دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے یو آئی نےمولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد 4رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کردی

ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریگی،
جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔
کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی
کمیٹی نے چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا،
چاروں رہنمائوں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا ،
ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریگی،
کمیٹی ممبران آغاء ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا، ذرائع
ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ  چاروں رہنمائوں کے ساتھ  جو بھی پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریگا انکی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی

About The Author