گھر سے بھاگے جوانسال جوڑے کے قتل کا ڈراپ سین ،مقتول نوجوان بنوں پولیس کو مطلوب اشتہاری ،خاتون شادی شدہ نکلی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود میںگھر سے بھاگے جوانسال جوڑے کے قتل کا ڈراپ سین ،مقتول نوجوان بنوں پولیس کو مطلوب اشتہاری نکلا، مقتولہ خاتون نے گھر سے بھاگ کر شادی
شدہ ہونے کے باوجود مقتول کے ساتھ نکاح پر نکاح کررکھا تھا ، مقتولہ خاتون کا اصل شوہر اور دیور قاتل نکلے ،پولیس نے مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے اصل شوہر اور دیور کو مقدمہ میں نامزد
کردیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب جمال خان نامی شخص کے بھٹہ پر مزدوری کی غرص سے رہائش پزیر بنوں کے رہائشی 30 سالہ قدرت اللہ ولد گلزمان بنوچی اور اس
کی مبینہ بیوی تیس سالہ سونیلا بی بی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور
ریسکیو1122موقع پر پہنچی ، مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مقتول قدرت اللہ نے لڑکی کو بھگا کر کچھ عرصہ قبل پسند
کی شادی کی تھی اور گزشتہ تین روز سے مقتول بھٹہ خشت پر مزدوری کے سلسلے اپنی بیوی کے ہمراہ رہائش پزیر تھا، ، پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،
مزید چھان بین کرنے پر انکشاف ہوا کہ مقتولہ خاتون سونیلا بی بی پہلے سے شادی شدہ تھی جس نے 14 ماہ قبل مقتول قدرت اللہ کے ساتھ گھر سے بھاگ کر نکاح پر نکاح کرلیا جس سے ان کا چار ماہ کا بیٹا بھی
موجود ہے ، دونوں طویل عرصہ کراچی وغیرہ میں اکھٹے رہنے کے بعد چند روز سے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع بھٹہ خشت پر مزدوری کے سلسلے میں رہائش پزیر تھے ،مقتول نوجوان قدرت اللہ کے خلاف تھانہ
ہوید بنوں میں مقتولہ خاتون کے راستہ باز خان کی مدعیت میں اغوائیگی کا مقدمہ مورخہ 30.10.2019 کو جرم زیر دفعہ 496A ت پ درج کیاگیا جس میں وہ مفرور اشتہاری تھا ۔پولیس ذرائع کے
مطابق مقتول کے بھائی حضرت اللہ کی مدعیت میں مقتولہ خاتون کے اصل شوہر راستہ باز خان سکنہ بنوں اور اس کے بھائی عمل باز خان کو مقدمہ میں نامزد کردیاگیا ہے،
٭٭٭
ریٹیل بینکنگ پر بہت زیادہ زور دیتے ہوئے ہم اپنی برانچ میں متعدد قسم کی بینکنگ خدمات پیش کررہے ہیں،قیصر نواز نیازی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)الائیڈ بینک غربی سرکلر روڈ خالد مارکیٹ برانچ کے منیجر قیصر نواز نیازی نے کہا ریٹیل بینکنگ پر بہت زیادہ زور دیتے ہوئے ہم اپنی برانچ میں متعدد قسم کی بینکنگ خدمات پیش
کررہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ صارفین کے بھر پور اعتماد اور سٹاف کی بھرپور محنت کے باعث ہم نے رواں سال کا ٹارگٹ چھ سو ملین اپنے وقت مقررہ 31 دسمبر سے بھی پہلے مکمل کرلیا ،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں
صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،ان کا کہناتھا کہ کاروبار میں نئی منزلوں تک رسائی ممکن بنانے کیلئے کارپوریٹ کلچر میں نئی جدتیں متعارف کروائی ہیں۔ ہم اپنی برانچ میں صارفین کوزرعی قرضے ،کاروباری قرضوں
سمیت دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں ،ہماری برانچ میں چوبیس گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہے ،صارفین کی سہولت کے لئے ہماری ایک اے ٹی ایم مشین باہو پیٹرول پمپ مشن موڑ پر بھی نصب ہے ،
سروس اور معیار کے لحاظ سے پورے ریجن میں ہماری برانچ کا شمار بہترین برانچ میں ہوتاہے ،اس ابتدا کے ساتھ ہم اپنی برانچ میں مضبوط کارپوریٹ کلچر کو فروغ دیتے ہوئے 21ویں صدی کے تقاضوں
کیساتھ چلنے کیلئے پر عزم اور پوری طرح تیار ہیں۔متحرک اور موثربینکنگ کے ساتھ مربوط حل فراہم کرتے ہوئے صارفین کیلئے اولین ترجیح بنناہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔اپنے صارفین کو اضافی فوائد کے
ساتھ خدمات فراہم کررہے ہیں ،ہم صارفین کی ضرورت کے مطابق اختراعی حل پیش کرتے ہیں، سٹاف کو ان کی صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کام کیلئے مہارت طلب ماحول اور انعامات مہیا کیا جاتاہے
،معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کررہے ہیں،ہماری بنیادی اقدار میں دیانتداری ،خدمات کی فراہمی میں برتری ،اعلی کارکردگی ،جدت اور ترقی شامل ہے ۔
٭٭٭
ڈسٹری بیوٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹری بیوشن کونسل قائم کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے ڈسٹری بیوٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹری بیوشن کونسل کا قیام، کفیل احمد نظامی چیئرمین ،محمد ایاز صدر، غلام عباس جنرل سیکرٹری، ملک محمد عاشق سرپرست اعلیٰ نامزد۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹری بیوٹرز کو کمپنیوں ، دکانداروں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ٹیکسز و دیگر کے حوالے سے عرصہ دراز سے مسائل کا سامنا تھا جن کے حل کیلئے کوئی مناسب فورم موجود
نہیں تھا۔ جس کی ضرورت کو دیگر شہروں کی طرز پر محسوس کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈسٹری بیوٹرز کونسل کا قیام گزشتہ دنوں رحمان مارکیٹ بنوں اڈہ میں محمد ایاز ڈسٹری بیوٹر کے دفتر میں عمل میں لایا
گیا۔ جس میں متفقہ طور پر کفیل احمد نظامی کو چیئرمین، محمد ایازکو صدر، غلام عباس کو جنرل سیکرٹری، ملک محمد عاشق کو سرپرست اعلیٰ جبکہ سینئر نائب صدرمحمد زبیر، جائنٹ سیکرٹری رانا محمد اسلم، خزانچی محمد ذیشان، پریس
سیکرٹری سہیل احمد اعظمی، آفس سیکرٹری سفیر جہان اور نائب صدر عبدالباسط کو چنا گیا۔ ڈسٹری بیوٹز کونسل کے عہدیدار تمام تر مسائل کے حل کیلئے دل سے کام کرینگے ۔
٭٭٭
سردی کی شدت نے شہریوں کو محدود کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی کی شدت نے شہریوں کو محدود کردیا ،شدید دھند کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ،گیس اور بجلی دونوں غائب ،شہریوں کو شدید مشکلات ہے ،دسمبر کے آخری ایام میں موسم
سرما نے اپنے اصل رنگ کو دکھانا شروع کردیاہے اور گزشتہ روز ملک بھر کی طرح شہر میں سردی کی شدت نے شہریوںکے معمولات زندگی بری طرح متاثر کردیئے ،سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی کئی روز
سے جاری مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانہ بھی بڑھا دیاگیا جبکہ کئی ماہ سے غائب سوئی گیس بھی حسب معمول غائب ہی رہی ،بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے شہر بھر کے تندروں پر روٹی خریدنے والوں کی لائنیں
لگ گئی ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سخت سردی پڑنے کا امکان ہے۔
٭٭٭
شدید سردی میں رات سڑکوں پر بسر کرنے والوں کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملے نے بے سہارا اور لاچار افراد کو ٹھٹھرتی سردی میں شیلٹر فراہم کرنے کی غرض سے شہر کے مختلف مقامات ، سڑک
کنارے، بس اڈوں، تھڑوں، وغیرہ پر باعث مجبوری رات بسر کرنے والوں کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ کی ہدایات پر عملدر آمد
کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صاحبزادہ محمد نعیم نے محکمہ مال کے عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حالیہ سردی کی شدید لہر کے دوران غریب، نادار اور لاچار افراد جو کہ سردی میں
رات کھلی فضا میں گزارنے پر مجبور تھے کو سرکاری پناہ گناہ منتقل کیا جہاں بہترین رہائشی سہولیات کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر مجبور اور لاچار افراد کی جانب سے حکومت کے اس اقدام بالخصوص
ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس عظیم کار خیر میں حصہ لیں کیونکہ جہاں ایک طرف یہ فلاحی
کام ہے وہیں ثواب کمانے کا ذریعہ بھی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب ، نادار اور بے آسرا لوگ ان سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔
٭٭٭
مختلف حادثات کے دوران 3افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مختلف حادثات کے دوران 3افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ چشمہ روڈ
لاڑ شریف کے قریب جنریٹر سے مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محمد عاطف نامی نوجوان بہوش ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال
منتقل کر دیا۔ادھر ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ میںباران مارکیٹ کیساتھ ٹریکٹر ڈرائیورکے ہاتھ ٹریکٹر ٹرالی کے جیک میں پھنسنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ زام پل کے قریب موٹر سائیکل کے ٹائر میں
کپڑا پھنسنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122 سٹیشن ہاﺅس درازندہ کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
٭٭٭
غیر ملکی سامان سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 42کارٹن ایرانی ببل برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کھتی چیک پوسٹ پر پولیس نے ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان غیر ملکی سامان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 42کارٹن ایرانی ببل برآمد کرکے کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کی کی جانب سے غیرملکی اشیاءکی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ ڈیرہ
ٹاو ¿ن کی حدود کھتی چیک پوسٹ کے انچارج نے چیکنگ کے دوران ژوب سے آنے والی فلائنگ کوچ نمبر 7692سے دوران تلاشی ایران سے غیر قانونی طور پر سمگل شدہ 42کارٹن ببل گم برآمد کر کے ڈرائیور
کو گرفتار کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ ببل گم کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
٭٭٭
مکان میںشارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مکان میںشارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، کمرے میں موجود 14لاکھ کی نقدی اور زیورات سمیت تمام سامان جل کر خاکستر،گھر کے کمرے میں موجود قرآن پاک کے نسخے
معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ریسکیو1122نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ریسکیو1122 کے میڈیاکوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق دین پور کے علاقہ میں سابق تحصیل ناظم پروآ کے
داماد جمیل سمراہ کے گھرمیںشارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ریسکیو1122فضل منان کی ہدایت پر فائر فائٹرزٹیم نے فوری طور پرموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید دیگر گھروں تک پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں متاثرہ کمرے میں موجود 14لاکھ
کی نقدی اور زیورات سمیت تمام سامان جل کر خاکسترہوگیا تاہم کمرے میں موجود قرآن پاک کے دو نسخے معجزانہ طور پرآتشزدگی سے محفوظ رہے۔
٭٭٭
باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باکسنگ مقابلوں کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام
باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ، اور ضلع ٹانک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں حسین باکسنگ کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ڈیرہ سے نادر سیال
باکسنگ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور جبکہ ضلع ٹانک کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان باکسنگ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وزیرستان تاج وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ان
کے ساتھ ڈیرہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل کے صدر محمد حنیف تھہیم، شوتوکان کے انسٹرکٹر محمد اختر راجپوت، باکسنگ فیڈریشن کے صدر عارف قریشی اور جنرل سیکرٹری نادر بھی شامل تھے۔ان مقابلوں میں نادر سیال،
حسین ندیم اور عارف اللہ نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے اور اس کے علاوہ کمانڈو اکیڈمی کے مختلف کھلاڑیوں عمران، علی شان، یوسف اور نعیم کمانڈو نے انتظامیہ کے فرائض سرانجام دیئے۔ مقابلوں کا تمام
کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل و فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔مقابلوں کے اختتام پر وزیرستان باکسنگ کلب کے صدر حسین نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل کے صدر محمد حنیف تھہیم کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع ڈسٹرکٹ
سپورٹس کونسل کے صدر محمد حنیف تھہیم نے باکسنگ کے تمام کھلاڑیوں، مہمان خصوصی اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ سے سپورٹس کے کھلاڑیوں کے تمام مسائل کو حل کرتے رہے ہیں اور انشااللہ آنے
والے دنوں میں بھی ان کے تمام مسائل کو حل کرتے رہینگے۔
٭٭٭
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ،ایل پی جی گیس سلنڈرز ،لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیاگیا
،ضلعی انتظامیہ خاموش ،صارفین پریشان ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شدید سردی اور دھند کے باعث شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی
وجہ سے شہریوںکی مشکلات میں اضافہ ہوچکاہے ،سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری اس کے متبادل ایندھن کے حصول کے لئے ایل پی جی گیس سلنڈر ،لکڑی ا ورکوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،گیس نہ ہونے
کے سبب کاروباری اور دفاتر میں ملازمت کرنے والے افراد بغیر ناشتہ کے ہی گھروں سے جانے پر مجبور ہیں ،شہریوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی گیس سلنڈر ،لکڑی اور کوئلہ فروخت کرنے
والے دکانداروں نے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں ،لکڑی اور کوئلے کے نرخ آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں جو غریب کی استطاعت خرید سے باہر ہوگئی ہے،شہریوں نے وزیر
اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
زیادہ گوشت اور اچھی اون کے لئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دی جائے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اور ا
چھی اون کے لئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کر سکیں نیز انہوں نے
لائیو سٹاک فارمرز کو ہدائت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار
کروائی جائے۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں جائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں
زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔
٭٭٭
ویکسین 4 سے 6 ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ، ویکسین 4 سے 6 ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم کی
ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کا زور توڑنے کے لیے ویکسین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے رقم مختص کرنے کے بعد
حکومت نے آرڈر بھی دینا شروع کر دیئے ہیں تاہم عوام تک کورونا ویکسین پہنچانے میں 6 سے 12 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی قیمت 700 سے 1200 روپے فی ڈوز ہوسکتی
ہے۔ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے ، کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے
جس جو کہ سب سے پہلے اس ماہ ستمبر میں جنوبی برطانیہ میں سامنے آئی ، اب تک دنیا میں جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ، اس صوتحال میں ویکسین کا کورونا
وائرس کی نئی قسم پر کیا اثر ہوتا ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس
مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے، انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ
کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر
ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو ¿ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
٭٭٭
شدید سرد موسم میں شہریوں کے مسائل کا نوٹس
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ پیش کردیا ،صوبائی حکومت نے شدید سرد موسم میں شہریوں کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے
بھر کا کوئی بھی شہری شیلٹر/پناہ گاہ کے بغیر نہ رہے۔اس سلسلے میںمحکمہ سماجی بہبود اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں پناہ گاہیں بھری ہوں یا دستیاب نہ ہوں وہاں عارضی پناہ گاہیں اور اس میں پناہ
گزینوں کو کھانا فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں خراب موسم کی وجہ سے جن گھروں کو نقصان پہنچا ہو ان کو بھی تین وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو شہریوں کو ریلیف
پہنچانے کی رپورٹ پی ایم آر یو کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور متعلقہ ڈپٹی کمشنراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی ٹیمیں اپنے دائرہ اختیار کے تحت فیلڈ وزٹ کرنے والے علاقوں
میں ہونی چاہئیں جہاں لوگوں کو کھانے پینے کی سہولیات کے ساتھ عارضی پناہ گاہوں میں رہنے کے لئے باہر رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ریلیف ڈیپارٹمنٹ پورے صوبے کے لئے انتہائی موسمی ایمرجنسی
ڈیکلئیرکرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ڈپٹی کمشنر عارضی پناہ گاہوں کو دوبارہ فعال کریں ، ضرورت مندوں کوناشتہ اور رات کا کھانا اور رہائش فراہم کی جائے ، جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے انہیں
دن میں تین بار کھانا بھی فراہم کیا جائے اور ریلیف ڈیپارٹمنٹ مالی قوانین اور مناسب اکاو ¿نٹس کی دیکھ بھال کا تعین اورحتمی اخراجات کے لئے ڈپٹی کمشنروں کے پاس ریلیف اکاو ¿نٹ کے ہر ناشتے اور ہر کھانے
کے لئے مناسب قیمت طے کرے گا۔
٭٭٭
سال2021 میں دنیا بھرمیں -4 گرہن ہونگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سال2021 میں دنیا بھرمیں -4 گرہن ہونگے جن میں دو سورج اور دو چاندگرہن ہونگے نامور ماہرعلوم کے مطابق سال 2021 کا پہلا مکمل چاندگرہن 25 مئی ،دوسرا
19نومبر جبکہ پہلا سورج گرہن 10جون دوسرا اورآخری سورج گرہن 4دسمبر کو لگے گا سال2021 کا پہلا چاندگرہن25مئی کوپاکستانی معیاری وقت کے مطابق ایک بجکر43 منٹ پر شروع ہوکر 4 بجکر
گیارہ منٹ پراختتام پذیرہوگا،
٭٭٭
آلو کی فصل کا کورے اور سردی سے شدیدمتاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آلو کی فصل کا کورے اور سردی سے شدیدمتاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔شدید کورے کی صورت میں آلو کی فصل کے پتوں کے کنارے کالے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔آلو کے
کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غور سے سنیں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریں۔ٹماٹر، مرچ اور بینگن کی نرسریاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں علاوہ ازیں ٹنل میں کاشتہ کھیرا اور شملہ مرچ کی فصل کی پیداوار بھی متاثر
ہوتی ہے۔ اگر کہر کے ساتھ دھند بھی مسلسل پڑتی رہے تو کنو، لیموں اور امرود جیسی فصلات میں پھل کا کیرا شروع ہوجاتا ہے۔ سردی سے متاثر ہونے والی فصلوں اور پھلوں میں آلو، امرود، پیاز کی نرسری، جوی،
چنے، رایا، سٹرابیری، سونف، کنو، کینولا، گنا، لیچی، مٹر اور مسور وغیرہ شامل ہیں۔آلو، امرود، اور کنو زیادہ اہمیت کے حامل ہیں یہ فصلیں چند دن کا کہر برداشت کرسکتی ہیں لیکن اگر مسلسل ہفتہ بھر یا زیادہ دنوں تک
شدید سردی یا کہر پڑتی رہے تو ان فصلات اور پھلوں کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوجاتی ہے اور ان میں سے بعض فصلوں کے پتے جھلس جاتے ہیں۔ مثلاً آلو جبکہ بعض فصلوں کے پتے تو نہیں جھلستے لیکن ان کی
نشوونما رک جاتی ہے اور زردانے مرنے کی وجہ سے پھل پیدا کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوجاتی ہے ان میں مٹر، کلونجی اور سونف جیسی فصلات شامل ہیں۔ملک میں دسمبر کے آخر سے جنوری کے آخر تک کہر کا
سلسلہ جاری رہتا ہے۔ پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ نئے، چھوٹے باغات اور نرسریوں کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے
اس لئے پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں۔ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طور پر ڈھانپا جا سکتا ہے۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھانپ
دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں بوریوں کا منہ نیچے سے کھلا رکھیں اور دن کے وقت پودوں سے بوریا اتار دیں جبکہ رات کو پودوں کو دوبارہ ڈھانپ دیں۔ فصلات، باغات اور سبزیوں کی ہلکی آبپاشی کریں اور
باغات میں پودوں کے تنوں کو بورڈ و پیسٹ لگائیں۔ چھوٹی نرسریوں اور سبزیوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور فصل کے شمال کی طرف سرکنڈہ لگا دیں تاکہ فصل شمال کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوا
سے محفوظ رہے۔ضرورت پڑنے پر چھوٹی نرسریوں، باغات، سبزیات کو کورے اور زیادہ سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے ان کے نزدیک بعد از سہ پہر دھواں کریں۔ پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ سبزیاں بھی زیادہ
سردی اور کورے سے متاثر ہو سکتی ہیں اس لئے کورے والی راتوں میں ٹنل کا منہ اندر سے بند کریں تاکہ اندر کا درجہ حرارت سبزیوں کی نشوونما کے لئے موزوں رہے اور دن میں 10 بجے ٹنل کا منہ کھولیں تاکہ اندر
کا درجہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور شام کو 4 بجے ٹنل کا منہ بند کر دیں تاکہ فصل کورے سے متاثر نہ ہو۔صحتمند زمینوں میں خوراکی اجزا کی دستیابی بہتر ہونے کی وجہ سے فصلیں صحت مند ہوتی ہیں۔ اگر کھیلیاں شرقاً
غرباً بنائی جائیں اور چوکے صرف جنوبی یعنی زیادہ دھوپ والی جانب لگائے جائیں تواس طرح نہ صرف اگاو ¿ بہتر ہوتا ہے بلکہ کورا کی وجہ سے نقصان بھی بہت کم ہوتا ہے۔ اگر آلو کے کہر سے متاثر ہونے کا اندیشہ
ہوتو اس پر پوٹاشیم کی حامل این پی کے کے مختلف گریڈ ایک کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے 100 لٹر پانی میں ملاکر سپرے کیے جاسکتے ہیں۔یہ مرکبات زہروں کے ساتھ ملا کر 2 یا 3 مرتبہ اگاو ¿ مکمل ہونے کے بعد
پہلے 60 دنوں کے دوران سپرے کیے جاسکتے ہیں اس مقصد کے لئے سولو پوٹاش 45:15:05 یا این پی کے 44:02:13 کے تناسب سے سپرے کی جاسکتی ہیں۔ سردیوں میں شمال سے آنے والی یخ بستہ ہوا
باغات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ باغات کو شدید سردی سے بچانے کے لئے شمالی جانب ہوا توڑ باڑیں لگائی جائیں۔ باغ لگانے سے دو سال قبل ہوا توڑ باڑ لگانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ کنو اور
ترشاوہ باغات کے شمال میں 20 فٹ کے فاصلہ پر شیشم یا 10 فٹ کے فاصلہ پر پاپولر لگائے جاسکتے ہیں۔ کورے کے مضر اثرات سے فصلات کو بچا کر کاشتکار اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ