بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )
تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کی بروقت کاروائی, 12سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا
سفاک ملزم 3 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کو بچے کے اغواء کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر شہزاد اشفاق کی سر برا ہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے
سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے فوری مقدمہ کااندراج کر تے ہوئے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے
اور جدیدطریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو 3 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملز م کی نشاندہی پر بچے کی ڈیڈ باڈی کو ریکور کر لیا گیا۔
مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے واردات ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
ڈی پی او بہاولنگر نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے اور انہیں ہرصورت انصاف ملے گا ۔….#
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کے فیصلوں پر قائم ہے، اپوزیشن پر الزام لگانے والے فارن فنڈنگ کیس سے
کیوں بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 93 سالگرہ کے موقع پر ایس ڈی شاد ایڈووکیٹ کے چیمبر میں تقریب منعقد کی گئی
جسمیں پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات عبدالعزیز خان ، پی پی ضلعی لائر ونگ کے صدر اورنگ زیب خان خاکوانی ایڈووکیٹ
، جنرل سیکرٹری طارق یوسف، فیصل حمید ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھٹو نظریہ کو شکست نہیں دی جاسکتی،
ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جس طرح غریب عوام کے مسائل، دکھ درد کو سمجھا ان جیسا لیڈر روز نہیں پیدا ہوتے، بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کا مقابلہ کرکے دکھایا کہ جمہوریت پسند لوگ کبھی
دنیوی حالات میں گھبرایا نہیں کرتے اس موقع پر دیگر کے علاوہ میاں وقاص جاوید وٹو، ابوبکر شاد ،راو عامر نور، شاکر بخاری ایڈووکیٹ ، دلاور خان،
میڈم فضیلت نیاز مرزا، میڈم فرحین، میڈم صفورہ،ملک شاہد انور اور بڑی تعداد میں وکلا، سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔۔۔۔۔#
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون