دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

اپنے وسیب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان اب متحرک ہیں ،بنیادی مسائل کےحل کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے،

جام پور ضلع وقت کی ضرورت ،پنجاب حکومت بنیادی مسائل کے فوری حل اور جام پور ضلع کا اعلان کرے .

رائزنگ جام پور موومنٹ

رائزنگ جام پور موومنٹ یوتھ ونگ کے ممبر سید جواد حسین نقوی شاہ کی میزبانی میں جام پور کے نواحی علاقہ اللہ آباد میں موومنٹ کی تعارفی اور مسائل کے حل کے لئے

ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں اللہ آباد کے نوجوانوں اور شہریوں نےشرکت کی

اس موقع پر اللہ آباد کے مختلف مسائل جس میں سیوریج، سڑکوں کی تعمیر، سپورٹس گراؤنڈ،قبرستان کی چار دیواری،

تعلیم اور صحت کے مسائل پر علاقہ مکینوں نے گفتگوکی اور اس عزم کا اظہار کیاکہ اپنے وسیب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے یہاں کے نوجوان اب جاگ چکے ہیں

اور اپنے بنیادی مسائل کے فوری حل کے لئے متحرک بھی ہیں

برسوں سے پسماندہ رکھنے والے ہر حکومت کا حصہ ہونے کےباوجود اجتماعی ترقی کے لیئےکچھ نہ کرسکے جام پور ضلع وقت کی ضرورت ہے

اس لیئے ہم پنجاب حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ بنیادی مسائل کے فوری حل کےلئے کردار ادا کرے

اور جام پور کو ضلع بنانے کا فوری اعلان کرے.اس موقع پررائزنگ جام پورموومنٹ کے زبیر بھٹہ، نصراللہ کنڈی،جاوید ،آفاق،ریحان ،نذیر لغاری

نےخطاب کیا اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ اور نوجوان بھی موجود تھے.


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ضلع راجن پور کی محرومیوں اور پسماندگی کےخاتمے کے لئے اہل علاقہ تعلیم پر توجہ دیں.

تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی منازل بہت جلد طے کر لیتی ہیں. ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی.

علاقائی مسائل کے حل کے لئے جتنا ممکن ہوسکا میری خدمات حاضر ہیں

ممتاز علی خان چانگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ورکرممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 266 رحیم یارخان سردار ممتاز علی خان چانگ نے فاضل پور،

حاجی پورشریف کا دورہ کیا اس موقع پر حاجی پور شریف کے معروف صحافی ،سماجی،کاروباری شخصیت اور امیدوار برائے چیئرمین ٹائون کمیٹی

حاجی پورشریف شاہد عدیل مٹھا کی خصوصی دعوت پر ترجمان آل پاکستان چانگ ویلفیئر اتحاد عبدالغفار چانگ و دیگر کے ہمراہ انکی ٹی پارٹی میں شرکت کی

جس میں کثیر تعداد میں شہر بھر کی عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اس وقع پر

سردار ممتاز علی خان چانگ کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی محرومیوں اور پسماندگی کےخاتمے کے لئے اہل علاقہ تعلیم پر توجہ دیں.

تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی منازل بہت جلد طے کر لیتی ہیں. ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی.

علاقائی مسائل کے حل کے لئے جتنا ممکن ہوسکا میری خدمات حاضر ہیں اور جائز کام کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکا آپکے شانہ بشانہ ہر ممکن طور پر اس کے حل کے لیئے

اسمبلی میں بھی آواز بلند کرونگا اور حل کرانے کی کوشش بھی کرونگا ضلع راجن پور بالخصوص حاجی پورشریف کے عوام اور آپ نوجوان دوستوں کی محبتوں کا

مقروض رہونگا اور یہ یادیں نہ بھولنے کے قابل ہیں اس موقع پرمعروف معالج ہومیو ڈاکٹر صابر حسین جنوہاں ،

ملک محمد ارشد سولنگی، نواز شریف بلانی ، ارسلان آفتاب بکھر، طارق کلال ،حنیف بٹ،فہیم ملک، طالب حسین مکول و دیگر بھی موجود تھے

اسکے علاوہ سردار ممتاز علی خان چانگ نے فاضل پور، حاجی پورشریف کا دورہ کیا اورضلع بھر میں اپنی چانگ برادری کے علاوہ دیگر

عوامی سماجی شخصیات کے مختلف پروگراموں میں شرکت بھی کی.

اس موقع پراوصاف میڈیا گروپ اور روزنامہ اوصاف ملتان حاجی پور شریف کے نمائندہ سینئر صحافی محمد نوازشریف بلانی کے آفس میں سردار ممتاز علی خان چانگ نے

ان سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی مسائل اور صورتحال پر گفتگو کی اس موقع پر ڈاکٹرہسپتال حاجی پور شریف کے مالک پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے

معروف سینئر صحافی ،کالم نگار ڈاکٹر احمد نواز خان افغان ہانبھی سے انکے ہسپتال میں ملاقات کی اورحالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی


حاجیپورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

ضلع راجن پور کی محرومیوں اور پسماندگیوں کی خاتمے کے لئے بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کا خواب بہت جلد تعبیر میں بدلے گا.

تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کے گلی کوچے ،

قصبے اور دیہات کے ساتھ شہر شہر یونیورسٹی کھ قیام تک کارنر میٹیگز اور آگاہی مہم جاری رکھے گی.

ملک حسنین صدیق بلہوڑا

ضلع راجن پورکی تحصیل روجھان میں تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور کے سرگرم اراکین نے ملک حسنین صدیق بلہوڑا کی سربراہی میں سیماب خان گشکوری،

اللہ وسایا گورچانی،ملک نوید خان بلہوڑا،اللہ نواز احمدانی و دیگر نے وفد کی صورت میں ندیم خان مزاری کی میزبانی میں یونیورسٹی تحریک کی کارنرمیٹنگ میں شرکت کی،

اس موقع پر روجھان کے نوجوانوں کا جزبہ دیدنی تھا جنہوں نے یونیورسٹی کے قیام کی جدوجہد میں بھرپورتعاون کی یقین دھانی کرائی،

اس موقع پر تحریک یونیورسٹی اتحادکی تحصیل روجھان میں بہت جلد تنظیم سازی مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا تاکہ بھر پور طور پر اس جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے

اس موقع پر روجھان کی نمائندہ شخصیات جن میں علی محمد سنجرانی،محمد یعقوب عابدی،زوہیب حسن مزاری،تنویر راہی،

کاظم مزاری کے علاوہ تحریک منھاج القرآن،اسلامی جمیعت طلبہ ،مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ و دیگر تنظیموں کی نمائندہ شخصیات کے علاوہ کثیر تعدادمیں نوجوان شامل تھے،

اس موقع پر تحریک یونیورسٹی اتحاد کے اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان روجھان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

جنہوں نے اس مقصد کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور ضلع راجن پور کی محرومیوں اور پسماندگیوں کی خاتمے کے لئے بین الاقوامی یونیورسٹی کے

قیام کا خواب بہت جلد تعبیر میں بدلے گا.تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کے ہر گلی کوچے ، قصبے اور دیہات کے ساتھ شہر شہر یونیورسٹی کے قیام تک کارنر

میٹیگز اور آگاہی مہم جاری رکھے گی. اور بہت جلد تنظیم سازی کو حتمی شکل دےکر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا.

اس فورم کے توسط سے ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن و متعلقہ اداروں سے فی الفور ضلع راجن پور میں بین الاقوامی طرز کی

یونیورسٹی کے عملی قیام کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہیں. تاکہ 74 سالہ محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے.

About The Author