دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم کے چھ روز کے دوران 159820بچوں کو ویکسی نیٹ کر کے 104فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے.

گھروں میں موجود نہ ہونے والے 8904بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں تلاش کر کے حفاظتی ویکسین دی جائے گی.

یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ایف آئی پی وی مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کی حساس 16یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کے ہر بچہ کو انجیکٹر گن کے ذریعے پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے. انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کو نہ دیکھا جائے.

ضلع میں آنے والا ہر مہمان بچہ بھی ہمارے لیے اپنے بچوں کی طرح ہے اس لیے مقررہ ایام تک چار ماہ سے پانچ سال تک کے ہر بچہ تک رسائی حاصل کی جائے. انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں سامنے آنے والی خامیوں کو بروقت دور کیا جائے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ خصوصی مہم کے دوران تونسہ، منگڑوٹھہ، مکول کلاں، جلو والی،

سخی سرور، درخواست جمال، کھاکھی، کالا، چورہٹہ اور ڈیرہ غازیخان کی ایک سے سات اربن یونین کونسلزمیں 154281بچوں کو انجیکٹر گن کے ذریعے حفاظتی ٹیکے لگانے

کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا تھا ٹیموں نے ایک روز قبل ٹارگٹ سے چار فیصد زیادہ بچے کور کر لیے. انہوں نے کہاکہ رہ جانے والے بچوں کو بھی پولیو ویکسین دینے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر اینٹوں کے بھٹوں میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹہ مالک کو 90ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے معائنہ کرتے ہوئے بھٹہ مالک خان ظفر کو جرمانہ عائد کیا

اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کر دیں. بلاک 28میں قائم اکیڈمی میں

کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی گئی.
2
اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو مانہ احمدانی کا بھی دورہ کیا. ناقص صفائی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے سرکاری اداروں میں اردو سرکاری زبان کے نفاذ کیلئے عملی اقداما ت شروع کر دیئے گئے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دفاتر میں افسروں کے ناموں کی تختیاں اردو میں تحریر کرائیں. روز مرہ استعمال کے فارم، بل اور گوشواروں کے انگریزی کے ساتھ اردو ترجمے شائع کرائے جائیں.

ویب سائیٹ پر بھی انگریزی کے ساتھ اردو میں معلومات فراہم کی جائیں. تمام محکمے اپنے قواعد و ضوابط، قوانین،پالیسی امور،

اعلانات اور سرکاری احکامات کا بھی اردو میں ترجمہ کرائیں اور ان ترجموں کی محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے توثیق کرائی جائے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمے اردو سرکاری زبان کے نفاذ کیلئے کیے گئے اقدامات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کریں.


ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے کہا ہے کہ سپورٹس تنظیموں کے تعاون سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ کے افسران اور سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ محکمہ کے زیر انتظام جاری قائد اعظم سپورٹس گالا کی کامیابی کیلئے کھیلوں کی تنظیمو ں کا اہم کردارہے.

کھیل کے گراونڈ آباد کرنے کیلئے سپورٹس تنظیموں کی ہر ممکن معاونت جاری رہے گی.

اجلا س میں سپورٹس گالا اور ضلع میں جاری دیگر کھیلوں کے مقابلوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں سنٹرل آکسیجن ریزرو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

کمیٹی کے اراکین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔اجلاس میں متعلقہ امور کا جائزہ

لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان کا دورہ کیا۔   محکمہ زراعت کے تحت جاری منصوبہ جات، گندم،

سبزیات و دیگر فصلوں کے نمائشی پلاٹوں کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری زراعت نے کاشتکاروں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کی خوشحالی و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

کاشتکار محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ روابط مزید بڑھائیں تاکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کرکے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں تک باآسانی رسائی یقینی بنانے کیلئے جیپ ایبل ٹریک تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ

یہاں کے کاشتکار ودیگر افراد اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں 189 ملین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے

جس کے تحت باغات اور فصلات کے بیجوں پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ امسال کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو گندم، جوار اور باجرہ کا بیج  90 فیصد رعایتی قیمت پر فراہم کیا گیا

جبکہ سبزیات کے بیج کے پیکٹس بلامعاوضہ فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہائی ویلیو ایگریکلچر کو فروغ دینے کیلئے کوہ سلیمان میں پھلدار درختوں کے باغات لگائے جا رہے ہیں تاکہ

یہاں کے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ کے تحت تالاب اور سولر پاور سے چلنے والی لفٹ اریگیشن سکیموں پر 90 فیصد سبسڈی

فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ تحفظ اراضیات اور آبی وسائل کی ترقی کیلئے بھی تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

سیکرٹری زراعت نے واٹر مینجمنٹ کے تحت واٹر سٹوریج ٹینک اور تالاب چیک کئے جبکہ سوئل کنزرویشن کے سپل وے و دیگر سکیموں کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور ہائی ویلیوایگریکلچر کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

پراجیکٹس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ زراعت توسیع کے افسران تربیتی پروگراموں اور سیمینارز کے ذریعے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کریں

اور اہم فصلات کی نئی اقسام کے ٹیکنالوجی پیکج کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔ سیکرٹری زراعت نے قبائلی علاقوں کے کاشتکاروں سے ملاقات کی،

ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین،

ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ انوارالحق شہزاد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

About The Author