نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بڑے پیمانے پر مختلف امراض وباکی شکل اختیارکرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں سردی کی لہرمیں اضافے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر مختلف امراض وباکی شکل اختیارکرگئے ہیں ، علاقے میں نزلہ زکام کھانسی ،سینے کے امراض اور بخار کی مختلف

اقسام پھیل گئی ہیں ، جبکہ شرح اموات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، علاقے میں محکمہ صحت کی نااھلی کی وجہ سے کوروناٹیسٹ کی سہولت ناپیدہونے سے کوروناکی تصدیق مشکل ہورہی ہے تاہم کھانسی

،نزلہ اور سینے کی شدید تکلیف کے متعلق لوگ مقامی طورپر میڈیکل اسٹوروں سے ادویات بغیرنسخہ خرید کراستعمال کررہے ہیں ، دوسری جانب علاقے میں کوروناایس او پیز پر عمل مکمل طورپر بندہے ، نہ ہی ان کا

اطلاق دفاترمیں کیاجارہاہے ، جبکہ مارکیٹیں اور ہوٹلیں پوری رات کھلی ہوئی ہیں ، اس ضمن میں سخت حکومتی اقدامات کرکے علاقے میں کوروناٹیسٹنگ بہترکرکے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی ضرورت

ہے۔
٭٭٭
پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہر کے چوک چوراہوں سے ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا شہر کے متعدد مقامات پر ریسکیو1122اور ایمبولینسز

ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہیں ٹریفک عملے کی کمی کیوجہ سے ٹریفک پولیس ٹریفک کے نظام کو صحیح کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور رہی سہی کسر چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات نے نکال دی ہیں جو جگہ

جگہ سے سواریاں بٹھانے کے چکر میں ٹریفک کے نظام کے نظام میں خرابی پیدا کررہے ہیں ،سرکلر روڈ ،ٹانک اڈہ ،ہسپتال روڈ سمیت جگہ جگہ بنے چنگ چی موٹر سائیکل اسٹینڈ جو ڈرائیورز حضرات نے خود ساختہ

بنائے ہوئے ہیں وہ جہاں دل کرے رکشہ کھڑا کرکے سواریاں بٹھانا شروع کردیتے ہیں جس کیوجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک

سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشانی کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں بجلی کا بحران جاری ہے اور دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشانی کا شکارہیں ،رات کو جرائم میں اضافے ، پانی کی سپلائی

متاثرہونے کی شکایات ہیں ،جبکہ دن کو بجلی بندش سے علاقے میں دفتری اموراور برقی کاروبار متاثرہورہاہے ، مقامی صارفین نے پیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاجائزہ لیکر

اضافی بجلی بندش ختم کی جائے اور رات کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کیاجائے ، تاکہ شہری سکون سے آرام کرسکیں۔
٭٭٭
منڈیاںاور کاروباری مراکز کسی بھی فورم یا اتھارٹی سے باضابطہ طور پر منظور نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت مختلف اضلاع کی ایک سو سے زائد منڈیاںاور کاروباری مراکز کسی بھی فورم یا اتھارٹی سے باضابطہ طور پر منظور نہیں اور اس حوالے سے سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں

کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ان مارکیٹوں کی تعمیر میں بہت سے اہم امور نظر اندا ز کئے گئے جس کے باعث یہ مارکیٹیں انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں،

بالخصوص پارکنگ، پبلک ٹائلٹس،واٹر سپلائی، سیوریج، مینجمنٹ بلاک سرے سے قائم نہیں،حکومت کی جانب سے خفیہ اور اعلانیہ چھان بین کے دوران اسی طرح کی دیگر بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کا

فقدان پایا گیا جو کہ مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ان مارکیٹوں کی مکمل سکروٹنی اور قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
٭٭٭
محدود عازمین اور ایس او پیز کے ساتھ حج ادا کئے جانے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث رواں سال کی طرح آئندہ سال 2021 میں بھی معمول کی بجائے محدود عازمین اور ایس او پیز کے ساتھ حج ادا کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیساتھ حج 2021 کے معاہدہ کیلئے تاحال کوئی ہدایات نہیں ملیں جس وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک حج پالیسی مرتب نہیں

کرسکے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 2021 میں ایس اوپیز اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر حج ادا کیا جائیگا، جس کے لئے سعودی حکومت باضابطہ ہدایات جاری کرے گی، جس کی

روشنی میں ہی عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔مہلک وبا کی وجہ سے 2020 میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہے۔ ذرائع کے مطابق اگر آئندہ چند ماہ میں

کورونا ویکسین دستیاب ہو بھی جاتی ہے تو بھی معمول کا حج ہونا مشکل ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ طے ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی مرتب کرتی ہے جس میں سرکاری سکیم کا

حج پیکیج، پرائیوٹ کوٹہ اور دیگر امور فائنل کئے جاتے ہیں
٭٭٭
سردی کی شدید لہر جاری،سبزیوں اورگھاس پر برف جم گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت نواحی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری،سبزیوں اورگھاس پر برف جم گئی،یخ بستہ ہواﺅں سے لوگ ٹھٹھر گئے،درجہ حرارت 3 سنٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ نمی کا تناسب

90 فیصد رہا،شدید سرد ی کے باعث گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے مشکلات کا سامناکرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سمیت نواحی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،سردی

کی شدید لہر کے باعث گھاس سبزیوں اور کیلے کے باغات نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی یخ بستہ ہواﺅں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سردی سے لوگ ٹھٹھر گئے شدید سردی کے باعث کاروباری

سرگرمیاں معمول سے کم ہو کر رہ گئی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے انڈوں سمیت گرم اشیا کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز درجہ حرارت 3 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا

میں نمی کا تناسب 90 فیصد رہا ،سردی کی شدت کے باعث گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کیلے کے باغات اور سبزیوں پر کورا جمنے سے

کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ شدید سردی کے باعث گندم کی کاشت بہت اچھی ہو گی ،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی بڑھنے کا امکان موجود ہے
٭٭٭
ڈیرہ وگردونواح میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈیرہ وگردونواح میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیاہے، یومیہ گھنٹوں سوئی گیس کی طویل بندش کے باعث گھریلو سطح پر معاملات

زندگی جام ہو کر رہ گئے ہیں،گھریلو صارفین کے لئے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طور پر بندش اورانتہائی کم پریشرسے ڈیرہ وگردونواح میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے،گیس بندش سے جہاںشہری سردی سے

ٹھٹھررہے ہیں وہیں پر گھروں میں ایک وقت کا کھانابنانا ناممکن ہو گیاہے، سوئی گیس کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکام کی مبینہ ملی بھگت سے گیس کے بحران کے باعث کمپریسر اور پریشر کھینچنے والی مشینوں و آلات کی

مانگ میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں کے مطابق گیس کی شدیدقلت اور لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت پریشان ہیں، کہیں عوام گیس سلنڈر کی تلاش میں نظر آتے ہیں تو کہیں مہنگی لکڑی خریدی

جارہی ہے۔گیس کی قلت سے لکڑی کے چولہوں اور سلنڈر کا دور لوٹ آیا ہے، گھنٹوں میں کھانا بنانا اور ٹھنڈے پانی سے نہانا مقدر بن گیا ہے۔ گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس

پریشر کم،گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔سرد موسم میں گیس کی کمی کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈیوالہ ،مریالی ،نادعلی شاہ ،ترین آباد ،کیلانی ٹاﺅن ،طارق آباد ،توصیف آباد ودیگر

علاقوں میں بھی دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے۔ گیس کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، گھریلو صارفین گیس پریشرکم ہونے کے باعث سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور

ہیں۔ گیس کی کمی سے شہری پریشان ہیں، گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،شدید سرد موسم میںسوئی گیس پریشرمیں کمی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا

ہے۔
٭٭٭
گند گی کے ڈ ھیروں سے پورا شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر نے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر میں صفا ئی کی صور ت حال اس قدر خراب ہے کہ جگہ جگہ کچرے گند گی کے ڈ ھیروں سے پورا شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر نے لگا ہے نکا سی آ ب کا سسٹم نا لیوںاورنا لوںکی

صفائی نہ ہو نے سے تباہ ہو چکا، محلوں کی نا لیوں کا پا نی گلیوں جبکہ نالوں کا پا نی سڑ کوں پر بہیہ ر ہا ہے اس صور تحال سے شہر ی مہلک امراض میں مبتلاہو رہے ہیں تعفن اٹھتا ہے جس سے سا نس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے

تحصیل میو نسپل کمیٹی شہر یوں کو صفا ئی جیسی بنیادی سہو لت مہیا کر نے میں نا کا م ہو چکی ہے ،اور نہ ہی صفائی کے عملہ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،جبکہ شہر یوں کے ٹیکسوں سے صفا ئی کی مد میں ہر ما ہ لا کھوں رو پے خرچ

ہو رہے ہیں جبکہ صفا ئی نام کی کو ئی چیز نظر نہیں آ تی اس صور تحال سے شہر ی پر یشا ن ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ صفا ئی کے نظام کو درست کر کے صا ف ماحول مہیاکیا جا ئے دوسری طرف شہریوں کو صفائی جیسی

بنیادی سہولت بھی نہیں مل رہی ، اس صورتحال سے شہری پریشان ہیں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں ، سو سے زائد عملہ صفائی کی کارگردگی نہ ہونے کے برابر ہے ،اور

شہریوں کی چیخ وپکار پر بھی متعلقہ حکام توجہ تک نہیں دیتے ، جو کہ حکومت کی بدنامی کا بھی سبب بن رہا ہے ، صفائی کی بہتری جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ، موجودہ سینٹری ورکرز کی تعداد کو بھی دیکھا جائے ،اتنی

تعداد ہونے کے باوجود صفائی کے نظام میں بہتری نہ آنا تعجب کی بات ہے ،
٭٭٭
تازہ سبزیاں انسانی جسم میں موجود چربی کو زائل کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)طبی ماہرین کی تحقیق سے ثابت کیا کہ تازہ سبزیاں انسانی جسم میں موجود چربی کو زائل کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سبزیاں کھانے

سے جسم کی چربی زائل ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ غذا شوگر کے مریضوں کیلئے کیلوریز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین غذا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزی کھانے والوں کا وزن گوشت کھانے والے افراد کی نسبت

12 ہفتوں میں دوگناہ کم ہوتا ہے اور اس کا عملی مشاہدہ تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کے کم ہوتے وزن نے کیا۔ امریکی کالج آف نیوٹریشن نے ایک اور تحقیق میں بتایا کہ سفید آٹے کی روٹی یا چاول کھانے

والوں کی نسبت عام آٹے کی روٹی اور دیگر غذائیں استعمال کرنے والے افراد کے پیٹ کی چربی جلدی کم ہوئی ہے۔
٭٭٭
جائیدادیں آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والا افسر کرپٹ شمار ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کے 47 سالہ پرانے انضباطی قواعد منسوخ کر کے نئے قواعد نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے سول سرونٹس ایفیشنسی

اینڈ ڈسپلن رولز 2020 لاگو کر د یئے ہیںرواں ماہ 2 دسمبر کو وزیراعظم نے نئے رولز کی منظوری دی تھی جس کے بعد 11 دسمبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا نئے رولز کے مطابق

جائیدادیں آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والا افسر کرپٹ شمار ہوگا، سول سرونٹ پر خورد برد ثابت ہونے پر ریکوری ،عہدہ سے تنزلی ،جبری ریٹائر کیا جا سکتا ہے،سول سرونٹس رولزلاگو ہونگے،جواب کیلئے دس دن

،ملزم جواب نہ دے تو اتھارٹی 30دن کے اندر فیصلہ کرے گی۔اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ 13 صفحات پر مشتمل ایس ار اومیں مس کنڈکٹ کی تشریح میں کہاگیا ہے کہ تقرری ، پروموشن ، ٹرانسفر ،

ر یٹائرمنٹ یا سروس کے دیگر معاملات میں سیا سی طور پر اثر ور سوخ استعمال کرنا کرپشن کے بعد کسی بھی ایجنسی سے پلی بارگین کرنا بھی مس کنڈکٹ ہو گا۔سول سرونٹ کے خلاف انضباطی کار وائی جن بنیادوں پر

کی جاسکے گی ان کے مطابق وہ افسر کرپٹ شمار کیا جا ئے گا جس کی اپنی یا ان پر انحصار کرنے والے اہل خانہ کی جائیداد یں ان کے ظاہری ذ رائع آ مدن سے مطابقت نہ رکھتی ہوں یا ن کا طرز زندگی ذ رائع آ مدن

سے مطابقت نہ رکھتا ہو وہ تخریب کاری یا مشکوک سر گر میوں میں ملوث ہوںیا وہ سر کاری راز کس غیر مجاز شخص کو بتانے کا مرتکب ہو ا ہو ایسی صورت میں ان کے خلاف انضباطی کار وائی ہو گی۔ایس آر او میں سزاکی

بھی تشریح کی گئی ہے۔ کم سزا میں سرز نش کے علاوہ سالانہ ترقی کی ضبطی ، متعین عرصہ کیلئے سالانہ ترقی کی انجماد جو زیادہ سے زیادہ تین سال کیلئے کی جا سکتی ہے نچلے سکیل میں متعین عر صہ کیلئے تنزلی کی جاسکتی ہے

اورپرومو شن بھی واپس لی جاسکتی ہے لیکن زیادہ سے زیادہ تین سال کیلئے اسی طرح زیادہ سزا میں یہ شامل کیا گیا ہے کہ اگر سول سرونٹ پر خورد برد ثابت ہو جا ئے تو فنا نشل رولز کے تحت ان سے ریکوری کی جا ئے

گی اس کی نچلے سکیل میں تنزلی کی جا سکے گی اسے جبری ریٹائر کیا جا سکتا ہے۔ملازمت سے فارغ کیا جا سکے گا۔ ملازمت سے بر طرف کیا جا سکے گا۔ کسی سول سرونٹ کو سروس سے معطل کیا جاسکتا ہے یا جبری

رخصت ہر بھیجا جا سکتا ہے اوردوران معطلی انہیں تنخو اہ اور الا ﺅنس رول 53 کے تحت ملیں گے۔
٭٭٭
ماہ جنوری2021ءجمعہ،ہفتہ اور اتوار کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہ جنوری2021ءجمعہ،ہفتہ اور اتوار کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔اس منفرد مہینے کا آغاز یکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگا جبکہ8 ،15،22اور 29دسمبر کو جمعہ کے ایام

ہوں گے اس طرح اس مہینے جمعہ ،ہفتہ اور اتوارکے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔جمعة المبارک ایک فضیلت والا دن ہے جسے تمام دنوں کا سردار کہا گیا ہے ماہ جنوری میں مسلمان پانچ مرتبہ جمعة المبارک کی

نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس مہینے میں سرکای ملازمین کیلئے چھٹیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے وفاقی محکموں کے ملازمین ماہ جنوی2021ءمیں 10جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین5چھٹیاں

گزاریں گے۔
٭٭٭
کماد کی فصل کا کورے کے شدید حملہ کی صورت میں گنے کے رس کا وزن کم ہو جاتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کماد کی فصل کا کورے کے شدید حملہ کی صورت میں گنے کے رس کا وزن کم ہو جاتا ہے۔کورے کی وجہ سے کماد کے بڈز(آنکھیں)بھی متاثر ہوتی

ہیں اور ا±ن کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے آئندہ فصل کے بیج میں کمی واقع ہوتی ہے لہذٰا کماد کے کاشتکاربیج کی تیار کی گئی فصل کو کورے سے بچانے کے لئے آبپاشی کریں۔
٭٭٭
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 دسمبر تک ادا کر دی جائیں گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نئے سال پر بنک 3 دن بند رہیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 دسمبر تک ادا کر دی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق یکم جنوری بروز جمعہ المبارک ، ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل

کے باعث ملک بھر کے بنک بند رہیں گئے ، اس طرح بنک ملازمین کو نئے سال 2021 کے شروع ہوتے ہی 3 چھٹیاں ہونگی اور عام تعطیل کے بعد 4 جنوری پیر 2021 سے بنک باقاعدہ کام شروع کر دئیے

گئے، جبکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 دسمبر 2020 کو جاری کردیئے جائیں گے،
٭٭٭
نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 31دسمبر کو رات 9.00بجے تک کھلی رہیں گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 31دسمبر کو رات 9.00بجے تک کھلی رہیں گی۔مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق

سرکاری وصولی،ڈیوٹی،ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی)کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں

جمعرات 31 دسمبر 2020کو رات 9.00 بجے تک کام کریں گی، جس کے لیے نِفٹ (این آئی ایف ٹی)نے اس روز شام 6.00 بجے کلیئرنگ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔چنانچہ تمام بینکوں کو ہدایت کی

جاتی ہے کہ وہ 31 دسمبرکو متعلقہ برانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں جس وقت تک نِفٹ کی طرف سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کی ضرورت ہو۔
٭٭٭
پندرہ سال بعد ملک میں زیتون کے تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستان کے زرعی تحقیقاتی اداروں نے کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔زرعی ماہرین کے مطابق پندرہ سال بعد ملک میں زیتون کے

تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ زرعی ماہرین نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار کے تجربات کامیاب رہے ہیں، 84 اقسام کے درختوں پر تحقیق کی گئی

جن میں سے 21اقسام سے کامیابی ملی، مقامی طورپر حاصل تیل کا معیار دیگر ممالک سے بھی بہتر ہے، پاکستان کا تیل لیبارٹری ٹیسٹ میں زیادہ بہتر نتائج کاحامل نکلا۔زیتون کے تیل کی پیداوار میں اہم کامیابی

سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے، جس پر وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کے تحت زیتون کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے ہمیں

زیتون کی پیداوار بڑھانا ہوگی، پیداوار بڑھائی گئی تو امپورٹ کے بجائے ایکسپورٹ کرسکیں گے، ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے ہمیں ڈھائی ارب ڈالر کا کھانے پینے کا تیل امپورٹ کرنا پڑتا ہے، بیرون

ملک قیمتیں بڑھنے سے ملک میں بھی گھی کی قیمت بڑھتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈڈ سروسز کی طرف جانا ہوگا اور مقامی گھی اور تیل کی پیداوار کیلئے انقلابی

اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے چکوال اور اطراف میں 840باغات قائم کئے جاچکے ہیں، یہ باغات بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں جن کا

مقصدزیتون کے درختوں کی پیدوار بڑھانا ہے۔
٭٭٭
پسٹل کے اچانک فائر سے دوست زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نوجوان کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث پسٹل کے اچانک فائر سے دوست زخمی ہوگیا ،زخمی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ،موضع شاہ نواز کچہ گجرات کے

رہائشی محمد الیاس ولد عطاءمحمد قوم لچھرانے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے رشتہ دار ملزم احسان اللہ ولد رریشم خان قوم دادی خیل سکنہ چشمہ پلہ حال سرداری والاکے ساتھ دیگر افراد کے بیٹھا ہوا تھا کہ ملزم اپنا پسٹل صاف

کررہا تھا کہ اس کی غفلت اور بے احتیاطی سے پسٹل کے اچانک فائر سے میں پاﺅں پر زخمی ہوا اور اپنی لاعلمی کی وجہ سے اپنے علاج معالجہ کے لئے میانوالی ہسپتال پہنچ گیا جہاں ڈاکٹر نے مرہم پٹی کرکے اس کی

ہدایت پر تھانہ رپورٹ کے لئے آیا ہوں ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ ایک عدد پسٹل بارہ بور اور آٹھ کارتوس برآمد کرلیے ہیں ،
٭٭٭
زرعی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے ڈسپلے اسٹال کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار خان اور کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ، ڈپٹی کمشنرڈیرہ عارف اللہ اعوان اور ڈپٹی کمشنر ٹانک نے گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ

پروجیکٹ کے تحت میگا ایونٹ میں زرعی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے ڈسپلے اسٹال کا دورہ کیا۔ دریں اثناءسٹی کیمپس گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے سینئر ریسرچ آفس فوڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر

شہزادہ ارشد سلیم نے سیکرٹری زراعت اور انتظامیہ کے حکام کوگومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے زیر انتظام علاقوں میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور فوڈٹیکنالوجی کی مختلف

منافع بخش مصنوعات بھی دکھائیں جس میں سیکرٹری زراعت سمیت دیگر حکام نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، خصوصاً فوڈ ٹیکنالوجی سیکشن کے ذریعہ کئے گئے کام کے معیار کی

تعریف کی۔
٭٭٭
لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بلوچستان کے ضلع زیارت کے رہائشی شخص کو 1ہزارروپے

مالیت کی6لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت کے رہائشی نورالحق ولد بندہ علی سے 6لاکھ روپے

مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ جعلی کرنسی میں 1000روپے مالیت نوٹ شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ یارک محمد سلیم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
شادی کی تقریب میں رشتہ دار الجھ پڑے ،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یونیورسٹی کی حدود میںشادی کی تقریب میں رشتہ دار الجھ پڑے ، ملزم کا ساتھیوں سمیت دولہا اور خواتین سمیت4افراد پر حملہ ، کلہاڑی ، لاتوں اور مکوں کا آذادانہ استعمال ،دو خواتین

سمیت چار افراد زخمی ، پولیس نے نامزد ملزم سمیت9افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود چھجڑی کے رہائشی مجید اللہ بلوچ ولد غلام فرید سکنہ درابن خورد نے رپورٹ

درج کرائی ہے کہ ہم بلال کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ میرے بھائی سمیع اللہ اور ملزم عبدالرشید میں تلخ کلامی ہوئی میں نے وجہ معلوم کی تو ملزم عبدالرشید اور اس کے دیگر9ساتھیوں نے مجھے کلہاڑی کے

وارجبکہ میری خالہ اللہ وسائی بی بی، خالہ زاد مسماة سمیرہ بی بی اور دولہا بلال ولد حاجی مختار کو لاتوں اورمکوں سے زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے زخمی مجید اللہ بلوچ کی رپورٹ پر اس واقعہ کا

مقدمہ ملزم عبدالرشید او ر اس کے 9ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
عوام کو ورغلاکر دھوکہ دہی سے لوٹنے والے ٹانک کے رہائشی نوسرباز کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آفیسر ظاہر کرکے عوام کو ورغلاکر دھوکہ دہی سے لوٹنے والے ٹانک کے رہائشی نوسرباز کو گرفتار کرکے 20لاکھ2ہزار776روپے مالیت کی 3عدد

جعلی چیک، 1جعلی چیک کینسل شدہ ، ٹانک ویلفیئر سوسائٹی اور بی آئی ایس پی کے کارڈز سمیت27ہزار کی نقدی برآمد کرلی گئی ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں

ایس ایچ او محمد جاوید کی مدعیت میں رپورٹ درج کی گئی ہے کہ میں بستی کنیرانوالی میں مقامی افراد کی اطلاع و شکایت پر گیا تو خلیل کنڈی ولد نصیب اللہ سکنہ محلہ الٰہی آباد ٹانک سادہ لوح لوگوں کو ورغلا رہا تھا اور

دھوکہ دہی سے خود کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آفیسر ظاہر کر رہا تھاپولیس کی جانب سے پوچھ گچھ پر ملزم کوئی شناختی دستاویزات پیش نہ کرسکا جبکہ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 3عدد جعلی چیک کل

مالیت20لاکھ2ہزار776روپے جس میں سے 1جعلی چیک کینسل شدہ ، ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کا ایک کارڈ، ایک کارڈ بی آئی ایس پی اور27ہزار روپے کی نقدی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف

مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
دوا ساز ادارہ فارم ایوو کے تحت موضوعاتی کیلنڈرکا اجرائ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دوا ساز ادارہ فارم ایوو کے تحت موضوعاتی کیلنڈرکا اجرائ،عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے معروف اسلامی مو¿رخ اور محقق ابن خلدون کی تصنیفات اور تحریروں سے سیکھنے کی ضرورت

ہے ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ عالمی سطح کی وبائیں تہذیبوں کو تبدیل کردیتی ہیں، ابن خلدون کا کہنا تھا کہ وباو¿ں سے بچنے کے لیے حکمرانوں کو صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور پبلک ہیلتھ پر توجہ دینی چاہیے،

ابن خلدون دنیا کے چند بہترین ماہرینِ عمرانیات میں سے ایک تھے جنہوں نے نے آنے والی نسلوں کو گڈ گورننس اور بہترین حکمرانی کے اصول سکھائے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ابن خلدون کی تحریروں

اور اقوال پر مشتمل موضوعاتی کیلنڈر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ موضوعاتی کیلنڈرکا اجراءجہان مسیحا ادبی فورم نے کیا ہے، جو اب تک بائیس موضوعاتی کلینڈر جاری کر چکا ہے جن کے

موضوعات میں حیات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، مرزا غالب، مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ، علامہ اقبال سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ابن خلدون کی تصنیفات اور اقوال پر مشتمل موضوعاتی کیلنڈر کی افتتاحی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور معروف محقق و شاعر خواجہ رضی حیدر کا کہنا تھا کہ ابن خلدون چودہویں صدی میں آنے والی طاعون کی وبا میں اپنے والدین سے محروم ہوگئے

تھے، چودھویں صدی کی طاعون کی وبا کے نتیجے میں کروڑوں لوگ جاں بحق ہوئے، ابن خلدون نے ان عوامل پر تحقیق کی جس کے نتیجے میں اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور اپنی کتابوں میں

تجاویز پیش کی کہ حکومتوں کو پبلک ہیلتھ، صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے نظام پر توجہ مرکوز کرنے اور وسائل خرچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وباو¿ں سے بچا جاسکے اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔خواجہ

رضی حیدر کا کہنا تھا کہ جہان مسیحا ادبی فورم اور دوا ساز ادارہ فارم ایوو کے تحت موضوعاتی کیلنڈرکے اجراءکا مقصد تعلیم کا فروغ اور صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔معروف فارماسسٹ اور دوا ساز ادارے فارم

ایوو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جمشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ بہترین معیار کی ادویات کی تیاری اور فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں علم و ادب کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کا

ادارہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف موضوعات پر کیلنڈر تیار کروا رہا ہے جس کے لیے لیے مہینوں تحقیق کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے وہ باقاعدگی سے کتب میلوں کا

انعقاد اور مشاعرے منعقد کرواتے ہیں تاکہ ڈاکٹروں اور عام لوگوں کو علم و فنون کی طرف راغب کیا جا سکے۔
٭٭٭
سستے گھروں کی ہاو¿سنگ سکیم کے لیے قرضے کی گارنٹی کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سستے گھروں کی ہاو¿سنگ سکیم کے لیے قرضے کی گارنٹی کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے میں 6 بینکوں نے شرکت کی۔چھ بینکوں نے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کم

آمدن والی ہاو¿سنگ فنانس میں رسک کو کور کرنے کے لیے مسٹر کریڈٹ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی سکیم کے لیے وزارت خزانہ اور

سٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔سٹیٹ بینک نے کم قیمت گھروں کے لیے قوانین کو نرم کیا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے سستے گھروں کے

لئے بینکوں کو قرض کی فراہمی کے اہداف دیئے ہیں، جو بینک سستے گھروں کی سکیم کے اہداف پورے نہیں کریں گے، ان کو جرمانے کا سامنا ہوگا۔پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر حسن خان کا کہنا تھا

کہ سستی ہاو¿سنگ سکیم کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان میں مورگیج فنانس کا قیام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا۔ جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب قرض کو

یقینی بنانا ہے، اس سے کم آمدنی والے طبقے کو سستی مورگیج سہولیات مل سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author