مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بہاول پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بہاولپور میں 3 جنوری کو نکالی جانے والی پی ڈی ایم کی ریلی کے بعد مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور مدارس کے مہتمم پر مقدمات کا اندراج کر دیا گیا۔

چوہدری سعود مجید مریم نواز کے ہمراہ

پولیس کی جانب سے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے
سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن، سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ،سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید، سابق مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سمیت

مختلف مدارس کے مہتمم حضرات کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ملک اقبال چنڑ

مقدمات اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کی مدعیت میں درج کروائے گئے ہیں۔ رہنماؤں پر مقدمات کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………….

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
چودھری محمد سرور، گورنر پنجاب اور چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کپاس کی بحالی اور تحقیقی کام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے محققین کی تیار کردہ کپاس کی اقسام کو سراہاجو کہ شارٹ ونڈو میں فٹ ہوجاتے ہیں اور 120 دن میں پختہ ہوجاتی ہیں۔ گورنر پنجاب نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر کی قیادت کو بھی تسلیم کیا جن کی سربراہی میں جامعہ میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ موجودہ سیمسٹر کے دوران طلباء کے داخلے میں 15000 تک اضافہ کرنے کے لئے آسان ماحول فراہم کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر او آر آئی سی نے چانسلر کو تازہ ترین کپاس کی اقسام کے بارے میں آگاہ کیا جن میں خشک سالی، اعلی درجہ حرارت اور کرل لیوا وائرس اور سفید مکھی جیسی بیماریوں کے خلاف کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں ایک ایکڑ میں کثافت زیادہ ہے۔. اس موقع پر، خالد کھوکر،

صدر پاکستان کسان اتحاد اور فاطمہ کھاد سے چودھری نصیر بھی موجود تھے

%d bloggers like this: