دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی، غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر اور انچارج چیک پوسٹ سخی سرور نے دوران چیکنگ کاروائی کر کے لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

پولیس تھانہ سخی سرور نے برآمد کیے گئے سامان سگریٹ، کپڑے، چھالیہ اور صابن وغیرہ کو

قبضہ پولیس میں لیکر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے خلاف ہم پوری جدوجہد کیے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ بی ڈویژن کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ ڈی ایس پی سرکل سٹی سعادت علی، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن، تفتیشی افسران، محرر تھانہ اور PSA سے میٹنگ کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے زیر تفتیش مقدمات اور چالان نامکمل امثلہ جات کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ

زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کریں خاص طور پر سنگین نوعیت کے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تھانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

About The Author