نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں چار نئی بسوں کا افتتاح

اس موقع پر سینئر فیکلٹی ممبران، افسران، ڈین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات موجود تھے

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

کمشنر بہاول پور کیپٹن ریٹائر ظفر اقبال نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو کے ہمراہ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں چار نئی بسوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر سینئر فیکلٹی ممبران، افسران، ڈین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کی تاریخی اور بڑی یونیورسٹی ہے اور پروفیسر ڈاکٹر

اطہر محبوب وائس چانسلر کی سربراہی میں یونیورسٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار پر بہت توجہ دی جا رہی ہے

اور یونیورسٹی کچھ عرصے میں رینکنگ میں اعلیٰ مقام بنا چکی ہے اور قومی اور عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی تعداد 13ہزار سے بڑھا کر 37ہزار کرنا اور اساتذہ کی تعداد دوگنا کر دینا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو اس خطے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے

میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 58بسیں پہلے سے موجود ہیں جو کہ

تمام کیمپسز میں طلباء وطالبات کی لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اب چار بسوں کے اضافے سے ٹرانسپورٹ فلیٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری ہو گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بتایا کہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ نہ صرف بہاول پور، رحیم یار خان،

بہاولنگر شہر سے طلباء وطالبات کو سفری سہولیات میسر کر رہا ہے بلکہ اب لودھراں، یزمان، احمد پور شرقیہ، خانقاہ شریف،

خیر پور ٹامیوالی اورلال سوہانرا کے طلباء وطالبات کے لیے ان سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے اور طلباء آرام دہ اور معیاری سفری سہولت سے محضوظ ہو رہے ہیں۔

کمشنر بہاول پور نے طلباء وطالبات کے لیے سفری سہولت کے اضافے کو بہت سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کی بدولت اساتذہ، طلباء اور ملازمین بروقت یونیورسٹی

کیمپسز پہنچتے ہیں اور واپس اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور خاص طور پر نزدیکی شہروں کے لیے یہ ٹرانسپورٹ سروس ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

اس موقع پر پرنسپل ٹرانسپورٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر نے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ سروس اور بسوں کے روٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

About The Author