مال کے

تحفظ کو عوام الناس کی مدد سے یقینی بنائے گی.
منجانب. محمد فیاض الحق DSP/ SDPO سرکل


روجھان
کل بروز جمعہ المبارک بعداز نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل روجھان کے زیر اہتمام مچھ میں بے گناہ شہید ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد کے قتل پر پرامن احتجاج

بمقام امام بارہ امام زمانہ جامع مسجد سیلاتانی بلمقابل سپر بند سے معظم مارکیٹ کلمہ چوک بنوں مارکیٹ میراں پور تک ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے

جس میں علماء کونسل تحصیل روجھان کے صدر وقار عباس شاہ کاظمی،

سید مرید عباس شاہ کاظمی سابق چیئرمین یو سی شاہ والی اور سید غلام کاظم شاہ سید امان اللہ شاہ حاجی نذر محمد سیلاتانی محمد شفیق مزاری و دیگر مومنین مچھ میں ہونے والے

ہزارہ برادری کے محب وطن مزدوروں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج ردیکارڈ کرائیں گے ۔

منجانب ۔سید وقار عباس شاہ صدر تحصیل علماء شیعہ کونسل روجھان ۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔والدین کو چاہئے کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک نے پولیو مہم بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیومہم 11جنوری2021 سے شروع ہو گی۔ اس سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام متعلقہ ادارے قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی، ڈی ایچ او،ڈی ایس پی محمد خالد،آفیسر تعلیم،جلیل الرحمن صدیقی،یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پ

انچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔اجلاس میں بتایا گیاکہ یہ پولیو مہم 11جنوری2021 کو شروع ہو گی۔اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے ہر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 1299ٹیمیں کام

کریں گی۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

حکومت پنجاب کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی کسانوں کوقرعہ اندازی کے ذریعے سبسڈی پر فراہمی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی فراہمی سے زرعی زمینوں کو لیول کرنے کے لئے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ اس سے پانی کی بھی کافی بچت ہو گی

اور پیداوار میں اضافہ ہو گا۔یہ باتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ ،ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ڈیرہ غازی خان انوار الحق شہزاد،ڈپٹی ڈائریکٹر

ڈویلپمنٹ فہد بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اشفاق احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز بخاری اور دیگر نے قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کے دوران کہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اشفاق احمد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 85لاکھ کی سبسڈی پر 34خوش نصیب کسانوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے لیولنگ مشینیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں کل 104درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان میں سے 5قبائلی علاقہ جبکہ باقی 29میں سے تحصیل جام پور 10،راجن پور 10اور تحصیل

روجھان میں 9خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے مشینیں دی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے فی لیولنگ مشین سبسڈی 2لاکھ 50ہزار روپے ہے۔یہ قرعہ اندازی کسانوں کے سامنے شفاف طریقہ سے کی گئی ہے۔

About The Author