دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔

پی سی بی کے مطا بق پریکٹس سیشن کے دوران بابراعظم کو انگوٹھے میں پھر سے درد محسوس ہوا تھا۔۔
کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا،

لیکن نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا،

جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لیتےہوئےبابراعظم کو دوسرا ٹیسٹ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔۔

انکی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے،

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کامیڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے

اور جنھیں امید ہے کہ بابر جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، سرفراز احمد، عابد علی،

اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ،

حارث سہیل، ظفر گوہر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔ بابر اعظم اور شاداب انجری کا شکار ہیں ۔

About The Author