دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تیز رفتار ڈمپر کی دودھ کی ٹینکی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ، گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی ،گاڑی کا مالک وڈرائیور44 سالہ امجد علی موقع پر جاں بحق ، گاڑی میں موجود

جہانگیر خان نے چھلانگ لگا کر جان بچائی ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق پشاوریکہ توت کا رہائشی 44 سالہ امجد علی

ولد شہزاد گل قوم پٹھان اپنی دودھ کی ٹینکی گاڑی میں ساتھی جہانگیر خان ولد عالم شیر خان قوم پٹھان سکنہ کوٹ ادو کے ہمراہ پشاور سے کوٹ ادو روانہ تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ بھکر روڈ پر واقع ٹوٹل فلنگ

سٹیشن کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو زور سے ہٹ گیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا مالک وڈرائیور امجد علی موقع پر

جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص جہانگیر خان نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جاں بچائی ،پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے،
٭٭٭
بھابھی کو غیر نوجوان کے ساتھ دیکھ کر دیوراور نوجوان میں ہاتھا پائی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بھابھی کو غیر نوجوان کے ساتھ دیکھ کر دیوراور نوجوان میں ہاتھا پائی ،نوجوان کی دیور پر پسٹل تان اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نوجوان کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیاگیا

،خاتون ہنگامہ آرائی کے دوران وہاں سے غائب ہوگئی ،پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مریالی کے رہائشی نوجوان نے تھانہ سٹی پولیس کو

بتایا کہ اسے اپنی بھابھی کے غیر نوجوان کے ساتھ ناجائز مراسم کا شبہ تھا ،وقوعہ کے روز وہ بازار جارہا تھا کہ اس نے اپنی بھابھی کو غیر نوجوان کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے دیکھ لیا ، بھابھی مجھے دیکھتے ہی

وہاں سے فوراً غائب ہوگئی جبکہ نوجوان سے باز پرس کرنے پر اس نے میرے اوپر پسٹل تان لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،اس دوران بازار میں موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مدد سے نوجوان کو قابوکر

کے پولیس کے حوالے کیاگیا ،پولیس نے نوجوان کے قبضہ ایک عدد پسٹل اور سات کارتوس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
پہاڑی سلسلہ میں ڈمپر ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کڑی خیسور کے پہاڑی سلسلہ میں ڈمپر ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کڑی خیسور کے پہاڑی سلسلہ میں ڈمپر ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا

جس کے نتیجے میں ڈمپر میں سوار دو افراد اکبر اور اسلم سکنائے وانڈہ کریم خان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
٭٭٭
صدر بازار میں دکانداروں نے ناجائز تجاوزات قائم کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث صدر بازار میں دکانداروں نے ناجائز تجاوزات قائم کردیں، تیس فٹ سے زائد بازارکی سڑک سکڑ کر چند فٹ رہ گئی، کئی کئی فٹ

دکانوں سے باہر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، عوامی و تجارتی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے صدر بازار کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے فوری آپریشن کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر وسط میں موجود صدر بازار جو کہ اندرون شہر اور ڈیرہ بنوں روڈ سمیت جنرل بس سٹینڈ تک آمدو رفت کیلئے لنک روڈ کا کردار ادا کرتا ہے پر ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث دکانداروں نے

بازار میں دکانوں کی حدود سے کئی کئی فٹ آگے تک تجاوازات قائم کرکے روڈ پر قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث 30فٹ سے زائد کی سڑک سکڑ کر چند فٹ تک محدود رہ گئی ہے، بازار میں قائم تجاوزات کی وجہ

سے صرف شہریوں کا پیدل چلنا محال ہے وہیں رش کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔عوامی اور تجارتی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے صدر بازار سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے

فوری اور بلا امتیاز آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
شہید جنرل قاسم سلیمانی القدس کی آزادی کی جنگ لڑ ر ہے تھے، علامہ رمضان توقیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی القدس کی آزادی کی جنگ لڑ ر ہے تھے، داعش کیخلاف شام و ایران میں

انہوں نے بہت بڑا کام کیا، ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام شہید جنرل قاسم سلیمانی کی

پہلی برسی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں” شہدائے القدس “کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں قاری خلیل احمد سراج،علامہ امداد حسین صابری(چکوال)،ممبر شیعہ علماءکونسل سید انصار علی زیدی،

ڈسٹرکٹ بار کے صدر قیضار خان میانخیل، جماعت اسلامی کے سابق ضلع امیر زاہد امحب اللہ ایڈوکیٹ، سابق تحصیل ممبر راجہ شوکت علی، تحسین علمدار شاہ ایڈوکیٹ، سید ارشاد حسین شاہ، معروف کالم نگار ابوالمعظم

ترابی اور ابن آدم سمیت بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی،صحافتی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنی تقریر میں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور عہد کیا کہ اسلام اور ملک

دشمن قوتوںکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہم سب اپنا کردار ادا کرینگے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی طاقتیں مسلمانوں میں نفاق ڈالنے کی سازشوں کے تحت انبیائے کرام اور

اصحاب رسول کی زندگیوں پر جھوٹے اور من گھڑت واقعات پر مبنی فلمیں بناکر مسلمانوں کی تاریخ و کردارو مسخ کرنے کے درپے ہیں، ہم سب نے مل کر دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ کانفرنس کے ا

ختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد اور تحفظ کیلئے خصوصی دعائیوں بھی مانگی گئیں۔
٭٭٭
مفتی حسین احمد عرفان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ علمائے حق نے اسلام کے فروغ واشاعت میں مثالی کردار ادا کیا ،ہم علمائے حق کے کردار کو

سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعمانیہ قریشی موڑ میں معروف عالم دین مفتی حسین احمد عرفان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین

مولانا قاری خلیل احمد سراج، مولانا فاروق، مولانا قاضی افتخار احمد ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق، تحریک انصاف کے راہنما نواز خان، مہر علی قریشی، ڈیرہ پریس کلب کے جنرل

سیکرٹری محمد فضل الرحمان اور دیگر علماءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی حسین احمد عرفان کی وفات سے ہمارا خطہ ایک مستند جید اور مثبت سوچ کے حامل عالم سے محروم ہوا ہے ۔ انہوں نے اس

موقع پر جامعہ کیلئے راستہ کی پختگی کے کام کو فوری شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
٭٭٭
دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر مشترکہ کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈاتھارٹی خیبر پختونخواہ کی ہدایت پرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر مشترکہ کاروائی، دودھ کی دکانوں اور

ڈیری فارمز کا دورہ،دودھ کے نمونے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے لیبارٹری چیکنگ کیلئے ارسال۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کی جانب سے دوددھ میں پانی کی

ملاوٹ اور غیر معیاری دوددھ کی فروخت کی عوامی شکایات پرڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند کی نگرانی میںفوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ، فبیحہ زہرہ

اور سیدہ انیلہ مختار نے محکمہ لائیو اسٹاک کی ڈاکٹر عنبرین طارق سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کے دوران دودھ کی دکانوں اور ڈیری فارمز کادورہ کیا ۔اس موقع پر حلال فوڈ اور محکمہ لائیو سٹاک کے

اہلکاروں نے دکانوں سے دودھ کے نمونے لے کران کی لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے لیبارٹری چیکنگ کی ۔
٭٭٭
شادی شدہ خاتون سے موبائل فون چھیننے کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شادی شدہ خاتون سے موبائل فون چھیننے کی کوشش، متاثرہ خاتون کے بھائی اور رشتہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی

حدود گاﺅں رحمانی خیل میں شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کے گھر سے اپنے گھر جارہی تھی کہ راستے میں موجود ملزم نے اس سے زبردستی موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران

خاتون کے شور شرابے پر اس کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
٭٭٭
والدہ کی وفات پر تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کی ایکسین پہاڑ پور ایریگیشن ڈویژن محمدعقیل اظہر سے والدہ کی وفات پر تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور

کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کی ایکسین پہاڑ پور ایریگیشن ڈویژن محمدعقیل اظہر سے ان کی رہائشگاہ اسلامیہ کالونی پر ملاقات کی اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے

مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
٭٭٭
مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صدر پولیس نے منیز آباد میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مطلوب

اشتہاری ملزم نصیب اللہ محسود کو پناہ اور خوراک فراہم کرنے پر منیز آباد میں چھاپے کے دوران اس کے سہولت کار بھائی رضوان محسود کو گرفتار کرکے اس کیخلاف اس وقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭٭٭٭
نومنتخب کابینہ کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کلب ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر ڈاکٹر تحسین شیخ نے اپنے ایک بیان میںڈیرہ پریس کلب(رجسٹرڈ) کے محمد فضل الرحمن کو جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد

ریحان کو ڈیرہ پریس کلب کاایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈیرہ کے صحافی اپنے قلم کی طاقت سے علاقائی مسائل اجاگر کرنے

میں اپنا اہم کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
٭٭٭
پشاور ہائی کورٹ میں دو نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ میں دو نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کیاگیاہے کورونا وائرس کے باعث پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی شہادت کے بعد جسٹس قیصر رشید کو قائم مقام

چیف جسٹس تعینات کیاگیا تھا تاہم انہیں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے سمری آئندہ چند روز میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ،جبکہ پشاور ہائی

کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان بھی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں جس کے بعد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد پندرہ رہ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دو نئے ججز کی تقرری کی جارہی ہے جس

کے لئے کلیرنس کا کام قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ چند روز میں شروع کردیں گے ،جس کے بعد جوڈیشل کمیشن میں اس کی منظوری دے دی جائے گی اور حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے

دے دی جائے گی ،پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید کا شمار پاکستان کے اہم اور قابل ترین ججز میں ہوتاہے۔
٭٭٭
آنے والے وقت میں نوع انسانی کو ایک اور وائرس کا سامنا کرنا پڑے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)1976میں جب ایبولا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا اس کی شناخت کرنے والے پروفیسر جین جیکوس میومب تمفم نے خوب شہرت پائی تھی۔اب انہی پروفیسر صاحب

نے مفروضہ قائم کرتے ہوئے پیشین گوئی کی ہے کہ آنے والے وقت میں نوع انسانی کو ایک اور وائرس کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ کورونا سے زیادہ مہلک بھی ہے اور اس سے جلدی پھیلنے کی استطاعت بھی رکھتا

ہے وہ انسانوں کو آناً فاناً اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔”ڈیزیز ایکس“ نامی یہ بیماری انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور ہر طرف تہلکہ مچا دے گی۔پروفیسر جین کا کہنا ہے کہ اب انسانوں کو ان گنت وائرسز کا سامنا

کرناکے لیے خود کو تیارکر لینا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ افریقہ کے بارشی جنگلات سے اب نیا وائرس جلد نکلے گااور ہر طرف پھیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اب ایسی دنیا میں آ چکے ہیں جہاں آئے روز نئے

وائرس جنم لیں گے جو کہ انسانیت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائیں گے کہ ان کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔مستقبل میں آنے والی بیماریاں کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک ثابت ہو سکتی ہیں۔ذرائع کے

مطابق کانگو میں ایک ایسے شخص کی شناخت کی گئی ہے جو کہ انتہائی مہلک اور حیران کن بیماری میں مبتلا ہے جس کی بیماری کی ابھی تک تشخیص ہی نہیں ہو رہی کہ اصل میں اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا

ہے کہ اگر ”ڈیزیز ایکس“دنیا میں پھیل گئی تو اس کی اموات کی شرح ستر فیصد سے زیادہ ہو گی۔ڈبلیو ایچ او کا موقف بھی یہی ہے کہ جب ڈیزیز ایکس پھیلے گی تو ہمارے سوچنے سے قبل ہی وہ دنیا میں پھیل جائے گی

اور بڑے پیمانے پر انسانوں کی اموات واقع ہوں گی۔جب پہلی بار اس بیماری کا پتا چلا تھا تو اس مریض کی تشخیص کرنے والا اسی فیصد عملہ موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔دیکھتے ہیں کہ انسان اب اپنا وجود برقرار

رکھنے کے لیے نئے مہلک وائرس اور بیماریوں سے کیسے نبردآزما ہوں گے۔
٭٭٭
نئے سال 2021 کی پہلی قرعہ اندازی ( پیر) کو ہو گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نئے سال 2021 کی پہلی قرعہ اندازی آج( پیر) کو ہو گی۔15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام تین کروڑکا ایک، دوسرے انعام میںایک کروڑ روپے کے تین

جبکہ تیسرے انعام میں ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
٭٭٭
بینک تین روز بند رہنے کے بعد ( پیر) کے روز کھلیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت ملک بھر میں بینک تین روز بند رہنے کے بعد آج( پیر) کے روز کھلیں گے۔یکم جنوری بروز جمعہ کو تمام بینک صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے

بند رہے۔ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث بینک مجموعی طو رپر تین روز بند رہے جو آج پیر کے روز کھلیں گے۔
٭٭٭
تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فیصلہ کے لئے اعلی سطحی اجلاس 4 جنوری کو ہو گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیکر تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فیصلہ کے لئے اعلی سطحی اجلاس( آج) 4 جنوری کو ہو گا جس میں موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈیرہ سمیت تمام اضلاع کے

تعلیمی ادارے 11 جنوری کے بجائے 25 جنوری کو کھولے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے جائزہ اور تعلیمی ادارے کھولنے کی فیصلہ کے لئے آج 4

جنوری کو اعلی سطحی اجلاس متوقع ہے جس میں ڈاکٹرز کی جانب سے سکولوں کو ابھی نہ کھولنے کی تجاوز اور موسمی سرما میں بارشوں اور ٹھنڈی ہواو¿ں کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں کو 11 جنوری کی

بجائے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔جس میں زرائع کا کہنا کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے متوقع فیصلہ سے پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری سکولز، دوسرے مرحلے میں 5

فروری سے مڈل تا انٹرمیڈیٹ ادارے اور تیسرے مرحلے میں 15 فروری سے یونیورسٹیز کھولنے کی تجویز ہے تاہم حتمی فیصلہ 4 جنوری کو اعلی سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔
٭٭٭
ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سیکرٹری ٹرانسپوراٹھارتی ڈیرہ کی ملی بھگت ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا، پشاور سمیت مختلف شہروں کی طرف چلنے والی ٹرانسپورٹ کے ما لکان کی مسافروں

کے ساتھ بد تمیزی لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،مسافروں کا سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ ڈیرہ کے خلا ف احتجاج، بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اٹھارتی کی ملی بھگت سے پشاور سمیت دیگر شہروں کی طرف چلنے

والی ٹرانسپورٹ کے ما لکان نے کرایوں میں دوگنا اضافہ کر دیا جس سے مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے جبکہ مسافر بسیں اور ویگنیں اوور لوڈنگ کے باعث حادثات کا سبب

بنے لگی جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیرہ انہیں چیک کرنے کی بجائے چپ سادھ لی جس پر مسافروں نے ٹرانسپوٹرزاور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
دودھ کی فروخت کے نام پربڑی بڑی ڈیریاں اور دوکانیں کھل گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع بھر میں دودھ کی فروخت کے نام پربڑی بڑی ڈیریاں اور دوکانیں کھل گئیں دودھ میں کیمیکل اور یوریا کھاد استعمال ہونے کے باوجود مختلف ادارے پابندی لگانے میں ناکام

رہے جس کے باعث جگر،معدے،گردے اور سانس کی تکلیف جیسی بیماریاں عام ہو گئیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ کیا جانے والا آپریشن بھی بے سود ثابت ہونے لگا، دیگر اضلاع سے بھی دودھ کی

ترسیل جاری،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید لیبارٹری قائم کر کے دودھ کے نمونہ جات لے کر ٹیسٹ کیے جائیں ،عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ۔سروے رپورٹ

کے مطابق ڈیرہ و گردونواح میں دیگر اضلاع و علاقوں سے دودھ کی بڑی مقدار روزانہ استعمال کیلئے لائی جاتی ہے جس میں کیمیکل اور یوریا کھاد کے استعمال کے بعد دودھ کا ذائقہ اور دودھ کے اندر گاڑھا پن پیدا

ہو جاتا ہے اس کے پینے سے لذت کا اندازہ بھی لگانا مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں بڑی بڑی شاپس کے اندر یومیہ ٹینکروں کے حساب سے دودھ منہ مانگی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے

شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں خصوصاً شیر خوار بچے اس مافیا کانشانہ بن رہے ہیں واضح رہے کے مضر صحت دودھ کا استعمال جگر،گردے اور معدے کو خاص طور پر ٹارگٹ بناتا ہے عوامی و سماجی

حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں جگہ جگہ قائم ڈیریز پر چھاپے مار کر دودھ کے سیمپل حاصل کرکے انہیں فوری چیک کیا جائے اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکش لیا

جائے۔
٭٭٭
غیر معیاری مچھلی برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور اس کے گردونواح میں غیر معیاری مچھلی برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر ہوٹلوں پر ٹوٹے برتن مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری ،ضلعی انظامیہ خاموش تماشائی

بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور اس کے گردونواح میںغیر معیاری تیل سے تیار مچھلی اور برگر شوارما کھانے سے شہری گلہ،پیٹ کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہر دوکاندار نے اپنے

اپنے ریٹ آوازاں کئے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نہ تو ریٹ کو چیک کرتی ہے اور نہ ہی اس کی کوالٹی معیار کو چیک کرتی ہے جبکہ ہوٹلوںٹی اسٹالوں پر ٹوٹے برتنوں اور مضر صحت کھانوں کی فروخت کر کے

دوکاندار شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیںجبکہ محکمہ فوڈ نے منتھلیوں کے عوض ایسے مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹل مالکان کو بیماریاں بانٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سے

قبل ملاوٹ مافیا مضر صحت کھانوں اور مضر صحت اشیاءکی چیکنگ محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ تھا تو شکایت پر فوری کاروائی کے ساتھ ایکشن لیا جاتا تھا مگر جب سے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے سپرد کیا گیا ہے تو ہر طرف

ملاوٹ مافیا کا راج ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ماہ جنوری کے دوران شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)باغبانوں کو رواں ماہ جنوری کے دوران شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں

خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے

دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی

ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک

کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭٭٭
سال 2020 کے دوران دواں کی قیمتوں میں 2 باراضافہ ہوا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سال 2020 کے دوران دواں کی قیمتوں میں 2 باراضافہ ہوا،دواﺅں کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار ہی دوا ساز کمپنیوں کو مل گیا۔سال 2020 میں دواﺅں کی قیمتوں میں اضافے

سمیت کرونا کی وبا نے بھی صحت کے شعبے کومتاثر کیا۔ وزارت صحت کی جانب سے دواﺅں کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ ڈالر کی قدر بڑھنے اور دوائیں بلیک ہونے سے جوڑی گئیں۔سال 2020 کے دوران

ڈریپ نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا اختیاردوا ساز کمپنیوں کو دے دیا۔12 ماہ کے دوران بلڈ پریشرسمیت ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے انجکشن، کینسر،اینٹی الرجی اورجان بچانے والی دواﺅں کی

قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔شوگر کی دوا 4600 روپے سے بڑھ کر5900روپے،بلڈپریشر کی دوا کی 350روپے کے بجائے 460 روپے کی ہوگئی۔کینسر کی دوا 8270روپے سے بڑھ کر10028 روپے

میں ملنے لگی۔اینٹی الرجی کی دوا کی قیمت پہلے 217 روپے کی تھی اور وہ بڑھ کر597 روپے کی ہوگئی۔وٹامن بی سپلیمنٹس پہلے 535 روپے کے تھے اور وہ اب بڑھ کر 977 روپے کے کردیئے گئے۔ موجودہ دور

حکومت میں مجموعی طور پر دواﺅں کی قیمتوں میں 4 دفعہ اضافہ کیا گیا جبکہ مہنگی دواﺅں کے اسکینڈل میں ایک وزیرعامر کیانی اورایک معاون خصوصی ظفر مرزا گھر بھی جا چکے ہیں۔
٭٭٭
دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہارٹ اٹیک ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہارٹ اٹیک ہے ‘ دل کو خون کی رسد اور طلب کے توازن میں فرق کی وجہ سے انجائنا اور دل کا پٹھہ مردہ ہو جانے پر ہارٹ اٹیک ہوتاہے، دل

کو خون کی رسد اور طلب کے توازن میں فرق کی وجہ سے انجائنا اور دل کا پٹھہ مردہ ہو جانے پر ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے ، ہارٹ اٹیک تین قسم کا ہوتا ہے،مائنر ، میجر، میسوتیسری قسم موت کا سبب بنتی ہے ، دل کے

امراض کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں تفکرات ، ٹینشن ، معاشی بدحالی ، خون میں آکسیجن کی کمی ، لو اور ہائی بلڈ پریشر ، شوگر اور غذائی بے احتیاطی شامل ہیں۔طب یونانی ، ہو میو پیتھی اور قانون مفرد اعضاء

طریقہ علاج میں اس کا کامیاب علاج موجود ہے۔ان خیالات کا اظہارطبی ماہرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ دل کو جب آکسیجن اور خون پورا نہیں جاتا جسکی وجہ سے دل فاسد

مادے خارج نہیں کر پاتا جس سے دل کا کچھ حصہ ڈیڈ ہو جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ 95% ہارٹ اٹیک جسم کے بائیں طرف ہوتا ہے جس کی وجہ شریان کا سکڑ جانا اور کلاٹ بننا ہوتا ہے کلاٹ دس سے بیس سال

میں بنتے ہیں جس کی بڑی وجہ کولیسٹرول ہے اور کولیسٹرول چکنائی کی وجہ سے بڑھتا ہے ڈالڈا گھی اور بازاری آئل کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھ رہا ہوتا ہے جبکہ دیسی گھی کا استعمال بہترین ہے اس سے کولیسٹرول نہیں

بڑھتا انہوں نے بتایا کہ کولیسٹرول 100 سی200 تک ہوتا ہے جب کے نارمل 150 ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ فطرت کی طرف آنے سے ہارٹ اٹیک نہیں ہو سکتا ہم 35 منٹ واک اور غذا پر کنٹرول کر کے

ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں۔
٭٭٭
25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیرکوہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیرکوہوگا۔وفاقی حکومت کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے مرحلہ وارتین حصوں میں کھولنے کی تجویز

سامنے آئی ہے اور اس بار پہلے مرحلے میں ملک بھر کے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تجویز پر کوئی بھی فیصلہ پیر 4 جنوری کو ہونیوالی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ( انٹر پرووینشل ایجوکیشن

منسٹرز کانفرنس) کیا جائیگا جو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا اور چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔نجی ٹی وی کو موصول کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق ملک بھر

کے چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر کوویڈ کیسز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کانفرنس کو تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے

سرکاری و نجی پرائمری اسکولز 25 جنوری 2021 سے کھول دیئے جائیں جبکہ دوسرے کے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل /سیکنڈری اسکولز کھول دیے جائیں اور تیسرے مرحلے میں ہائرمڈل/سیکنڈری اور اس کے

مساوی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔محکمہ تعلیم کے افسر نے بتایا کہ” پہلے مرحلے میں پرائمری تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز اس لیے زیر غور ہے کہ موصولہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں کوویڈ کی شدت سے سب سے کم

چھوٹے بچے متاثرہوئے ہیں اور کوویڈ کم عمر بچوں کو دیگر age group کی طرح اثر انداز نہیں کررہا تاہم تعلیمی افسر کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے سے متعلق یہ تینوں تاریخیں مجوزہ ہیں اور اگر کوویڈ کی صورتحال

بدستور خراب رہی تو 19 جنوری کو دوبارہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلاکر اس پر غور اور رد بدل کیا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ (اس مرض سے بچنے کا قومی رجحان اور اسپتالوں میں

مریضوں کی تعداد و ملک کے نظام صحت پر موجودہ دباﺅ)کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا“۔علاوہ ازیں 4 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے لیے بنائے گئے ایجنڈے کے مطابق ملک بھر میں سکولز اور بورڈز کی

سطح پر امتحانات مئی کے آخری یا پھر جون کے اوائل سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اکیڈمک کورس ورک کی تکمیل کرلی جائے گی اسی طرح گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور نیا

تعلیمی سال 2021 اگست سے شروع کیا جائے گا۔
٭٭٭
ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات نے ٹریفک کا معمول خراب کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ کے تمام مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات نے ٹریفک کا معمول خراب کررکھا ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کم ہونے

کے باعث ان پر کنٹرول نہیں کرسکتے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے تمام مصروف بازاروں جن میں کمشنری بازار ،کلاں بازار ،پوندہ بازار پر ٹریفک کا نظام اتنا خراب ہو چکا ہے کہ لمحہ بہ لمحہ ٹریفک جام ہونا

روزمرہ کا معمول بن چکا ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈہرپ کو اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے تا کہ

عوام کی پریشانی کم ہو سکے۔
٭٭٭
نئے سال کے آغاز پر محکمہ ڈاک سے پنشن کا نظام ختم کر کے بینکوں کو حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان پوسٹ نے نئے سال کے آغاز پر محکمہ ڈاک سے پنشن کا نظام ختم کر کے بینکوں کو حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار طور پر عمل درآمد ہو گا محکمہ ڈاک

سے پنشن کا نظام ختم کر کے بینکوں کے حوالے کرنے کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن وغیرہ کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جا رہی ہے کہ ڈاکخانہ جات سے کتنے محکموں کے کتنے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی

جاتی ہے پاکستا ن پوسٹ نے پہلے مرحلے میں نیشنل سیونگ ا کاونٹس اور آرڈنری سیونگ اکاونٹس کھولنے پر پابندی عائد کی ہے اور اب پرانے سپیشل اور آرڈنری سیونگ اکاونٹس کو بھی مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کا

فیصلہ کیا ہے محکمہ ڈاکخانہ جات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جی پی اوڈیرہ سمیت مختلف ڈاکخانہ جات سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہے۔

٭٭٭
اندرون وبیرون ملک پروازوں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای)نے اندرون وبیرون ملک پروازوں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ سی اے اے کی جانب سے نئے ایس او پیز 31 مارچ

2021 تک نافذ العمل رہیں گے۔کیٹیگری اے میں شامل 24 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ سے مستثنی ہونگے۔ کیٹیگری بی اور سی کے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ رپورٹ

پیش کرنا ہوگی۔کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد پر ایک اور ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا۔ ایس او پیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت نجی طیاروں پر یکساں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تمام

ایئرلائنز، ایئرکرافٹ آپریٹرز، گرانڈ ہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز پرعمل کریں۔نئی ایس او پیز پر عمل کروانے تمام ملکی آپریشنل ایئرپورٹس منیجرزکی ذمہ داری ہوگی۔ڈومیسٹک پروازوں پر اشیائے خورونوش کی

فراہمی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو صرف روانگی لانج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔ پرواز کی

روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش سپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔فضائی میزبان پی پی ای کٹس، سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔مسافروں کے طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ

صحت کے اہلکار مسافروں کو چیک کریں گے۔انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ

کر بٹھایا جائے گا۔سفر کرنے والے مسافروں کو کھانے کے علاوہ دوران پرواز سرجیکل ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ واش روم استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن سپرے لازمی کرے گا، پاکستان آنے

والے جہاز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازمی ہوگا۔
٭٭٭
2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال پولیو کیسز میں 76 فیصد کمی ہوئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا میں 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال پولیو کیسز میں 76 فیصد کمی ہوئی۔خیبر پختونخوا میں 2020 میں صوبے کے 6 اضلاع سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ

ہوئے جبکہ 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 93 تھی۔سال دو ہزار بیس کے دوران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے صوبے میں تین پولیو مہمات چلائی گئیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچے گھروں میں موجود نہ

ہونے کے باعث ویکسین سے محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں انکاری والدین کی تعداد میں بھی 2019 کی نسبت کمی واقع ہوئی اور 3 لاکھ والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2021 میں صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ جنوری میں نئے سال کی پہلی پولیو مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد

کرتے ہوئے 65 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے
٭٭٭
تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جانے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جانے کا امکان ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔اس حوالے

سے بتایا گیا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تمام فیصلے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر لیے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر قیادت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں

کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔اس ضمن میں فیڈرل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے 3 مرحلے میں کھولنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے

میں 25 جنوری سے پرائمری اسکولز، دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل اور سیکنڈری اسکولز جبکہ تیسرے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں امتحانات مئی

کے آخر یا جون میں کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author