پاکستانی نژاد برطانوی خاتون امپائر کو برٹش ایمپائر میڈل سے نواز دیا گیا
چونتس سالہ سلمی بی کو کرکٹ کے لئے گراں قدر خدمات پر ایوارڈ دیا گیا
سلمی بی دوہزار بارہ سے ویمن کرکٹرز اور معذور افراد کو اپنی تنظیم ایم اے ڈی کے
ذریعے کوچنگ کی خدمات فراہم کررہی ہے
سلمی بی جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امپائر ہونے کے ساتھ ساتھ فل ٹائم ہائیمو ڈائلیسسز نرس بھی ہیں
سلمی بی کو وورسٹر شائر اور میریلیبون کرکٹ کلب کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والی پہلی برٹش مسلم خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے
سلمی بی کا کہنا ہے کہ نیو ائیر آنر لسٹ میں شامل ہونا فخر کا باعث ہے
مشکل حالات ضرور ہیں مگر ہم طاقت اور استقامت کے ساتھ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں برٹش ایمپائر ایوارڈ ہرسال ملکہ برطانیہ کی منظوری سے نئے سال کے موقع پر دیے جاتے ہیں
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس