ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے صنعتی اداروں کی
ہر ممکن معاونت کے ساتھ جائز مسائل حل کیے جائیں گے ادارے ملازمین کی فلاح وبہبود اور علاقہ کے ترقیاتی کامو ں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. انہوں نے پارکو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
میونسپل کمیٹی گجرات پاک عرب ریفائنری کے مسائل کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق اقدامات کرے۔
حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو پارکو سے متعلق معاملات کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے
جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز معاونت کریں.اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیاگیا.
آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین موجود تھے.
:َََََََََََََََََََ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان کے سرکاری ملازمین کیلئے میرج گرانٹ، ماہانہ گرانٹ، تجہیز و تکفین اور تعلیمی وظائف کے 1353کیسز پر تین کروڑ 35لاکھ 60ہزار روپے کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے . ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈکے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گرانٹ کی منظوری دی. اجلاس میں جن کیسز پر فنڈز کی منظوری دی گئی ان میں تجہیز و تکفین کے
سو کیسز پر 30لاکھ روپے سے زائد، میرج گرانٹ کی 252درخواستوں پر ایک کروڑ 38لاکھ 35ہزار روپے، تعلیمی وظائف کی 1001درخواستوں پر ایک کروڑ 67لاکھ 19ہزار روپے کے وظائف دینے کی منظوری دی گئی.
ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے. بہبود فنڈکے کیسز بلاتاخیر نمٹانے کیلئے کمیٹی فعال کردار ادا کرے
. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری بورڈ حسنین خالد سنپال اور دیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بہبود فنڈ ملازمین کا حق ہے.
ملازمین کے بچوں کی تعلیم، جہیز، شادی بیاہ اور دیگر گرانٹ کیلئے مقررہ فنڈکی بلاتاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے گی.
درخواستوں کی وصولی کے وقت مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ خامیوں کو دور کیاجائے. درخواستوں کی وصولی سے منظوری تک پیشرفت کے حوالے سے درخواست گزاروں کو مطلع کیا جائے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا.
انہوں نے تعمیراتی کام جلد مکمل کر کے کمپلیکس کو فعال کرنے کی ہدایا ت جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
توسیعی منصوبے کی تکمیل سے سائلین کو انتظار گاہ کی سہولت کے ساتھ سرکاری امور کی بہتر انجام دہی میں مدد ملے گی.
انہوں نے کہاکہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا افسران منصوبے کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ
کورونا، ڈینگی سمیت فلڈز اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کرے. موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو بہتر کیا جائے گا.
انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
سیکرٹری بورڈ و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈاکٹر حسین میاں نے بریفنگ دی. اجلاس میں سرکاری دفاتر میں شارٹ سرکٹ اور دیگر حادثات سے بچنے کیلئے
ضروری اقدامات یقینی بنانے، کثیر المنزلہ عمارتوں میں بائی لاز کی پابندی، غیر قانونی پٹرول
پمپس، ایل پی جی فلنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے علاوہ دیگر امو رکا جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
تمام محکمے اپنی عمارتوں کا جائزہ لے کرحفاظتی اقدامات یقینی بنائیں.
سرکاری دفاتر میں ملازمین ماسک کے ساتھ ہینڈ سینیٹائزر اور کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کریں.
فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیاگیاہے
اس سلسلے میں حکومت https://dailyswail.com/2020/12/28/51205/
پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سخی سرور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کر دی گئیں.
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کی. انہوں نے دربار حضرت سخی سرور ؒ کا بھی معائنہ کیا
اور رابطہ سڑک کی مرمت و بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کیں.
علاوہ ازیں انہوں نے سخی سرور کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان مہدی ملوف نے سہولت بازاروں اور فلور ملز کا دورہ کیا. انہوں نے سہولت بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی
سرکاری نرخوں پر دستیابی چیک کی اور سٹالز کا معائنہ کیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے تونسہ روڈ پر شیخ فلور ملز کا دورکرتے ہوئے آٹا کی تیاری،
پیکنگ اور دیگر امور کا جائزہ لیا.
،انہوں نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون