دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر کرسمس ڈے پر کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل۔

ضلع بھر میں چرچ ہائے پر 150 پولیس اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی براہ راست نگرانی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ڈی پی او

ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔ڈی پی او

کسی قسم کی سستی، غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او

جبکہ مسیحی برادری بھی ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او

چرچ میں جانے والے شخص کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی چرچ میں جانے کی اجازت ہو گی۔ڈی پی او

1ترجمان پولیس

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے 25 دسمبر کرسمس ڈے کے موقع پر چرچ ہا ئے پر کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔

دوران وزٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا۔

انہیں ہدایت کی کہ ڈیوٹی کو ہرلمحہ الرٹ اور تمام سیکیورٹی امور کو مکمل رکھا جائے۔

انٹری پر فزیکل چیکنگ کے ساتھ واک تھروگیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کو یقینی بنائیں۔

چھتوں اور مورچوں پر سنائیپرز کے ساتھ ساتھ آوٹرکارڈن ڈیوٹی کو بھی الرٹ رکھیں۔

امن وامان کے قیام کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

ترجمان پولیس

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کے لئے سرکل صدر اور سرکل سٹی سے میٹنگ کی۔

اس دوران سرکل صدر اور سرکل سٹی کی پرفارمنس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ٹاپ 20 بدمعاشوں کی تیار فہرستوں کے مطابق ان بدمعاشوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارواٸی شروع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری شدہ مال کی برآمدگی، ملزمان کی گرفتاری، منشیات کے خلاف کاروائی، ناجائز اسلحہ کے خاتمے، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری اور معاشرتی جرائم کے خلاف بھر پور کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ۔

ان کامزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ مقامی اور تھانے کی سطح تک یقینی بنایا جائے تاکہ کسی شکایت یا زیادتی کی صورت میں انھیں تکلیف اٹھا کر ڈی پی او آفس نہ آنا پڑے۔ اس کے باوجود بھی اگر کسی مہتمم تھانہ یا تفتیشی افسر کے خلاف شکایات پیش ہوتی رہیں تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، جواریوں اور سود خوروں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

About The Author