دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حکومت پنجاب لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ٹرائبل ایریا میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 49ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے فلاحی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر مقامی ایم این اے و ایم پی اے کے نمائندگان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،چیف

آفیسر تحصیل کونسل قاضی مسعود الرﺅف ،ڈی او تعلیم عطا حسین سیلرہ اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ضلع راجن پور کے ٹرائبل ایریا کے لوگوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ان منصوبوں میں صحت ،تعلیم اور پینے کا میٹھا صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں

ان کی ادائیگیاں کام کی تسلی کے بعد کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرائبل ایریا میں میٹھے پانی کی فراہمی کے کئے 15ملین روپے کی لاگت سے ہینڈ پمپس لگائے جا ئیں گے۔

بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹس پر سولر پینل کی تنصیب کے لئے 6ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

جبکہ بنیادی مرکز صحت ماڑی کے لئے ریسکیو1122کی طرز پر ایمبولینس کے لئے 7ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح تعلیم اور صحت پر مزید 21ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔


: حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک نے کہا ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

تمام دکان دار وں سے سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔یہ باتیں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ

صارفین نرخوں کے حوالے سے شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345اور پنجاب قیمت ایپ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کویڈ 19وائرس سے بچاو کے لئے صارفین اور دکاندار سماجی فاصلوں اور فیس ماسک کے استعمال کو ہر صورت ممکن بنائیں۔

گراں فروش اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر قانون کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی

مجرم ہیں ۔


 حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرآفس راجن پورکے لان میں” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ کا انعقاد کیا گیا۔”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیوریکارڈ کی درستگی،

فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر حل کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی۔اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک نے کہا کہ

ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن اکرم نیازی نے کہا کہ پولیس سے متعلق عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنرآصف اقبال سمیت تحصیلداران،

نائب تحصیلداران،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھے۔


 حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

راجن پور قاتل خونی روڈ انڈس ہائی وے پر روجھان میں ٹریفک حادثہ گاڑی کی پھٹہ رکشہ کو ٹکر ریاض نامی پھٹہ رکشہ ڈرائیور موقع پر جانبحق

دو کار سوار زخمی ہوگئے.زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کےلیے ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی.


 حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 266 رحیم یارخان سردار ممتاز علی خان چانگ جن کا تعلق پاکست پیپلز پارٹی سے ہے

کل 03 جنوری 2021بروز اتوار فاضل پور، حاجی پورشریف کا دورہ کریں گے

اورضلع بھر میں اپنی چانگ برادری کے علاوہ دیگر

عوامی سماجی شخصیات کے مختلف پروگراموں میں شرکت بھی کریں گے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کے سرگرم رکن ملک حسنین احمد بلہوڑہ نے انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل راجن پور کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کےپسماندہ ترین ضلع راجن پور جس کو ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا محرومیوں کے تحفوں سے نوازا گیا

مگر اجتماعی مفاد عامہ کے پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا اور اس عہدہ کو بھی یہاں یونیورسٹی کے قیام میں روکاٹ کا سبب سمجھتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں

یہ پیغام انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا.


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

تحریک یونیورسٹی اتحاد ضلع راجن پور کے سرگرم رکن ملک حسنین احمد بلہوڑہ نے انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل راجن پور کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے

مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا انکا کہنا تھا کہ پنجاب کےپسماندہ ترین ضلع راجن پور جس کو ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا

محرومیوں کے تحفوں سے نوازا گیا مگر اجتماعی مفاد عامہ کے پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا

اور اس عہدہ کو بھی یہاں یونیورسٹی کے قیام میں روکاٹ کا سبب سمجھتے ہوئے

مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں یہ پیغام انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا.

About The Author