نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

محکمہ ہیلتھ کے زیرانتظام کمیوٹنی ہیلتھ سینٹر ماڈل ٹاؤن پر عرصہ درازسے ایک پرائیوئٹ ڈاکٹر جسکاسینٹر کے سامنے ہی ماڈل ٹاؤن کے اندر ہسپتال ہے

نے قبضہ کررکھا تھا جسکو مقامی صوبائ وزیر اور دیگرکچھ سیاستدانوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے،یہ لوگ سینٹر ہذا کے عملہ کو کام بھی نہیں کرنے دیتے

جس سے مریضوں اور لواحقین کو تکلیف لاحق ہوتی ہے،ان خیالات کااظہار ڈاکٹرانعام اللہ جمالی سی ای او ہیلتھ نے میڈیا نمائیندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ سینٹر کےعملہ کی شکایت پر میں خود سینٹر پر پہنچاہوں جہاں پر دیکھا تو واقعی موقع پر قبضہ ہوا تھا،

میں نے قبضہ گروپ کے سرغنہ ڈاکٹر مشتاق کو کہاکہ آپ محکمہ کا ہیلتھ سینڑ شام تک خالی کردو ورنہ آپکے خلاف قانونی کاروائ اور قبضہ بھی

گورنمٹ واگزار کرالےگی، ہم واپس اگئے،بعد میں میرے دفتر کے اندر2کس افرادجنمیں ایک ڈاکٹر مشتاق کابیٹاسہیل مشتاق، اور دوسرا ایک ذوالفقار نامی وکیل آگئے

بیٹھتے ساتھ ہی اس اقدام سے مجھے باز رہنے سے منع کرنے لگے جب میں نہ مانا تووہ لوگ مجھے ڈرانے دھمکانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگ گئے،

شورووایلا سنکر میرے دفتر کاعملہ آگیا انہوں نے ملزمان سے میری جان بخشی کروائ،میں نے پولیس کو تحریری درخواست بھی دیدی کہ

ملزمان کیخلاف کارسرکارمداخلت ،اور مجھےسنگین نتائج کی دھمکی دینے والےعناصر کیخلاف قانونی کاروائ کیجائے،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جمالی نے کہا کہ میں قانون اور آئین سے ہٹ کرنہ غلط کام کرتا ہوں اور نہ

کسی کو کرنے دیتاہوں اسی لئیے چند لوگ مجھےیہاں سے ٹرانسفرکروانا چاہتے ہیں۔۔۔۔#

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی۔بھاری مقدار میں

چرس،شراب،اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سر براہی میں ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیا ب کاروائیوں میں مصروف ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آبادبشیر احمد انسپکٹر کی سربراہی میں مطلوب حسین ASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے

ملزم محمد عارف او ر محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 2590 گرام چرس برhttps://dailyswail.com/2020/12/23/50913/

آمد ہوئی۔

امجد علی ASI نے چک نمبر 86/5-R میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے شراب 35 لیٹر معہ آلا ت کشید و چالو بھٹی بر آمد ہوئی۔

چک نمبر 84/5-R میں کاروائی کے دوران ملزم محمد امجد کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بر آمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھاکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author